نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ  نے شہریوں سے کہا کہ وہ قبائلی دستکاروں کی مصنوعات خرید کر ان کی مدد کریں


نائب صدر جمہوریہ نے برسا منڈا کے یوم پیدائش کو جن جاتیہ گورو دیوس  کے طور پر منائے جانے پر حکومت کی تعریف کی

نائب صدر جمہوریہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ قبائلی لوگوں کی شاندار تاریخ کے 75 سال پورے ہونے کے موقعے پر منائی جانے والی ایک ہفتہ طویل تقریبات میں شرکت کریں

جن جاتیہ گورو دیوس سے قبائلیوں کو ان کی ثقافتی وراثت کے تحفظ میں اور بھارتی اقدار کو فروغ دینے میں ان کی کوششوں کو تسلیم کرنے میں بھی مدد ملے گی

نائب صدر جمہوریہ نے کرناٹک راج بھون میں جن جاتیہ گورو دیوس تقریبات میں شرکت کی

Posted On: 15 NOV 2021 7:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 نومبر، 2021/نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے عوام سے کہا ہے کہ وہ قبائلی دستکاروں اور کاریگروں کی بنائی ہوئی مصنوعات  خرید نے کے لیے آگے آئیں اور ان کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی برادریاں اختراعی انداز کی دستکاری کی مصنوعات تیار کر رہی ہیں  جو ماحول دیوست بھی ہے اور دیرپا بھی ہیں۔

جناب نائیڈو نے قبائلی مصنوعات کو فروغ دینے اور مقبول بنانے کے لیے ان کے قدرتی ہنر مندی  کو باقاعدہ بنانے اور ان کی آمدنی کے وسائل کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا ’’قبائلی دستکاروں اور خواتین کی مصنوعات کے لیے مارکیٹنگ کے وافر موقعے تشکیل دیئے جانے کی بھی ضرورت ہے۔ ‘‘

جن جاتیہ گورو دیوس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے  جدوجہد آزادی کے دوران قبائلی برادریوں کے رول کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی برادریوں نے بھارت کی جدو جہد آزادی میں بڑے پیمانے پر تعاون دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا  ’’ان  قبائلی تحریکوں کی وجہ سے جو ملک کے مختلف حصوں میں  شروع کی گئیں غیر منصفانہ برطانوی حکمرانی کے خلاف  بہت سے لوگوں میں جذبہ پیدا کیا۔ ‘‘

اساطیری شخصیت کے حامل قبائلی مجاہد آزادی برسا منڈا کے یوم پیدائش کو جن جاتیہ گورو دیوس قرار دیئے جانے پر حکومت کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ رای درگا وتی ، رای گائیڈن لیو اور بابا تلکا ماجھی ، کومارام بھیم ، الّوری سیتا رام راجو جیسے قبائلی مجاہدین آزادی کی بہادری کی داستانوں کو  اجاگر کیا جانا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال جن جاتیہ گورو دیوس منائے جانے سے آنے والی نسلوں  میں قبائلی مجاہدین آزادی کی ہمت ، نڈر پن اور قربانیوں کے بارے میں جانکاری حاصل ہوگی۔

نائب صدر جمہوریہ نے ہفتے بھر طویل تقریبات پر خوشی کا اظہار کیا جو 15 نومبر ، 2021 سے قبائلی عوام ، ثقافت اور ان کی کامیابیوں کی شاندار تاریخ کے 75 سال پورے ہونے کے موقعے پر منائی جائیں گی۔ شہریوں سے ان ہفتہ بھر طویل تقریبات میں سرگرم حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا ’’میں ہر ایک سے یہ زور دے کر کہنا چاہوں گا کہ ان تقریبات میں سرگرم طریقے سے حصہ لیں اور  منفرد نداز کی قبائلی ثقافتی  وراثت ، جد وجہد آزادی میں ان کے تعاون ، ان کے طور طریقوں ، حقوق ، روایات ، کھانوں ، صحت ، تعلیم اور گزر بسر کے بارے میں جانکاری حاصل کریں۔ ‘‘

قبائلی برادریوں کی انفرادیت کا اشارہ کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا ’’ہماری قبائلی برادریوں کو جو چیز خاص بناتی ہے وہ یہ حقیقت ہے کہ وہ فطرت سے گہرائی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنی ثقافت ، زبانوں ، ریت رواج اور روایات کو کسی نہ کسی طرح برقرار رکھا ہوا ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا جن جاتیہ گورو دیوس سے قبائلیوں کی ثقافتی وراثت  کو تحفظ دینے اور بھارتی اقدار کو فروغ دینے میں قبائلیوں کی کوششوں کو تسلیم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

خطے کے کامیاب قبائلی طلبا کا خیر مقدم کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ ان کی کامیابی سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر قبائلی بچوں کو موقعے دیئے جائیں تو وہ کسی بھی میدان میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے ایک نمائش بھی دیکھی جس کا اہتمام کرناٹک سرکار نے راج بھون میں قبائلیوں کی بہبود کے محکمے کی طرف سے کیا گیا تھا۔ جناب نائیڈو نے  اس موقعے پر والمیکی، سیدی، سولیگا، کوڈیا  کی قبائلی برادریوں کی طرف سے ڈولو کنیتا جیسی ثقافتی کارکردگی بھی دیکھی۔

۔۔۔

 

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –12901



(Release ID: 1772115) Visitor Counter : 188