آئی ایف ایس سی اتھارٹی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 دسمبر 2021 کو بین الاقوامی مالی خدمات مراکز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) کے انفینیٹی فورم کا افتتاح کریں گے


انفینیٹی فورم بھارت کی سرحدوں سے ماورا فن ٹیک ایونٹ ہے

Posted On: 19 NOV 2021 3:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19/نومبر 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 دسمبر 2021 کو ’’انفینیٹی فورم‘‘ کا افتتاح کریں گے۔ انفینیٹی فورم فن ٹیک پر دوروزہ غور و فکر کا فوم (تھاٹ لیڈرشپ فورم) ہے۔ اس پروگرام کا انعقاد ورچوئل طریقے سے 3 اور 4 دسمبر 2021 کو گفٹ سٹی اور بلومبرگ کے تعاون سے بھارت سرکار کے زیر اہتمام بین الاقوامی مالی خدمات مراکز اتھارٹی یعنی انٹرنیشنل سروسیز سینٹرس اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔ فورم کے پہلے ایڈیشن میں ایڈونیشیا، جنوبی افریقہ اور برطانیہ شراکت دار ملک ہیں۔

اس سے قبل ایک الگ موقع پر وزیر اعظم نے زور دے کر کہا تھا ’’بھارت میں فن ٹیک اور انڈسٹری 4.0 کا مستقبل ابھررہا ہے۔ جیسے بھارت دوسروں سے سیکھے گا، ویسے ہی ہم اپنے تجربات اور مہارت کو دنیا کے ساتھ مشترک کریں گے، کیونکہ جو چیز بھارت کو آگے بڑھاتی ہے، وہ دوسروں کے لئے بھی امید پیدا کرتی ہے اور ہم بھارت کے لئے جو خواب دیکھتے ہیں وہی ہم دنیا کے لئے بھی چاہتے ہیں۔ یہ سبھی کے لئے ایک یکساں سفر ہے۔‘‘

انفینیٹی فورم آئی این ایس سی اے کا اہم فائنانشیل ٹکنالوجی اور گلوبل تھاٹ لیڈرشپ فورم ہے جہاں دنیا بھر کے مسائل، ترقی پسندانہ خیالات، اختراعاتی ٹکنالوجی کی دریافت کی جاتی ہے اور یہ دنیا کے اعلیٰ دماغوں کو پالیسی، کاروبار اور ٹکنالوجی پر غور و فکر کے لئے جوڑتا ہے اور یہ شمولیت پر مبنی ترقی اور بڑے پیمانے پر انسانیت کی خدمت کے لئے فن ٹیک صنعت کے ذریعے ٹکنالوجی اور اختراعات کا فائدہ اٹھانے کی خاطر قابل کارروائی بصیرت کے ساتھ آنے کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ پروگرام میں حصہ لینے والے کچھ اہم مقررین میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور ایم ڈی جناب مکیش امبانی، سافٹ بینک کے چیئرمین اور سی ای او جناب ماسایوشی سون اور انفوسس کے شریک بانی جناب نندن نیلیکنی شامل ہیں۔

اس سے قبل 2020-21 کے مرکزی بجٹ تقریر میں، خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے ملک کے پہلے بین الاقوامی فائنانشیل سروسیز سینٹر (آئی ایف ایس سی) جی آئی ایف ٹی، آئی ایف ایس سی میں ’’ورلڈ کلاس فن ٹیک ہب‘‘ کا اعلان کیا تھا۔ آئی ایف ایس سی اے بھارت میں بین الاقوامی مالی خدمات مراکز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) میں مالی مصنوعات، مالی خدمات اور مالی اداروں کے فروغ اور ریگولیشن کے لئے مربوط اتھارٹی ہے۔

