الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

جناب راجیو چندر شیکھر جنرل (ڈاکٹر)وی کے سنگھ (سبکدوش) نے اترپردیش کے غازی آباد میں ادھار سیوا کیندر کا افتتاح کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی کے  ٹکنالوجی کے ساتھ لوگوں کو مضبوط بنانے کے نظریے کو آگے بڑھانے کی سمت میں  یہ ایک اہم قدم

اترپردیش میں یہ 5واں اے ایس کے ہے،4 دیگر اے ایس کے کا افتتاح جلد ہی کیا جائے گا

ادھار اور ڈی بی ٹی کے استعمال سے سرکاری خزانوں میں 1.78 لاکھ کروڑ روپے کی بچت ہوئی: جناب راجیو چندر شیکھر

Posted On: 21 NOV 2021 3:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21- نومبر 2021/ہنرمندی کے فروغ ، صنعت سازی اور الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر مملکت  جناب راجیو چندر شیکھر اورسڑک  نقل و حمل اور شاہراہ اور شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (سبکدوش) نے مشترکہ طور سے آج اترپردیش کے غازی آباد میں پانچویں ادھار سیواکیندر (اے ایس کے) کا افتتاح کیا۔ اس اے ایس کے  میں یومیہ  ایک ہزقار صارفین کی درخواستوں کو سنبھالنے کی صلاحیت ہے۔

اس موقع پر جناب راجیو چندر شیکھر نے  تمام لوگوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ  یہ سرکاری سہولت مرکز پوری طرح سے غازی آباد میں رہنے والوں کے لئے وقف ہے۔  انہوں نے شہر کے ساتھ  اپنی  پرانے جڑاؤ کے بارے میں ذکر کیا کیونکہ  انہوں نے ایک  طالب علم کے طور پر اپنی زندگی کے  دو سال، ہنڈن ایئر بیس میں رہ کر بتائے تھے۔ ان کے والد ہندستانی فضائیہ میں ایک افسر تھے۔

انہوں نے  ڈیجیٹل انڈیا پر  وزیراعظم نریندرمودی کے نظریہ کے بارے میں بات کی۔ جناب مودی کا نظریہ ہندستان جیسے ترقی پذیر ملک میں  ٹکنالوجی کو حاصل کرنے کے لئے تین وسیع نتائج دیتا ہے۔  یہ نتائج ہیں:

1۔شہریوں کی زندگی کو بدلنے کے لئے ٹکنالوجی

2۔معاشی مواقع کی توسیع کرنے کے لئے

3۔کچھ چنندہ ٹکنالوجیز میں حکمت عملی سے متعلق صلاحیتیں پیدا کرنے کے لئے۔

 انہوں نے گزشتہ چھ برسوں میں ڈیجیٹل انڈیامہم کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالتےہوئے  اپنے خیالات رکھے۔  انہوں نے کہاکہ  حکومت ہند کےذریعہ   غریبوں اور ضرورت مندوں کی  بہبود کے لئے جاری کئے گئے 100 پیسے اب ایک بٹن کے  کلک پر  ان کے کھاتوں میں پہنچ جاتے ہیں۔ یہ انہوں نے 80 کی دہائی میں ایک سابق وزیراعظم کے ذریعہ دیئے گئے بیان کے مخالف تھا، جس مین انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ  جاری کئے گئے  سو پیسوں میں سے صرف 15 پیسے ہی مستفدین تک پہنچتے ہیں۔

  انہوں نے ملک میں تیار شدہ  کوون پلیٹ فارم کی مثال بھی دی جس  نے ہندستان میں سو کروڑ سے زیادہ لوگوں کی ٹیکہ کاری کی  سہولت فراہم کی ہے اور اب  انکے ٹیکہ کاری پروگرام کے لئے  مختلف ممالک میں  سب سے زیادہ  مانگ والا  پلیٹ فارم ہے۔

 انہوں نے اس تبدیلی کی کامیابی کا سہرا ادھار کا استعمال کرکے براہ راست  فائدہ کی منتقلی کے لئے  ٹکنالوجی کے استعمال کی  وزیراعظم جناب نریندر مودی کےنظریے کو دیا جس نے نظام سے سبھی لیک  ایج کو بند کردیا اور  بدعنوانی کو روکا ہے۔

ادھار کے بارے میں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم –کسان ،پی ایم رہائشی اسکیم  پی ایم جن آروگیہ اسکیم پہل ، منریگا ، قومی سماجی تحفظ  ، امدادی پروگرام، پی ڈی ایس ( ادھار  کے ذریعہ   کی تصدیق  ) کے ذریعہ  مختلف سماجی  بہبودی  فائدوں کے  لیک پروف تقسیم کے لئے  ادھار  کا استعمال کرنے کے لئے تقریباً 313 مرکز  حکومت کی اسکیموں  کو نوٹی فائی کیا گیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یوآئی ڈی اے آئی شہریوں کے لئے ادھار خدمات کو آسان بناکر آگے بڑھ رہا ہے۔ اس سمت میں ہم آن لائن بنیاد پر اپڈیشن خدمات پر توجہ مرکوز کررہےہیں، جہاں صارف موبائل ایپ کا استعمال کرکے اپنے ادھار کو اپڈیٹ کرسکتےہیں اور یو آئی ڈی اے آئی کے سیلف سروس  اپ ڈیٹ پورٹل پر بھی جاسکتےہیں۔

علاقائی دفتر لکھنؤمیں  یو آئی ڈی اے آئی کےڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ،جناب  پرشانت کمار سنگھ نے کہا کہ گورکھپور، کانپور اور گریٹر نوائیڈہ کے لئے  بھی نئے اے ایس کے  شروع کرنے کا منصوبہ ہے اور رواں مالی سال کے دوران ہی  اس کے مکمل ہونے کا امکان ہے۔

اس موقع پرعلاقائی دفتر لکھنؤ میں  اے ڈی جی ، یو آئی ڈی اےا ٓئی   جناب نتیش سنہا  نے کہا کہ آگرہ، لکھنؤ، پریاگ راج اور میرٹھ کے بعد   اترپردیش میں  یہ پانچواں اادھار سیوا کیندر ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ  گونڈا اور وارانسی میں  اے ایس کے میں  ڈرائرن شروع ہوگیا ہے اور جلد ہی مراد آباد میں ڈرائرن شروع ہوجائے گا۔

اترپردیش نے  ادھار سیچوریشن سطح 90.66 (2021 کی تخمینہ آبادی سے متعلق )حاصل کرلی ہے۔

ادھار سےمتعلق  خدمات فراہم کرنے کے لئے ،اترپردیش میں  10400 سے زیادہ  ادھار کٹ کام کررہے ہیں (جس میں 2700 سے زیادہ  سی ایس سی بی سی اور 3000 سے زیادہ  آئی  پی بی  سی ایل ای سی کٹ شامل  ہیں)۔  ان  کٹوں نے پچھلے ایک مہینے  کے دوران تقریباً 5.17 لاکھ  نئے ادھار  ان رول اور 22 لاکھ اپڈیٹ  کئےہیں۔

غازی آباد ضلع میں ہی  145 ادھار کٹ  کام کررہے ہیں (جس میں 21 سی ایس سی بی سی اور 38 آئی پی پی بی سی ای ایل سی کٹ شامل ہیں۔  ان کٹوں نے گزشتہ ایک مہینے کے دوران 9 ہزار  نئے ادھار درج اور 33 ہزار  اپ ڈیٹ کئے ہیں۔

 

ش ح۔ ش ت۔ ج

Uno-14001

 



(Release ID: 1773818) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil