وزارت دفاع

بی آر او کے کارنامے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تسلیم کر لیا

Posted On: 16 NOV 2021 2:55PM by PIB Delhi

بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کی طرف سے لداخ میں اُُملنگلا گزرگاہ پر 19,024 فٹ کی دنیا کی سب سے بلند نقل وحمل کے قابل سڑک کی تعمیر اور بلیک ٹاپنگ کا  کارنامہ انجام دینے پر بارڈر روڈز (ڈی جی بی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری نے 16 نومبر 2021 کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سند حاصل کی۔ ایک غیر روایتی تقریب میں برطانیہ نشیں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل جج جناب رشی ناتھ نے دنیا میں سب سے بلند سڑک کی تعمیر کے لئے بی آر او کی شاندار کامیابی کا اعتراف کیا۔ گینز ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے اس رُخ پر شروع کردہ چار ماہ کے طویل عمل میں پانچ مختلف سروے کرنے والوں نے اِس دعوے کی تصدیق کی۔

 

چیسُملے سے ڈیمچوک ٹرمیک روڈ تک کی 52 کلو میٹر لمبی سڑک 19,024 فٹ بلند املنگلا گزرگاہ سے گزرتی ہے جو بولیویا میں آتش فشاں اوتورُنکو کو 18,953 فٹ کی بلندی پر جوڑنے والی ایسی سڑک کے سابقہ  ریکارڈ سے بہتر  ہے۔ املنگلا پاس روڈ تجدیدِ زندگی کے عمل سے گزرنے والے ہندستان کی کامیابی میں ایک اور سنگ میل ہے کیونکہ اِسے ماؤنٹ ایورسٹ کے شمالی اور جنوبی بیس کیمپوں سے زیادہ اونچائی پر تعمیر کیا گیا ہے جو بالترتیب 16,900 فٹ اور 17,598 فٹ کی بلندی پر ہیں۔

 

اس موقع پر ڈی جی بی آر لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری نے املنگلا پاس تک سڑک کی تعمیر کے دوران پیش آنے والی آزمائشوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ اس چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے انتہائی سخت و دشوارخطے میں انسانی جذبے اور مشینوں کی افادیت دونوں کو آزمایا گیا۔ جہاں سردیوں میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری تک گر جاتا ہے اور آکسیجن کی سطح معمول سے 50 فیصد کم ہوجاتی ہے۔

 

بی آر او نے مشرقی لداخ کے اہم گاؤں ڈیمچوک کو بلیک ٹاپ سڑک فراہم کی ہے جس پر علاقے کی مقامی آبادی ناز کرے گی کیونکہ اس سے لداخ میں سماجی و اقتصادی حالات میں بہتری آئے گی اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

 

تزویراتی اعتبار سے یہ اہم سڑک جو تقریباً 15 کلومیٹر لمبی ہے سرحدی علاقوں میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے رُخ پر حکومت کی توجہ کو اجاگر کرتا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U-12925

 



(Release ID: 1772369) Visitor Counter : 216