محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب رامیشور تیلی نے گوہاٹی میں 200 بستروں والے ای ایس آئی سی اسپتال کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح کیا

Posted On: 16 NOV 2021 7:04PM by PIB Delhi

محنت و روزگار اور پٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج آسام کے گوہاٹی میں ای ایس آئی سی ماڈل اسپتال کمپلیکس میں تعمیراتی کام کا معائنہ اور افتتاح کیا۔

 

اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے بتایا کہ کام کی تکمیل کے بعد یہ اسپتال جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہو جائے گا۔

جناب تیلی نے بتایا کہ 143 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ اسپتال جنوری 2024 تک تیار ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس جدید ترین اسپتال میں 200 بستروں تک کی سہولیات کے ساتھ ساتھ او پی ڈی، آئی سی یو، ایچ ڈی یو، کارڈیالوجی، نیفرولوجی، آنکولوجی، گیسٹرو اینٹرولوجی، نیورولوجی، یورولوجی، اینڈو کرونولوجی وغیرہ کی سہولیات بھی ہوں گی۔

 

جناب تیلی نے یہ بھی بتایا کہ آسام حکومت نے تینسکیا میں ای ایس آئی اسکیم اسٹیٹ اسپتال کو ای ایس آئی کارپوریشن کے حوالے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مرکزی وزیر نے بیمہ شدہ افراد کے زیر کفالت افراد کو کووڈ-19 ریلیف اسکیم کے سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے جن کی کووڈ۔19 کی وجہ سے موت ہوئی تھی۔ انہوں نے غیر منظم شعبے کے کارکنوں کو ای-شرم کارڈ بھی پیش کئے۔

اس موقع پر دیگرمعزز شخصیات میں آسام میں گوہاٹی سے ممبر پارلیمنٹ شریمتی کوین اوجا اور ای ایس آئی سی کے ممبر شری ایس پی تیواری بھی موجود تھے۔

ای ایس آئی سی اسکیم کو ابتدائی طور پر آسام میں 1958 میں گوہاٹی، تینسکیا، ڈبرو گڑھ، دھوبری اورماکم کے 5 مراکز میں شروع کیا گیا تھا اور بعد میں اسے آسام کے دیگر اضلاع تک توسیع دی گئی تھی ۔ فی الحال ای  ایس آئی سی 15 برانچ دفتروں، ایک ڈی  سی بی  او (ڈسپنسری-کم-برانچ-آفس)، 27 ڈسپنسری اور گوہاٹی میں 1 ماڈل اسپتال کے ذریعے مستفیدین کو طبی سہولیات اور نقد سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ سپر اسپیشلٹی، سیکنڈری طبی دیکھ بھال اور تشخیص سے متعلق سہولیات بھی 47 اسپتالوں اور اس سے منسلک تشخیصی مراکز کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔

 

****************

 

(ش ح۔ش ر ۔ ف ر)

U NO. 12952


(Release ID: 1772553) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi , Assamese