آئی ایف ایس سی اے کی انفینیٹی فورم ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پر جناب انجیتی سری نواس، چیئرمین آئی ایف ایس سی اے نے کہا کہ ’’بھارت میں بین الاقوامی مالی خدمات مراکز کے لئے مربوط ریگولیٹر کے طور پر عالمی سطح پر آئی ایف ایس سی اے مالی خدمات، صنعتوں کی ترقی کو فروغ دینے اور اہل بنانے پر مرکوز رہی۔ ہمارا اہم انفینیٹی فورم باہمی تعاون کے جذبے سے صنعتوں کے لامحدود مستقبل کا پتہ لگانے کے لئے گلوبل فن ٹیک صنعت کے سبھی اہم حصص داروں کو ایک ساتھ لانے کی ہماری کوشش کا حصہ ہے۔ جیسے جیسے بھارتی فن ٹیک صنعت تیزی سے بڑھ رہا ہے، ہمارے پاس اپنے شراکت دار ملکوں اور دیگر لوگوں سے سیکھنے اور انھیں دینے کے لئے بہت کچھ ہے اور ہم نے مالیات سے ماوراء اختراعات کے لئے فن ٹیک کا کامیابی کے ساتھ فائدہ اٹھایا ہے۔‘‘

فورم کا ایجنڈہ ’’ بی اونڈ‘‘ کی تھیم پر مرکوز ہوگا، درج ذیل ذیلی موضوعات کے ساتھ:

  1. مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے گلوبل اسٹیک کے فروغ میں جغرافیائی حدود سے ہٹ کر فن ٹیک حکومتوں اور بزنس کے ساتھ سرحدوں سے ماورا۔۔۔
  2. پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی خاطر اسپیس ٹیک، گرین ٹیک اور ایگری ٹیک جیسے ابھرتے شعبوں کے ساتھ انضمام کرکے مالیات سے ماورا فن ٹیک اور
  3. فن ٹیک بی اونڈ نیکسٹ، اس بات پر توجہ مرکوز کرتا ہے کہ کوانٹم کمپیوٹنگ مستقبل میں فن ٹیک صنعت کی نوعیت کو کیسے متاثر کرسکتی ہے اور نئے مواقع کو بڑھاوا دے سکتی ہے۔ ہر موضوع انعقاد کے وسیع جذبے کے مطابق، سرحدوں سے ماورا فن ٹیک کے دائرے کی توسیع کرتا ہے۔

انفوسس کے چیئرمین اور شریک بانی جناب نندن نیلیکنی نے اس پروگرام کے ایجنڈہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’انڈیا اسٹیک کی کہانی اور اس کے ایک ارب لوگوں کی زندگی پر پڑنے والے اثر کو ہماری سرحدوں سے بھی آگے دنیا کے مختلف حصوں تک گلوبل اسٹیک پہل کے توسط سے لایا جاسکتا ہے۔ فن ٹیک اور سبھی شعبوں میں اس کے انضمام (کنورجنس) سے ایک اہم رول بنانے کی امید ہے اور انفینیٹی فورم اور اس کے مؤثر ایجنڈے کے توسط سے آئی ایف ایس سی اے کی غور و فکر کرنے والی قیادت کو دیکھ کر مجھے خوشی ہورہی ہے۔

انفینیٹی فورم درج ذیل طریقے سے بھی موقع فراہم کرے گا۔

  1. چار دسمبر 2021 کو ورچوئل طریقے سے منعقدہ نمائش میں اپنی اختراعات کی نمائش کے لئے آئی ایف ایس سی اے کی آئی- اسپرنٹ، 21 سیریز کے تحت منعقدہ اسپرنٹ کے فائنلسٹ سمیت بھارت اور شراکت دار ملکوں کے چنندہ فن ٹیک، اور
  2. بھارت اور معاون ملکوں کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو فن ٹیک صنعت کی بصیرت اور ترجیحات کو شکل دینے میں اہم رول نبھانے کا اہل بنانے کے لئے فورم میں مختلف نشستوں سے برآمد ہونے والی پالیسی جاتی سفارشات پر کال فور ایکشن اسٹیٹمنٹ تیار کرنے اور جمع کرنے کے لئے۔

اس سال کے فورم کے اہم گھریلو شراکت دار نیتی آیوگ، انویسٹ انڈیا، فکی اور نیسکام ہیں۔

انفینیٹی فورم کے لئے ویب سائٹ اور ایجنڈہ کا کل افتتاح کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے بارے میں زیادہ معلومات اور اس کے لئے رجسٹریشن کرانے کی خاطر www.infinityforum.in پر جائیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13040

 



(Release ID: 1773413) Visitor Counter : 97