اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

’میک ان انڈیا‘ اور ’گتی شکتی‘ اسکیمیں کا شعبے میں ترقی کی اہم وجہ بننے کا امکان  اسٹیل کے وزیر نے کہا


اسٹیل کی وزرت سے متعلق پارلیمنٹ کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ گجرات میں نرمدا ضلعے کے کیوریا علاقے میں منعقد ہوئی

Posted On: 15 NOV 2021 4:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 نومبر، 2021/اسٹیل کی وزارت سے متعلق ارکان پارلیمنٹ کی مشاورتی کمیٹی کی ایک میٹنگ گجرات میں نرمدا ضلعے کے  کیوڑیا علاقے میں اسٹیل کے استعمال کے موضوع پر منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت اسٹیل کے وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے کی ۔

ارکان کا خیرمقد م کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اسٹیل بھارت کی  صنعتی ترقی میں اہم رول ادا کرتا رہا ہے ۔ جیساکہ بنیادی ڈھانچے ، تعمیر، انجینئرنگ و پیکیجنگ ، آٹو موبائل اور دفاع جیسے اہم شعبوں کے لیے یہ ایک اہم چیز ہے۔ بھارت اسٹیل کا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا پیداکار  اور صارف بن گیا ہے ۔ مالی سال 2021 کے دوران ملک میں پختہ اسٹیل کا کل صرفہ 96.2 ملین ٹن تھا اور امید ہے کہ یہ 25-2024 تک تقریباً 160 ملین ٹن ہو جائے گا اور 31-2030 تک تقریباً 250 ملین ٹن ہو جائے گا۔ حکومت گھریلو سطح پر اسٹیل کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے کی لگاتار  کوششیں کر رہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ گھریلو مانگ اور اسٹیل کے استعمال میں بھی اضافہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے اسٹیل کے بڑے صارف ہیں اور یہ اسٹیل کے استعمال کے اضافے کے لگاتار محرک ہیں۔ حکومت نے حال ہی میں  گتی شکتی ماسٹر پلان کا اعلان کیا تھا جو اگلے پانچ سال میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 100 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے منصوبے کو تکمیل تک پہنچائے گا۔ اس سے ملک میں اسٹیل کے استعمال میں مزید اضافہ ہوگا۔

ارکان پارلیمنٹ نے اسٹیل کے شعبے سے متعلق اور خاص طور پر ان اقدامات کے بارے میں کئی تجاویز پیش کیں۔ جن سے ملک میں اسٹیل کے استعمال میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ جناب جناردن سنگھ سگریوال، ودیوت برن مہتو، ستیش چندر دوبے، اکھیلیش پرساد سنگھ، چندر پرکاش چودھری ، سپت گیری سنکر اولاکا اور پرتاپ راؤ گووند راؤ پاٹل چیکھالیکر نے بھی میٹنگ میں حصہ لیا۔

۔۔۔

 

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –12889



(Release ID: 1772085) Visitor Counter : 142