ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے مسافر خدمات کو معمول پر لانے کے لئے مرحلے وار طریقے سے اقدامات کررہی ہے


ریلویز پیسنجر ریزرویشن سسٹم(پی آر ایس) اگلے سات دنوں کے لئے رات کے وقت سب سے کم کاروبار والے گھنٹوں کے دوران بند رہے گی

یہ سسٹم اعداد و شمار اور نئی ٹرین کے نمبروں کو اپڈیٹ کرنے کےقابل بنائےگا

Posted On: 14 NOV 2021 4:58PM by PIB Delhi

 

 مسافر خدمات کو معمول پر لانے اور کووڈ سے پہلے کے وقت کی سطح پراس خدمت کو مرحلے وار طریقے سے واپس لانے کی ریلوے کی کوششوں کے حصے کے طور پر مسافر ریل ریزرویشن نظام (پی آر ایس) کو اگلے سات دنوں کے لئے رات کے وقت سب سے کم کاروبار والے گھنٹوں کے دوران چھ گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائے گا۔یہ سسٹم اعدادو شمار کے اپگریڈ کرنے اور نئی ریل گاڑیوں کے نمبروں وغیرہ کو اپڈیٹ کرنے کے لئے ہے۔کیونکہ سبھی میل /ایکسپریس ریل گاڑیوں میں بڑی تعداد میں پچھلے (پرانی ریل گاڑیوں کے نمبر) فی الحال مسافروں کے بکنگ کے اعداد و شمار کو اپڈیٹ کیا جانا ہے۔ لہٰذا اس لئے اس کی ایک سیریز کی شکل میں منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،یہ فیصلہ ٹکٹنگ خدمات پر اثر کو کم کرنے کیلئے نہایت ہی احتیاط کے ساتھ اٹھائے گئے اقدامات  کے ذریعہ کیا گیا ہے اور رات کے گھنٹوں کے دوران نافذ کیا جائےگا۔

یہ کارروائی 14 اور15 نومبر کی رات سے 20 اور 21 نومبر کی رات تک  رات ساڑھے گیارہ بجے سے شروع ہوکر صبح ساڑھے پانچ بجے ختم ہوگی۔ان چھ گھنٹوں کی مدت کے دوران (23:30 to 5:30 hrs ) کوئی بھی پی آر ایس (ٹکٹ ریزرویشن، کرنٹ بکنگ،منسوخی ،پوچھ تاچھ وغیرہ)خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔

اس مدت کے دوران ریلوے حکام متاثر ہونے والے اوقات کے دوران ریل گاڑیوں کو شروع کرنے کے لئے ٹرینوں کے لئے ایڈوانس چارٹ کو یقینی بنائیں گے ۔پی آ ر ایس خدمات کو چھوڑ کر 139 خدمات سمیت پوچھ تاچھ سے متعلق دیگر سبھی خدمات بلا رکاوٹ جاری رہیں گی۔

ریلوے کی وزارت نے اپنے صارفین سے ٹرین خدمات کو معمول پر لانے اور اسے اپڈیٹ کرنے کے لئے وزارت کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔

 

************

 

ش ح ۔ ش ر۔ م ش

U. No.12878


(Release ID: 1771896) Visitor Counter : 223