صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ غیرمتعدی بیماریوں( این سی ڈی) کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے  بھارت بین الاقوامی تجارتی میلے میں سائیکل سے ہیلتھ پویلین کا افتتاح کرنے  پہنچے


ملک بھر میں 7.5 لاکھ ویلنیس سیشنز اور 75 لاکھ این سی ڈی اسکریننگ کے ہدف کے ساتھ آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لیے ایک ماہ طویل مہم کا آغاز کیا

 "ہیلتھ پویلین کا مقصد غیر متعدی امراض اور احتیاطی صحت کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے"

Posted On: 16 NOV 2021 5:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی:16؍نومبر2021:

بھارت  کے بین الاقوامی تجارتی میلے میں منعقد ہونے والی پہلی سائیکل ریلی میں، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملک میں  این سی ڈی کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے پیش نظر بیداری پیدا کرنے اور صحت مند فعال طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے آج  ہیلتھ پویلین کا افتتاح کرنے کے لیے سائیکل چلائی۔ ان کے ساتھ وزارت صحت کے سینئر افسران بشمول ڈاکٹر بلرام بھارگوا، ڈی جی، آئی سی ایم آر، جناب ارون سنگھل، سی ای او، ایف ایس ایس اے آئی، ڈاکٹر دھرمیندر گنگوار، اے ایس اینڈ ایف اے، جناب وکاس شیل، اے ایس اینڈ ایم ڈی (این ایچ ایم)،جناب لو اگروال، جے ایس (آئی ایچ، جناب وشال چوہان، جے ایس (این ایچ ایم) ) موجود تھے۔

 

 

پرگتی میدان میں 40ویں آئی آئی ٹی ایف کے اس سال کے ہیلتھ پویلین کا تھیم غیر متعدی امراض (این سی ڈیز) کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے، جنہیں طرز زندگی کی بیماریاں بھی کہا جاتا ہے، اور مجموعی صحت کی  اہمیت کوظاہرکرنا ہے۔

آئی ٹی ایف 2021 میں ہیلتھ پویلین کے افتتاح سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے احتیاطی صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے  ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کے حصے کے طور پر ایک ماہ طویل مہم کا اعلان کیا۔انھوں نے کہا ’’اس ایک  ماہ طویل مہم کے دوران، ہم نے خود کو آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنیس سنٹرز کے ذریعے ملک بھر میں 7.5 لاکھ ویلنیس سیشن اور 75 لاکھ این سی ڈی اسکریننگ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ابتدائی اسکریننگ سے بیماریوں کی بروقت شناخت میں مدد ملے گی۔ یہ ٹوٹل ہیلتھ کے وسیع تصور کا حصہ ہے، جو احتیاطی اور پرموشنل ہیلتھ سمیت جامع ہے‘‘، انہوں نے کہا مزیدکہا۔ ’’دی فٹ انڈیا، ایٹ رائٹ انڈیا، کھیلو انڈیا، اور یوگا عزت مآب وزیراعظم  کے’’ ٹوٹل ہیلتھ‘‘ ویژن کا حصہ ہیں، جو ایک صحت مند اور پروڈکٹیو نیو انڈیا کی بنیاد رکھیں گے‘‘۔

 

انہوں نے یہ بھی  کہاکہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن ایک انقلاب ہے اور ڈیجیٹل ریکارڈ رکھنے میں ہماری مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا،’’آزادی کا امرت مہوتسو سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، ہم آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے ایک مہم شروع کریں گے‘‘۔

بھارت کی کووڈ۔19 ملک گیر ویکسینیشن مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ’’عزت مآب وزیر اعظم کی رہنمائی میں، ’’جن بھاگیداری‘‘ نے کووڈ کے خلاف بھارت  کی لڑائی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔‘‘انہوں نےبڑے پیمانے پر ویکسینیشن کوریج میں ملک کی کامیابیوں  کونمایاں کیا۔ انہوں نے افواہوں، غلط معلومات کے خلاف بیداری پیدا کرنے اور ہچکچاہٹ کو دور کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ’’ہم نے مختلف فریقوں کے تعاون سے 113 کروڑ ویکسینیشن خوراک لگانے کا کام کرلیاہے ‘‘۔ انہوں نے آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن پر بھی بات کی جو حال ہی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مستقبل کی کسی بھی وبا سے نمٹنے اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیا تھا۔ انھوں نے بتایاکہ بھارت سرکارکے ذریعہ ملک کے صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کومظبوط کرنے لے لیے ہرضلع کا احاطہ کرنے کے مقصد سے 64,000کروڑروپئے منظور کیے گئے ہیں ۔

مرکزی وزیر صحت نے صحت خدمات فراہم کرنے میں نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے کہاکہ مسابقت  سے کفایتی قیمت پر طبی خدمات فراہم کرنے میں مددملے گی ۔

************

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:12935)


(Release ID: 1772438) Visitor Counter : 203


Read this release in: English , Hindi , Tamil