نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ کی گرونانک جینتی پر قوم کو مبارکباد

Posted On: 18 NOV 2021 3:53PM by PIB Delhi

 

ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے گرونانک جینتی کے موقع پر آج قوم کو مبارکباد دی ہے۔ صدر کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے۔

‘‘ گرونانک دیو جی کی جینتی کے مبارک موقع پر میں تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

سکھ دھرم کے بانی گرونانک دیو جی اپنی شریفانہ زندگی کے ذریعے سچائی، ہمدردی اور صداقت کی علامت تھے۔ ان کی روحانی تعلیمات ہمیں نیکی کی راہ پر چلنے اور ذات پات ، فرقے یا مذہب سے بالا تر ہو کر تمام انسانوں کے لئے احترام کا جذبہ رکھنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

گرونانک دیو جی نے ہمیں اخلاق کے راستے پر چلنا بھی سکھایا۔ وہ ہندوستان کی روحانی اقدار کی ایک روشن علامت تھے۔ جنہوں نے عام آدمی کو روحانیت سے جوڑ کر صحیح معنیٰ میں دھرم کو جن جن تک پہنچایا۔

میں امید کرتا ہوں کہ ان کا ابدی پیغام انصاف، ہمدردی اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کرنے میں ہماری رہنمائی کرتا رہے۔ ’’

****************************

U-13005

ش ح-ع س-ک ا

 


(Release ID: 1773017) Visitor Counter : 167