وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے گواہاٹی کے آئی آئی ٹی میں نینو ٹیکنا لوجی کے مرکز اور انڈین نالج سسٹم کے مرکز کا افتتاح کیا


جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ٹی – جی پر زور دیا ہے کہ وہ شمال مشرق کو سبز توانائی کے فروغ کا مرکز بنانے کے لئے اختراعات اور نباتاتی تنوع پر مبنی تحقیق کا استعمال کریں

Posted On: 21 NOV 2021 1:24PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،21 نومبر/ تعلیم ، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج آئی آئی ٹی گواہاٹی کا دورہ کیا اور وہاں جدید ترین ٹیکنا لوجی کے مرکز ( سی این ٹی ) اور انڈین نالج سسٹم کے مرکز ( سی آئی کے ایس ) کے ساتھ ساتھ انسٹی ٹیوٹ کے دو ہاسٹل کا بھی افتتاح کیا ۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ میں این ای پی 2020 کے نفاذ پر ایک کتاب کا بھی اجراء کیا ۔ اس موقع پر آسام کے وزیر تعلیم ڈاکٹر رَنوج اور ممبر پارلیمنٹ محترمہ کوئین اوجا بھی موجود تھے ۔

          اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ، جناب پردھان نے  مختلف بین الاقوامی اور قومی رینکنگ نظام میں بہترین  درجہ بندی حاصل کرنے کے لئے آئی آئی ٹی گواہاٹی کو مبارکباد دی اور تحقیق و تعلیم کے لئے  ماحول تیار کرنے کے ساتھ ساتھ پورے شمال مشرق کے خطے کی مجموعی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی ٹی گواہاٹی کو  قدرتی آفات کے بندوبست ، نباتاتی تنوع پر مبنی تحقیق  ، سبز توانائی کے فروغ ، علم پر مبنی معیشت کے استحکام اور طلباء میں صنعت کاری کو فروغ دینے جیسے اہم شعبوں میں اہم رول ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے ادارے کے طلباء اور فیکلٹی پر زور دیا کہ وہ حل پر مرکوز اختراعات کے لئے فعال ماحول تیار کرنے کی خاطر ٹیکنا لوجی اور علم میں تال میل پیدا کریں ۔

          انہوں نے کہا کہ اس ایک دوسرے سے مربوط دنیا میں آئی آئی ٹی گواہاٹی میں نینو ٹیکنا لوجی کا مرکز بہت سے سی او ایز ، انکیوبیٹرس اور تحقیق لیبا ریٹریوں کو کثیر جہتی تحقیق  اور صحت کے نظام میں تعلیم ، نینو بایو مٹیریل ، مائیکرو / نینو الیکٹرانک اور توانائی  کی میزبانی کرے گا ۔

          انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2020 ء میں کنووکیشن کی اپنی تقریب میں آئی آئی ٹی گواہاٹی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ انڈین نالج سسٹم کا ایک مرکز قائم کرے  ۔ انہوں نے ، اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ یہ مرکز تیزی کے ساتھ قائم کیا گیا ہے ، جس میں بھارت کے قدیم اور روایتی علم  کو دستاویزی شکل دے کر محفوظ کیا جائے گا اور اس کو عام کیا جائے گا ۔

          جناب پردھان نے کہا کہ شریمنت  شنکر دیو  ایک عظیم دانشور تھے ، جنہوں نے تہذیب اور انسانیت کو نئی سوچ اور نئی شکل دی ۔ اہوم کا شاندار کلچر ،  طاقتور برہمپتر ، ماں کامکھیا اور لچت بور پھوکن جیسی عظیم شخصیات کی سرزمین کو آئی آئی ٹی گواہاٹی کے طلباء کے لئے ایک تحریک کے طور پر کام کرنا چاہیئے ۔

          وزیر موصوف نے ، اِس بات کو اجاگر کیا کہ کووڈ – 19 کے دوران اختراعات اور ٹیکنا لوجی نے پی پی ٹی کٹس کے ساتھ ہماری مدد کی ۔ ویکسین تیار کرنے میں مدد کی اور  اس ملک  کے احیاء کی نمائندگی کی ۔ آئی آئی ٹی گواہاٹی جیسے اداروں کو سماجی بہبود کے لئے اختراعات تیار کرنے میں اہم ادا کرنا ہے ۔

          انہوں نے کہا کہ سی او پی 26 کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے آب و ہوا میں تبدیلی  سے نمٹنے کے لئے پنچ امرت ویژن کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی آئی ٹی گواہاٹی کے ذریعے سبز توانائی کے فروغ  میں اہم رول ادا کئے جانے کے ساتھ  شمال مشرقی ریاستیں  سبز توانائی کا اہم مرکز بن سکتی ہیں ۔

          آسام کے وزیر تعلیم ڈاکٹر رنوج  پیگو نے آئی آئی ٹی گواہاٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کو صرف ملازمت کے خواہشمندوں کی تشکیل نہیں کرنی چاہیئے ، بلکہ صنعت کاری اور روز گار پیدا کرنے والوں کی تشکیل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے ۔ آئی آئی ٹی گواہاٹی جیسے اداروں کو کسانوں کو اپنی آمدنی دوگنا کرنے میں مدد کے لئے زراعت کی نئی ٹیکنا لوجی  تیار کرنے پر توجہ دینی چاہیئے ۔  انہوں نے آئی آئی ٹی گواہاٹی سے مزید  درخواست کی کہ وہ خطے میں دوسرے تعلیمی اداروں کی سرپرستی کرے اور ٹیچروں کی ٹریننگ کے لئے ماڈیول تیار کرے ۔

