صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال
Posted On:
15 NOV 2021 9:04AM by PIB Delhi
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک112.34 کروڑ ویکسین خوراک دی جاچکی ہیں۔
سردست بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد1,34,096ہے، جوگذشتہ523 دنوں(17 مہینوں) میں یہ سب سے کم تعداد ہے۔
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد مجموعی معاملوں کے ایک فیصد سےبھی کم ہے، فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح0.39 فیصد ہے،جو مارچ 2020 کےبعد سے سب سے کم ہے۔
شفایابی کی شرح فی الحال98.26 فیصد ہے جو مارچ2020 سے سب سے زیادہ ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11,926مریض رو بہ صحت ہوئے ہیں،اس طرح صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر3,38,49,785 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 10,229نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
ٹیسٹ کے بعد متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح (1.12 فیصد) ہے، جو پچھلے42دنوں سے 2 فیصدسے بھی کم ہے۔
ٹیسٹ کے بعدمتاثر پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ وار شرح (0.99 فیصد)ہے جو گذشتہ52دنوں میں 2 فیصد سےکم ہے۔
مجموعی طور پر اب تک62.46 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
************
ش ح ۔ ش ر۔ م ش
U. No.12865
(Release ID: 1771839)
Visitor Counter : 221