قبائیلی امور کی وزارت
بھگوان برسامنڈا کے پوتے سکھ رام منڈا نے آدی مہوتسوکا افتتاح کیا-قبائلی ثقافت ، دستکاری اور تجارت کے جذبے کا جشن
قبائلی امورکی وزارت نہ صرف قبائلی تجارت کو وسعت دینے کے لئے ایک موقع فراہم کرتی ہے بلکہ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ قبائلی دستکاری، کھانے پینے اوردیگر روایات برقراررہیں :ارجن منڈا
آدی مہوتسو کی ایک بار پھر پورے جوش وخروش کے ساتھ قومی راجدھانی میں واپسی
Posted On:
16 NOV 2021 9:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 16نومبر:
آزادی کاامرت مہوتسواور جن جاتیہ گورودِوس کا جشن منانے کے لئے قبائلی امور کی وزارت ، بھارت سرکارکے قبائلی کوآپریٹیومارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن لمیٹڈ (ٹرائفیڈ ) بہت سی تقریبات کا اہتمام کررہاہے ، جن میں ایک آزادی مہوتسوہے ۔یہ دلّی ہاٹ میں 16سے 30نومبر 2021کو ہونے والا ایک عظیم قومی قبائلی فیسٹول ہے ۔ اس فیسٹول کا افتتاح بھگوان برسا منڈا کے پوتے جناب سکھ رام منڈا نے 16نومبر ، 2021کو شام 6.30بجے کیاتھا۔ قبائلی امورکے وزیرجناب ارجن منڈا نے اس موقع پر منعقد افتتاحی تقریب کی صدارت کی تھی ۔ تعلیم کے وزیرمملکت ڈاکٹرسبھاش سرکار ممبرپارلیمنٹ محترمہ ایم سی میری کوم، ٹرائفیڈ کے چیئرمین جناب رمیش رتھوا افتتاحی تقریب کے اعزازی مہمان تھے ۔
تقریب کی صدارت کرتے ہوئے جناب ارجن منڈا نے کہاکہ مجھے خوشی ہے اورفخربھی ہے کہ آزادی مہوتسو قبائلی مصنوعات کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طورپرقائم کیاگیاہے اوریہ قبائلی ثقافت کی ایک جھلک بھی پیش کرتاہے ۔ ٹرائفیڈ کی جانب سے آدی مہوتسوکا اہتما م کیاگیاتھا اور قبائلی امورکی وزارت نہ صرف قبائلی تجارت کو وسعت دینے کے لئے ایک موقع فراہم کرتاہے بلکہ اس بات کو یقینی بناتاہے کہ قبائلی دستکاری ، کھانے پینے اور دیگرروایات برقراررہیں ۔ اس مہم کی کامیابی اور اس کی وسعت نے قبائیلیوں کے اندرایک نیاجوش بھردیاہے اور اعتماد کا ایک زبردست احساس پیداکیاہے کیونکہ وہ اس سالانہ تقریب کے بے صبری سے منتظررہتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ میں چاہوں گاکہ تمام دہلی کے لوگ اس پندرہ روزہ قبائلی فیسٹول کا دورہ کریں ، یہاں آئیں اور قبائلی کھانے پینے ، دستکاری ، آرٹس اوردیگرمصنوعات کے ذریعہ قبائلیوں کی مالامال ثقافت کا نظارہ کریں ۔
اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے جناب سکھ رام نے کہاکہ مجھے اس فیسٹول کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے جو آزادی کا امرت مہوتسو کا ایک حصہ ہےاورجن جاتیہ گورو دِوس میرے دادا برسا منڈا کو ایک خراج بھی ہے جو ایک عظیم مجاہدآزادی تھے ، جنھوں نے نوآبادیاتی نظام کے ظلم کے خلاف بہادری سے جنگ لڑی اورقبائلی برادری میں جل (پانی ) جنگل اورزمین کے لئے بنیاد رکھی ۔ انھوں نے کہاکہ اس بات سے مجھے خوشی ہوتی ہے کہ ہماری حکومت ہمارے ملک کے قبائلیوں کو بااختیاربنانے پرتوجہ دینے کے لئے اپنے ویژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور قبائلی ہیرو کی یاد وں کو بھی تازہ کررہی ہے ۔