          رکن پارلیمنٹ محترمہ کوئین اوجا نے شمال مشرق میں ، اِس طرح کی جدید تحقیقی سہولت حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ آئی آئی ٹی گواہاٹی پورے شمال مشرق کی مجموعی ترقی میں تعاون کرے گا۔

          نینو ٹیکنا لوجی کے مرکز ( سی این ٹی ) کا مقصد نینو ٹیکنا لوجی میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے اور صنعت میں تعلیمی ساجھیداری کو فروغ دینا ہے ۔ مرکز کے لئے زیادہ فنڈنگ ، جس میں عمارت کے لئے 37 کروڑ روپئے کے علاوہ ساز و سامان شامل ہے ، تعلیم کی وزارت اور الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کی وزارت کے ذریعے حاصل کی گئی ہے ۔ اس میں 25 جدید لیبا ریٹریز ہوں گی ، جن میں کثیر موضوعات میں ترقی ، سائنسی اور تبدیل ہونے والی تحقیق پر توجہ مرکوز کی جائے گی ، جس میں  کلاس – 100 کے ایک صاف ستھرے کمرے کی سہولیات موجود ہوں گی اور جدید ترین ٹسٹنگ لیبا ریٹری بھی دستیاب ہو گی ۔ سر دست سی این ٹی میں بہترین کار کردگی کے دو مراکز ہیں ، جن کی سرپرستی الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت  اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ( آئی سی ایم آر ) کر رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ ، حکومتِ ہند کے بایو ٹیکنا لوجی کے محکمے میں  بایو ٹیکنا لوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل  ( بی آئی آر اے سی ) کی سرپرستی والی بایو نیسٹ بھی شامل ہے  ۔ اس طرح سی این ٹی حکومتِ ہند کی مختلف وزارتوں کے درمیان تال میل کی ایک اچھی مثال ہے ۔ نینو ٹیکنا لوجی کے مرکز سے بہترین نتائج کی توقع ہے ، جس میں  نینو پر  مبنی حفظانِ صحت  ، ایل ای ڈی پروٹوٹائپ آلات اور ٹیکنا لوجی ، اسٹارٹ اَپ / انکیوبیشن   کا ماحول ، جدید ترین آر این ڈی کے نتائج اور نینو فیبریکیشن اور نینو الیکٹرانکس  کے شعبوں میں  اعلیٰ ترین  تربیت یافتہ  افرادی قوت  کی تشکیل  وغیرہ شامل ہے ۔

          انڈین نالج سسٹم کا مرکز ( سی آئی کے ایس ) بھارت کے منفرد علم کومحفوظ کرنے ، اسے دستاویزی شکل دینے اور پائیدار بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا ۔ ان  اعلیٰ ترین ترجیح میں بھارت کی کلاسیکی موسیقی ،  سنسکرت ، روایتی ادویات  ، مندروں کا طرز تعمیر  ، سریمک کی روایات ، خصوصی زرعی  پریکٹس  اور شمال مشرق  میں زراعت کا طریقۂ کار ،  شمال مشرق کی جڑی بوٹیاں اور صحت مند کھانے اور آسام کا دھات کا شامل ہے ۔ مختلف پس منظر کے دانشوروں کو نئے سی آئی کے ایس کی بین مضامینی تحقیق ، تعلیمی پروگرام  میں شرکت کرنے کی ہمت افزائی کی جائے گی تاکہ انہیں  مختلف شعبوں میں نئے طریقۂ کار اور ٹیکنا لوجی کی پائیدار ترقی میں شامل کیا جا سکے ۔

          ڈسان ہاسٹل سے آئی آئی ٹی گواہاٹی کی ہاسٹل کی  صلاحیت میں 1000 کمروں کا اضافہ ہو گا ۔ دکھو ہاسٹل  کیمپس کا ایسا پہلا ہاسٹل ہے ، جس میں پروجیکٹ اسٹاف  کے لئے رہائش کا انتظام ہو گا ۔ 132 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر  یہ ہاسٹل  آئی آئی ٹی گواہاٹی کی صلاحیت میں مزید اضافہ کریں گے ۔

          اس سے پہلے آئی آئی ٹی گواہاٹی کے ڈائریکٹر نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اور ایسے دیگر اقدامات کے ذریعے یہ ادارہ اعلیٰ ترین تحقیق میں سرگرمی سے کام کر رہا ہے اور خطے  کی امنگوں کو پورا کرتے ہوئے ، آتم نربھر بھارت کے ویژن کے لئے کام کر رہا ہے ۔ یہ ادارہ قومی پالیسیوں  ، خاص طور پر  این ای پی 2020 کے نفاذ میں تال میل قائم کرتے ہوئے تحقیق اور ٹیکنا لوجی کے فروغ میں  عالمی سطح پر مسابقت کر رہا ہے ۔ 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  13098

 


(Release ID: 1773727) Visitor Counter : 149