کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے منی پور کی صنعتی اکائیوں کو ریاست کی نمو کی داستان کو مزید آگے لے جانے کی یقین دہانی کرائی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 NOV 2021 11:03AM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی، 21 نومبر 2021:

تجارت و صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور کپڑے کی صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے سنیچر کے روز منی پور کی صنعتی اکائیوں کو ریاست کی نمو کی داستان کو آگے بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

سنیچر کی رات امپھال میں ، ریاست کی مختلف صنعتی تنظیموں، کاروبار اور تجارت سے وابستہ نمائندوں سے بات چیت کے دوران، مرکزی وزیر نے کہا کہ بھارت کی نمو کی داستان منی پور کی نمو کی داستان کے بغیر نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اس دور دراز کے علاقے میں صنعت، تجارت اور کاروبار میں ترقی کی راہ میں موجود چنوتیوں کے بارے میں باخبر ہے۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ اس خطے میں صنعت، تجارت اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے متعدد کوششوں کے ساتھ ساتھ خصوصی ڈھانچہ جاتی ترقیاتی پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں جن میں شمال مشرقی صنعتی ترقیاتی اسکیم اور مربوط ترقیاتی اور صنعتی پروجیکٹوں  کی منظوری جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اشتراک اور مسابقت کا جذبہ خطے میں صنعت ، کاروبار  اور تجارت کی مزید ترقی کے لیے لازمی ہے۔انہوں نے صنعتی اکائیوں سے صنعت اور تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تکنالوجی اور مشترکہ پلیٹ فارم ساجھا کرنے کے لیے ، کوآپریٹیو وینچرز اور اسٹارٹ اپس شروع کرنے کی اپیل کی تاکہ کوششوں کے بہتر نتائج برآمد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کو اپنی خود کی شناخت برقرار رکھنے کے لیے مدد کی جائے گی اور انہیں ہر مسئلے کے حل کے لیے دہلی یا کولکاتہ کی جانب رخ کرنے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی وزارت کے ذریعہ ہر چیز کو آن لائن کیے جانے کی کوششوں کا مقصد مکمل طور پر شفافیت لانے کے ساتھ ساتھ چیزوں کو مادی شکل دینا بھی ہے۔ مرکزی وزیر نے اس امر کی بھی یقین دہانی کرائی کہ ان کی وزارت ہر ممکنہ کوشش کرے گی کہ منی پور کو مفت تجارت معاہدے کا مکمل فائدہ حاصل ہو کیونکہ یہ ریاست میانمار اور آسیان ممالک کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتی ہے۔

منی پور کے تجارت و صنعت کے وزیر تھونگم بسواجیت سنگھ، کپڑے کی صنعت کی وزارت کے سکریٹری، حکومت ہند اوپیندر پرساد سنگھ، اسٹیٹ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیش کمار اور ریاست کے تجارت و صنعت محکمہ کے سینئرافسران نے بھی بات چیت کے اس سیشن میں شرکت کی۔

بات چیت کے دوران، ریاست کی صنعتی یونینوں - منی پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، انڈو۔میانمار بارڈر ٹریڈرس یونین، آل منی پور اینٹرپرونورس ایسوسی ایشن، بزنس ایکسلنس گروپ، منی پور پاور ڈیولپمنٹ ایسو سی ایشن،منی پور ہینڈلوم اینڈ ہینڈی کرافٹ اینٹروپرونورس آرٹیسن ڈیولپمنٹ سوسائٹی اور آرگنائزیشن فار ڈیولپمنٹ آف اکنامک  اینڈ سیلف ہیلپ ، کے نمائندوں  نے مختصر پرزنٹیشن کے ساتھ موزیر موصوف کی توجہ سرحدی ریاست میں صنعت، کاروبار اور تجارت کی نمو کے لیے ترقی کے مواقع پیدا کرنے کی جانب مبذول کرائی۔

اس میٹنگ کے دوران انہوں نے ٹرانزٹ ڈیوٹی سسٹم کے تعارف کی ضرورت، ویزا فیس میں تخفیف، امپھال میں کاروبار سے متعلق دفاتر جیسے ڈی جی ایف ٹی، ایف آئی ای او، ای ایکس آئی ایم بینک، آر بی آئی ایف او آر ایک ایکس سیلس کھولنے ، ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک کی ترقی، برآمداتی اور درآمداتی کاروباریوں کے لیے ٹرانسپورٹ سبسڈی، کولڈ اسٹوریج اور کسٹم آفس وغیرہ جیسی سہولتوں کے ساتھ امپھال ہوائی اڈے کی تجدید کاری، وغیرہ سے متعلق مسائل پر بھی بات چیت کی ۔

*********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 13097


(ریلیز آئی ڈی: 1773717) وزیٹر کاؤنٹر : 214