آدی مہوتسوجو قبائلی دستکاری ، ثقافت ، کھانے پینے اورتجارت کے جذبے کا ایک جشن ہے ایک کامیاب سالانہ پہل ہے جو 2017 میں شروع ہواتھا۔ یہ فیسٹول ملک بھرمیں قبائلی طبقوں کی ثقافت ، گوناگوں اورمالامال دستکاری کو عوام میں مقبول بنانے کی ایک کوشش ہے ۔
آدی مہوتسوعالمی وباء اور غیرمناسب حالات کی وجہ سے منعقد نہیں ہواتھا ۔تاہم ٹرائفیڈ نے فروری میں ایک ایڈیشن کے ساتھ اس روایت کو پھرسے شروع کیا ۔ دلی ہاٹ میں فروری 2021میں منعقد ہوئے نیشنل ٹرائبل فیسٹول میں قبائلی فن اوردستکاری ، دواؤں اور ہیلرس اورکھانے پینے کی فروخت اوران کی نمائش کی گئی اس کے علاوہ لوک ڈانس بھی پیش کئے گئے ۔جس میں ملک کے 20سے زیادہ ریاستوں کے تقریبا 1000قبائلی کاریگروں فنکاروں اور شیف نے حصہ لیا اور اپنی مالامال روایتی ثقافت کی جھلک پیش کی۔
نومبرکے ایڈیشن میں ملک بھر ہمارے قبائلیوں کی مالامال اور گوناگوں وراثت کی بھی نمائش کی جائیگی جو کہ ان کے آرٹس ، دستکاری ، قدرتی پیداوار اور کھانے پینے میں دکھائی دیتی ہے ۔ 200سے زیادہ اسٹالوں کے ساتھ اس بات کا امکان ہے کہ ایک بارپھر1000قبائلی کاریگراورفنکار 15روزہ فیسٹول میں شرکت کریں گے ۔ قبائلیوں کے ساتھ جڑنے کے لئے ایک دوروزہ ورکشاپ اور قبائلی گفتگو کا بھی اہتمام کیاجائے گا۔ مباحثے کے اجلاس میں صنعت کاری کی ترقی ، مارکیٹنگ اورپرموشن پر اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ ہے اس کے علاوہ قبائلی کاروبارکوآن لائن کرنے ، نئے رجحانات کو سمجھنے اور قبائلی آرٹس فیکٹس کے لئے مارکیٹ صلاحیت اورقبائلیوں کے لئے تعلیم اورمالی اداروں کی وابسگتیاں ان اجلاس میں زیربحث آئیں گی ۔ یہ اجلاس مشروم کونسل آف انڈیا ، انڈریو یولے ، ریلائنس فاؤنڈیشن ، ایمازو ن ، فیس بک ، اواین جی سی ، ٹاٹاٹرسٹ ، پے ٹی ایم اورایس بی آئی کے ماہرین کے ذریعہ کرائے جائیں گے ۔ بھارت کے کے 20بڑے بڑے قبائلیوں کے نمائندے اس دوروزہ وکشاپ میں مدعوکئے گئے ہیں ۔
قبائلی ہماری آبادی کا 8فیصد سے زیادہ پرمشتمل ہیں ۔ حالانکہ ان کا معاشرے کے محروم طبقوں میں شمارہوتاہے ۔ یہ غلط تصور بنیادی دھارے میں عام ہے کہ انھیں سکھایاجائے اوران کی مدد کی جائے ۔البتہ سچائی کچھ اورہے قبائلیوں کو شہری ہندوستان کو کافی کچھ سکھانا آتاہے ۔ فطری سادگی ان کے اندرہے اور ان کی دائمی تخلیقات کشش رکھتی ہیں ۔ ان کی دستکاریوں کو جن میں ہاتھ کے بُنے سلک فیبرکس ، اون ، میٹل کرافٹ ، ٹیراکوٹا اور بیڈ ورک شامل ہیں ، تحفظ فراہم کرنے اورانھیں فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔
ٹرائفیڈ جو امور کی وزارت کے تحت ایک نوڈل ایجنسی ہے قبائلی عوام کی آمدنی اورروزی روٹی کو بہتربنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ ان طرز زندگی اورروایات کو بھی محفوظ بنارہی ہے ۔
****************
U-12946
ش ح۔ ح ا۔ ع آ
(Release ID: 1772523)
Visitor Counter : 241