صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندستان میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 113.68 کروڑ کے نشانے کو پار گئی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67.82 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
شفایابی کی شرح اس وقت 98.28 فی صد ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10,197 نئے معاملات سامنے آئے
ہندستان میں اس وقت مریضوں کی تعداد (1,28,555) ہے جو کہ 527 دنوں میں کم ترین ہے
ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح (0.96 فی صد) ہے جو کہ گزشتہ 54 دنوں سے لگاتار 2 فی صد سے کم ہے
Posted On:
17 NOV 2021 9:33AM by PIB Delhi
آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67,82,042 لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندستان میں کووڈ کی ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 113.68 کروڑ (1,13,68,79,685) کو پار گئی۔ یہ ٹیکہ کاری 1,16,73,459 سیشنوں میں انجام دی گئی۔
آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے۔
طبی کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,80,957
|
دوسری خوراک
|
93,53,906
|
صف اول کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,74,594
|
دوسری خوراک
|
1,62,19,699
|
18سے44 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
43,57,31,810
|
دوسری خوراک
|
17,67,65,054
|
45 سے 59 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
17,90,55,132
|
دوسری خوراک
|
10,67,80,250
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
11,21,81,588
|
دوسری خوراک
|
7,20,36,695
|
میزان
|
1,13,68,79,685
|
گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 12,134 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے)3,38,73,890 ہوگئی۔
نتیجہ کے طور پر ہندستان میں شفایابیوں کی شرح اس وقت 98.28 فی صد ہے۔
مرکز اور ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کی بنا پر یومیہ نئے معاملات 50 ہزار سے نیچے رہنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور یہ رجحان اس وقت لگاتار 143 دنوں سے قائم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10,197 نئے معاملات سامنے آئے۔
اس وقت مریضوں کی تعداد 1,28,555 ہے جو کہ 527 دنوں میں سب سے کم سطح ہے۔ اس وقت مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں مثبت معاملات کی مجموعی تعداد کا 0.37 فی صد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔
ٹیسٹنگ کی صلاحیت نے ملک بھر میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 12,42,177 ٹیسٹ کئے گئے۔ ہندستان میں اب تک مجموعی طور پر 62.70 کروڑ سے زیادہ (62,70,16,336) ٹیسٹ منعقد کئےگئے ہیں۔
اس وقت جبکہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی تعداد میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے،ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح 0.96 فی صد پر قائم ہے جو کہ اس وقت گزشتہ 54 دنوں سے 2 فی صد سے نیچے رہی ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح 0.82 فیصد ریکارڈ کی گئی۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح گزشتہ 44 دن سے لگاتار 2 فیصد سے نیچے رہی۔ جبکہ اب یہ لگاتار 79دنوں سے 3فیصد سے نیچے ہے۔
****************
(ش ح۔س ب ۔ رض)
Uno:12939
(Release ID: 1772471)
Visitor Counter : 169