دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تقریباً 75 فیصد گرام پنچایتوں کے لئے جغرافیائی اطلاعاتی نظام (جی آئی ایس)کے منصوبے مکمل ہوئے


مہاتما گاندھی  قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ کے تحت 2.69 لاکھ گرام پنچایتوں میں سے دو لاکھ گرام پنچایتوں (جی پیز) کے لئے جی آئی ایس منصوبوں کو پورا کرنے کے ساتھ  دیہی ترقی کی وزارت نے ایک اہم سنگ میل طے کرلیا ہے

Posted On: 19 NOV 2021 6:13PM by PIB Delhi

 

  • جی آئی ایس- پر مبنی منصوبہ سازی کا استعمال کرکے مہاتما گاندھی این آر ای  جی ایس کے تعاون میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے اور اس کے اثرات زمینی سطح پر نظرآرہے ہیں۔
  • کرسپ – ایم ٹول، جو مقامی کمیونٹیز کو تبدیل ہوتی آب و ہوا کے اثرات کو سمجھنے اور ان پر مناسب فیصلہ کرنے کا اہل بنائے گا۔
  • یوکت دھارا جیواسپیشیل پلاننگ پورٹل دیگر وزارت کو نقشے پر پلان کئے گئے اثاثوں کے جغرافیائی مقام کو دیکھنے میں مدد کرتا ہے جو کام کے لئے منصوبے  کے مرتکزہونے کے عمل کو معقول بناتا ہے اور مناسب نگرانی کی سہولت فراہم کرتا ہے

دیہی ترقی کی وزارت مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ – این آر ای جی اے کے تحت 2.69 لاکھ گرام پنچایتوں میں سے 2 لاکھ گرام پنچایتوں (جی پی) کے لئے جغرافیائی اطلاعاتی نظام (جی آئی ایس) منصوبوں کو پورا کرنے کے ساتھ ایک اہم حصولیابی تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت  رج ٹو ویلی نظریہ پر مبنی ریمو ٹ سینسنگ تکنیک کا استعمال کررہی ہے۔ مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس  کے تحت جی آئی ایس  پر مبنی اسکیم دیہی ترقی کی وزارت کی ایک پہل ہے جو گرام پنچایت کو گرام پنچایت سطح پر منصوبہ بنانے کے لئے سائنٹفک اور مجموعی نظریہ کو یقینی بنانے میں مدد کرتی ہے۔ عمل درآمد کی سطح پر شراکت داری  کے منصوبہ کو یقینی بنانے کے لئے یہ ایک اہم ٹول ہے۔

وزارت  نے وزارت اور این آئی آر ڈی پی آر (دیہی ترقی اور پنچایتی راج کا قومی انسٹی ٹیوٹ) کی پہل سے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس  کارکنوں کو جی آئی ایس اور آر ایس (ریموٹ سینسنگ)  ٹکنالوجی کے استعمال پر تفصیلی تربیت فراہم کی ہے۔ اس کے بعد ، سبھی ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  نے مالی سال 21-2020 میں میں اہم کام کے طور پر ہر بلاک جی پی کی 4 جی آئی ایس – پر مبنی منصوبے تیار کئے، جنہیں کامیابی  کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد سبھی گرام پنچایتوں میں توسیع دی گئی۔

جی آئی ایس – پر مبنی منصوبے کا استعمال کرکے مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تعاون میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے اور اس کے اثرات زمینی سطح پر نظرآرہے ہیں۔ مناسب منصوبہ اور فیصلہ سازی کے ذریعہ گرام پنچایت سطح پر معیاری اثاثوں کا فروغ ہورہا ہے۔

مہاتما گاندھی نریگا  نے ہمیشہ دیہی علاقوں میں ذریعہ معاش اور این آر ایم  وسائل بیس کو بڑھانے کے لئے قدرتی وسائل کے بندوبست (این آر ایم ) پر مبنی منصوبے پر زور دیا ہے۔ زمین کی منظم طریقہ سے ترقی واٹرشیڈ اصولوں (رج ٹو ویلی اپروچ) پر عمل کرتے ہوئے بارش کے پانی کا استعمال اور آمدنی پیدا کرنے والی املاک تیار کرنا ہے۔ مہاتما گاندھی  این آر ای جی ایس کے کام کا اہم پہلو بن گیا ہے۔ مہاتما گاندھی  این آر ای جی ایس  کئے گئے کام کا منصوبہ اب جغرافیائی اطلاعاتی نظام (جی آئی ایس) اور ریموٹ سینسنگ (آر ایس ) جیسی  جدید ٹکنالوجیز کا استعمال کرکے بنایا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے بھارتی خلائی تحقیق و تنظیم (اسرو) کے نیشنل ریموٹ سینسنگ سنٹر ( این آر ایس سی) سے  ’بھون‘ خلائی ٹکنالوجی  سالیوشن کا فائدہ اٹھایا گیا ہے۔

ملک بھر میں مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس  کی سرگرمیوں  کے گرام پنچایت سطح کے منصوبے کو مزید سہل بنانے کے لئے ،یوکت دھارا جیو اسپیشیل پلاننگ پورٹل کو دیہی ترقی کی وزارت کے مہاتما گاندھی نریگا ڈویژن کی رہنمائی میں نیشنل ریموٹ سینسنگ سنٹر(این آر ایس سی)، بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم ( اسرو) کے ذریعہ بُھون پلیٹ فارم پر فروغ دیا گیا ہے۔ یہ پلاننگ پورٹل دیگر وزارتوں اورمحکموں کو ویب منیجمنٹ سسٹم میں نقشہ پر منصوبہ بند اثاثوں کے جغرافیائی مقام کو دیکھنے میں بھی مدد کرتا ہے ، جو کام کے لئے منصوبہ کو مربوط کرتا ہے، منصوبے  کے مرتکزہونے کے عمل کو معقول بناتا ہےاور کام پر عمل درآمد اور اثاثوں  کی تیاری کی موثر طریقہ سے نگرانی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

وزارت برطانیہ کے ایف سی ڈی او ، جسے کرسپ- ایم کے نام سے جاناجاتا ہے، کے ساتھ ایک مشترکہ پہل کے ذریعہ مندرجہ بالا ڈیٹا کے ساتھ آب و ہوا سے متعلق ڈیٹا کو مربوط کرنے کی سمت میں بھی کام کررہا ہے، جو مقامی کمیونٹیز کو مختلف جیو فیزیکل پیرامیٹرس کے تعلق سے تبدیل ہوتی آب و ہوا کے اثرات کو سمجھنے اور ان کے بارے میں مناسب فیصلہ کرنے کا اہل بنائے گا۔ اسے ابتدا میں سات ریاستوں- بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں شروع کرنے کی تجویز ہے۔ بعد میں دیگر سبھی ریاستوں میں بھی اسے توسیع دی جائے گی۔

جغرافیائی اطلاعاتی نظام (جی آئی ایس )

جی آئی ایس جغرافیائی  علاقوں کے نقشہ اور تجزیہ کے لئے ایک کمپیوٹر پر مبنی ٹول ہے اور علاقہ کے لئے مناسب ترقیاتی کام کے سائنٹفک متبادل فراہم کرتا ہے۔ یہ ٹکنالوجی عام ڈیٹابیس آپریشن جیسے کویری اور شماریاتی تجزیہ کو نقشوں کے ذریعہ پیش کئے گئے انوکھے ویزولائزیشن  اور جغرافیائی تجزیہ  کے فوائد کے ساتھ مربوط کرتی ہے۔

 

************

 

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

 (U: 13060)

 


(Release ID: 1773477) Visitor Counter : 243


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi