وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی  بی آئی سی  کے چیئر مین نے  40 ویں  ہندوستانی بین  الاقوامی تجارتی میلہ  میں کسٹمز اور  جی ایس ٹی پویلین کا افتتاح کیا

Posted On: 15 NOV 2021 8:11PM by PIB Delhi

سی بی آئی سی  کے چیئرمین  جناب ایم اجیت کمار نے  آج یہاں پرگتی میدان ،  نئی دہلی کے  ہال نمبر 12  میں  کسٹمز  اور جی ایس ٹی پویلین کا افتتاح کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-11-15at8.42.10PMQ8DD.jpeg

بالواسطہ ٹیکسیز  اور کسٹمز کیس کے سینٹرل بورڈ  ( سی بی آئی سی) نے 40ویں  ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلے(آئی آئی ٹی ایف) میں   کسٹمز اور جی ایس ٹی پویلین تیار کیا ہے۔ سی بی آئی سی 2012 سے ہی  آئی آئی ٹی ایف میں   پویلین لگارہی ہے ،جس کا مقصد   کاروباری  اور عام لوگوں کو جی ایس ٹی اور کسٹمز  کے قوانین کے تحت   ان پر عمل کرنے کی ضرورت کے بارے میں  بیدار کرنا ہے اور انہیں مختلف تجارتی سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کرناہے ، جو کہ  محکمہ وقتاََفوقتاََ کرتا رہتا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018UZE.jpg

 آئی ٹی پی او کی  آتم نربھر بھارت  تھیم کے مطابق   کسٹمز اور جی ایس ٹی پویلین میں  روزانہ  تھیم پر مبنی پروگرام   منعقد کئے جارہے ہیں ۔ ‘ میک ان انڈیا’ کی ترغیب دینے کے لئے  حکومت ہند کی  پہل پر  اجلاس  ،  جیسے  وئیر ہاؤس  ریگولیشن   ( ایم او او ڈبلیو آر )  اسکیم  میں مینوفیکچرنگ اور دیگر آپریشنز  ،  پیداوار پرمبنی ترغیب   ( پی ایل آئی ) اسکیم اور  رعایتی شرح کے ضابطے   2017  ( آئی جی سی آر ،2017) پر اشیا کی درآمدات  ،منعقد  کئے جارہے ہیں ۔کسٹمز اور جی ایس ٹی میں   ٹکنالوجی کا فائدہ   ، سرحد پار  ای – کامرس  اور کسٹمز میں لین دین   محفوظ کرنے پر سی بی آئی   سی کی پہل کو بھی   نمایاں  کیا جائے گا اور  اس پر مذاکرات ہوں گے ۔ انویسٹ انڈیا ،  ای  آئی سی آئی  ، ایف آئی ای او اور سی آئی آئی  جیسے مختلف  صنعتی  شراکت دار   ان تھیم پر مبنی پروگراموں کو  منعقدکرنے کے لئے  سی بی آئی سی سے  جڑے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B1Q6.jpg

پویلین میں جی ایس ٹی ،  کسٹمز ، مجاز اقتصادی  آپریٹرز  ( اے ای او) اسکیم  ،  جی ایس ٹی این  اور سسٹمز  6 ہیلپ  ڈیسک  بنائے گئے ہیں۔ متعلقہ محکموں کے  افسران   ٹیکس دہندگان  اور  ناظرین  کو درپیش مسائل  کے حل پر گفتگو کرنے  اور  مشورےدینے کے لئے دستیاب رہیں گے۔ٹیکس ادائیگی کی تھیم پر مبنی یہ پویلین   کوئز کے مقابلے  ،  نکڑ ناٹکوں ، خاموش اداکاری وغیرہ  کے ذریعہ  عام لوگوں  کو بھی جوڑے گا اور انہیں بیداکرے گا۔ محکمے نے برسرکار  کچھ مشہور اور بین الاقوامی سطح پر  اعزاز سے نوازے  گئے کھلاڑی   بھی عوام سے بات چیت کرنے کے لئے دستیاب رہیں  گے۔

کسٹمز اور جی ایس ٹی پویلین   کووڈ  -19  کے تمام  پروٹوکول   کی  تعمیل کی جارہی ہے۔

*************

 

ش ح۔ق ت ۔رم

U-12911


(Release ID: 1772236) Visitor Counter : 187


Read this release in: Telugu , English , Hindi