صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد115.79 کروڑسے تجاوزکرگئی
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 51.59 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
شفایابی کی شرح سردست98.29 فیصد پر بنی ہوئی ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 10,302 نئے معاملے سامنے آئے ہیں
بھارت میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد1,24,868 ہے
متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ واری شرح (0.93 فیصد) ہے، جو پچھلے 57 دنوں سے2 فیصد سے کم ہے
Posted On:
20 NOV 2021 9:39AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،20 نومبر، 2021/
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51,59,931 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 115.79 کروڑ (1,15,79,69,274) تک پہنچ گئی ہے۔ یہ کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے ملک بھر میں 1,19,13,371 سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔
آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:
طبی کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,82,038
|
دوسری خوراک
|
93,89,728
|
صف اوّل کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,75,620
|
دوسری خوراک
|
1,62,86,345
|
18 تا 44 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
44,03,91,026
|
دوسری خوراک
|
18,67,51,559
|
45 تا 59 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
18,01,84,542
|
دوسری خوراک
|
10,97,56,295
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
11,28,73,841
|
دوسری خوراک
|
7,35,78,280
|
مجموعی تعداد
|
1,15,79,69,274
|
پچھلے 24 گھنٹے میں 11,787 مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,39,09,708 ہوگئی ہے۔
جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.29 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 146دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان 50,000سے بھی کم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 10,302 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔
زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال1,24,868ہے جو پچھلے522دنوں میں سب سے کم ہے۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد ملک بھرکے مجموعی متاثرہ معاملوں کا 0.36 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 10,72,863نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 63.05 کروڑ (63,05,75,279) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 0.93 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ57 دنوں سے2 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 0.96فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے47 دنوں سے2فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار82 دنوں سے یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔
*****
ش ح۔ ن ر (20.11.2021)
U NO:13053
(Release ID: 1773424)
Visitor Counter : 145