بھارتی چناؤ کمیشن

بھارت کے انتخابی کمیشن (ای سی آئی) نے انتخابی بندوبست سے متعلق  پانچ بین الاقوامی تربیتی ماڈیولس جاری کئے


آئی ایف ای ایس کے ساتھ اشتراک میں آئی آئی آئی ڈی ای ایم کے ذریعہ ماڈیولس تیار کئے گئے

Posted On: 17 NOV 2021 7:57PM by PIB Delhi

بھارت کے انتخابی کمیشن نے آج انتخابات کی منصوبہ بندی، سیاسی مالیے، ووٹر رجسٹریشن، انتخابی ٹکنالوجی ،  سیاسی پارٹیوں اور ای ایم بیز پر پانچ بین الاقوامی تربیتی ماڈیولس جاری کئے ۔ یہ  انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فار  الیکٹورل سسٹم (آئی ایف ای ایف) کے  بھارت کے جمہوریت سے متعلق بین الاقوامی  ادارے اور انتخابی بندوبست (آئی آئی آئی ڈی ای ایم) کے ساتھ اشتراک میں  تیار کئے گئے  کل دس ماڈیولس  کاحصہ ہے۔ اسے چیف انتخابی افسر جناب سشیل چندرا نے  انتخابی کمشنروں جناب ر اجیو کمار اورجناب انوپ چند پانڈے کے ساتھ ساتھ آئی ایف ای ایف کے صدر جناب انتھونی بانبری اورواشنگٹن سے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منسلک  ان کی ٹیم کے ساتھ شروع کیا گیا۔

سی ای سی جناب سشیل چندرا نے اپنے خطاب میں اس بات پو زور دیا کہ بھارت کاانتخابی کمیشن اختراع اور ٹکنالوجیکل اپگریڈیشن کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے، تاکہ عہدبستہ ، مجاز، جوابدہ اورہنرمند منیجروں کے ذریعہ انتخابی عمل کو نہایت محتاط، درست اور  ووٹر دوست نفاذ کو یقینی بنایا جاسکے۔ جناب سشیل چندرا نے  آئی آئی آئی ڈی ای  ایم میں تربیت پانے والے بین الاقوامی  تربیت کاروں کے لئے  معلومات سے بھر پور اپڈیٹڈ مضمون سے متعلق خصوصی ماڈیولس بنائے  جانے کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کسی بھی انتخابی عمل کے  بندوبست میں اہم پہلوؤں کو سمجھنے کے لئے شامل کئے گئے مضامین کی وسیع تر رینج کی ستائش کی۔

بین الاقوامی سطح پر چناؤ بندوبست کے مختلف پہلوؤں اور دنیا بھر میں چناوی انتظامیہ کو درپیش بڑھتے ہوئے مختلف  چیلنجوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے انتخابی کمشنر جناب راجیو کمار نے اپنے پیغام میں ان ماڈیول ڈیزائنوں کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔انہوں نے  کہا کہ  مذکورہ ماڈیولس مختلف طریقے سے ڈیزائن کئے گئے ہیں تاکہ انہیں آمنے سامنے آن لائن  اور ای لرننگ  تربیت ہائی برڈ موڈ کے  مطابق بنایا جاسکے۔

چناؤ کمشنر جناب انوپ چند پانڈے نے اس بات کو اجاگر کیا کہ  یہ ماڈیول چناوی بندوبست کے عمل کی تیاری ،مشاہدے کی کارروائیوں، چناوی ٹکنالوجی، چناوی نظام، قانونی فریم ورک سے متعلق تربیت اور اہلیت کے فروغ کے ضمن میں اہمیت کے حامل مضامین کی ایک وسیع تر رینج کے تحت  چناوی عمل کے بندوبست کو سمجھنے کے لئے  معلوماتی مواد کے طور پر مدد کرتے ہیں۔

آئی ایف ای ایس کے صدر جناب انتھونی بینبری نے آئی ایف ای ایس – ای سی آئی شراکت داری اورماڈیولس کا  ایک تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے معلومات  حاصل کرنے کے لئے آئی ایف ای ایس – آئی آئی آئی ڈی  ای ایم شراکت داری قائم رکھنے کا  بھارت کے انتخابی کمیشن کو یقین دلایا ۔

انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فار الیکٹورل سسٹم (آئی ایف ای ایس) واشنگٹن ڈی سی میں قائم  ایک غیر سرکاری تنظیم ہے  جو شہریوں کو ایک آزاد اور صاف ستھرے انتخابات میں حصہ لینے کے حق کی حمایت کرتی ہے۔ ای سی آئی نے  ماڈیولس تیار کرنے اور صلاحیت سازی کے لئے مئی 2012 میں آئی ایف ای ایس کے ساتھ مفاہمت کے ایک اقرار نانے پر دستخط کئے تھے۔ حال ہی میں 2019 میں اس وقت کے انتخابی کمشنر (سی ای سی) کے واشنگٹن دورے کے بعد آئی ایف ای ایس نے موجودہ بین الاقوامی تربیتی ماڈیولس کو  اپ ڈیٹ کرنےاورسیاسی جماعتوں نیز  ای ایم بیز اور سوشل میڈیا اور انتخابات کے نام سے دو نئے ماڈیولس بنانے سے  اتفاق کیا۔ اس کے لئے 5 اگست 2020 کو ایک سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔

  ڈی جی آئی آئی آئی ڈی ایم ایم اور سینئر ڈی ای سی جناب دھرمیندر شرما نے یہ بھی بتایا کہ عزت مآب  کمیشن نے ستمبر 2019 میں  اے – ویب کے  صدر کی حیثیت سے  بھارت کے اس وقت کے سی ای سی کے ذریعہ کئے گئے عہد کے حصے کے طور پر ایک ماڈیول کے کچھ حصوں کے اسپینش ، فرینچ اور پرتگالی  زبان میں ترجمے کو منظوری دی تھی۔ کچھ کم ترقی یافتہ ملکوں نے آئی آئی آئی ڈی ای ایم سے غیر ملکی زبانوں کی مدد والے ماڈیول کی مخالفت کی تھی۔

****************

 

(ش ح۔ش ر ۔ ف ر)

U NO. 12982



(Release ID: 1772849) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Marathi