صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکز ی وزار ت صحت نے ،پوسٹ مارٹم کے عمل کے لئے، نیا پروٹوکول نوٹیفائی کیا


مناسب بنیادی ڈھانچے والے اسپتالوں میں، اب غروب آفتاب کے بعدبھی، پوسٹ مارٹم کیا جاسکتا ہے

یہ قدم ،متوفی کے اہل خانہ اور اعضاء حاصل کرنے والوں کے لئے مفید ہوگا

Posted On: 15 NOV 2021 6:36PM by PIB Delhi

مرکزی وزارت صحت کو مختلف ذرائع سے موصول   حوالوں کے ردعمل میں اور سرکاری  طورطریقوں کی تعمیل کے سبب  بوجھ کو کم کرکے  زندگی کی آسانی  کو آگے بڑھانے کے  حکومت کے عزائم کے مواقف  آج سے پوسٹ مارٹم پروٹوکول میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ غروب  آفتاب کے بعد اس کی اجازت دی جاسکے ۔ متوفی کے دوستوں اور رشتہ داروں کے علاوہ  اس نئے عمل سے  اعضاء  کا عطیہ کرنا اور  اعضاء کی پیوند کار ی   میں  بھی آسانی ہوگی کیونکہ  پوسٹ  مارٹم کے بعد متعینہ وقت میں اعضا  کو نکال کر محفوظ رکھا جاسکے گا۔

اس سلسلے میں مرکزی وزارت صحت کے تحت آنے والے  ہیلتھ سروس ڈائریکٹوریٹ میں  ایک  تکنیکی کمیٹی نے غروب آفتاب کے بعد پوسٹ مارٹم سے متعلق   امور کی پڑتال کی ۔ یہ پتہ چلا کہ کچھ ادارے  پہلے سے ہی  رات میں پوسٹ مارٹم کررہے ہیں۔  ٹکنالوجی میں تیزی سے ہوئی  پیش رفت   اور  بہتری کو دیکھتے ہوئے   خاص طور پر   ضروری روشنی کا انتظام اور پوسٹ مارٹم کے لئے ضروری بنیادی ڈھانچےکی دستیابی کی وجہ سے    اسپتالوںمیں اب رات کے وقت  بھی  پوسٹ مارٹم کرنا ممکن ہے۔پروٹوکول میں کہا گیا ہے کہ  اعضا ء کے عطیہ کے لئے  ترجیحی بنیاد پر پوسٹ مارٹم کیا جانا چاہئے اور غروب آفتاب کے بعد بھی ان اسپتالوںمیں  کیا جانا چاہئے ، جن کے پاس باقاعدہ  طورپر اس طرح کے پوسٹ مارٹم کے لئے بنیادی ڈھانچہ   موجود ہے ۔

بنیادی ڈھانچے وغیرہ کی   موزونیت اور دستیابی  کا تجزیہ  اسپتال کے  انچارج کے ذریعہ کیا جائے گا تاکہ ا س بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ  معیار میں کسی  قسم کی کوئی کمی نہ ہو۔ اسپتال کو   یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ کسی بھی شک کودورکرنے اور مستقبل میں قانونی مقاصد کے لئے رات میں کئے گئے سبھی پوسٹ مارٹم کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔

 حالانکہ  قتل  ، خودکشی  ، عصمت دری ، مسخ شدہ لاش  اور  مشکوک زمروں کے معاملوں کو  تب تک رات کے وقت  پوسٹ  مارٹم کے لئے نہیں لانا چاہئے جب تک کہ  قانون  سے متعلق کوئی صورتحال   پیدا نہ ہوئی ہو۔

تمام متعلقہ وزارتوں  /محکموں  اورتمام ریاستی حکومتوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوںکو   پروٹوکول میں تبدیلی  کے بارے میں  مطلع کردیا گیا ہے۔

*************

ش ح۔ق ت ۔رم

U-12915



(Release ID: 1772258) Visitor Counter : 212