امور داخلہ کی وزارت

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت سرکار نے 17 نومبر 2021  سے شری کرتار پور صاحب کوریڈور کی سرگرمیوں کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ کووڈ – 19 کی صورت حال میں بہتری کے تناظر میں لیا گیا ہے


مودی حکومت  کے اس فیصلے سے  سکھ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا

شری کرتار پور صاحب کروڑوں بھارتیوں کی عقیدت کا مقام ہے اور  شری کرتار پور صاحب کوریڈور کی شروعات کا فیصلہ سکھ برادری کے تئیں مودی حکومت کی حساسیت کو ظاہر کرتی ہے

Posted On: 16 NOV 2021 1:51PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت سرکار نے 17  نومبر  2021  سے شری کرتا پور صاحب کوریڈور کی کارروائی  شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے کووڈ  - 19  کی صورت حال میں بہتری کی وجہ سے  یہ فیصلہ کیا ہے۔ 16  مارچ 2020  کو  کووڈ – 19  وبا کی وجہ سے  کوریڈور پر کارروائیوں کو معطل کردیا گیا تھا۔ شری کرتار پور صاحب کروڑوں ہندوستانیوں کے لئے عقیدت کا مقام ہے اور  شری کرتار پور صاحب کوریڈور کی کارروائی  شروع کرنے کے لئے مودی کا حکومت کا فیصلہ  سکھ برادری کے تئیں، اس کی حساسیت کو دکھا تا ہے۔ مودی حکومت کے اس فیصلے سے سکھ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد  کو فائدہ پہنچے گا۔

داخلی امور اور  امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے  کوریڈور کی کارروائیوں کی دوبارہ شروعات  کے کام میں تیزی لانے  کے لئے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔

شری کرتار پور صاحب کوریڈور  کے ذریعے عقیدت مندوں کو موجودہ پروسیزرس اور  کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے وہاں جانے کی  سہولت ملے گی۔

بھارت نے  24  اکتوبر 2019  کو   زیرو پوائنٹ ، بین الاقوامی سرحد، ڈیرہ بابا نانک پر شری کرتا ر پور صاحب کوریڈور کی شروعات  کے طور طریقوں پر پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ اس دستخطی تقریب کے دوران امور خارجہ کی وزارت، دفاع کی وزارت اور  امور داخلہ کے وزارت کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ پنجاب سرکار کے نمائندے موجود تھے۔

مرکزی کابینہ نے  سری  گورونانک  دیو جی کی  550 ویں یوم پیدائش  کے تاریخی موقع پر  ملک بھر میں اور پوری دنیا میں شاندار طریقے سے  جشن منانے کے لئے 22 نومبر  2018  کو ایک قرار داد کو منظوری دی تھی۔

ایک تاریخی فیصلے میں مرکزی کابینہ نے  ڈیرہ  با بانا نک سے  بین الاقوامی  سرحد تک  شری کرتار پور صاحب کوریڈور  کی تعمیر  وترقی کی بھی  منظوری دی تھی تاکہ بھارت سے گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور جانے والے عقیدت مندوں کو سہولت مل سکے اور سال بھر  ان کی آمد و رفت میں کسی طرح کی  مشکلات  پیش نہ آئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع ح۔ ق ر

91291U-



(Release ID: 1772278) Visitor Counter : 209