وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

گڑھی ہرسارو میں بشمول عام تعطیلات ہفتے کے ساتوں دن کسٹمز کلیئرنس کی سرگرمیوں کا آغاز


دہلی کسٹمز کے تحت سونی پت، گڑھی ہرسارو اور تغلق آباد کے ان لینڈ کنٹینر ڈیپو میں اب اتوار اور عوامی تعطیلات کے دنوں میں بھی کام ہوگا

Posted On: 14 NOV 2021 4:42PM by PIB Delhi

دہلی کسٹم زون کے چیف کمشنر آف کسٹمز جناب سرجیت بھُجبل نے گڑھی ہرسارو کے ان لینڈ کنٹینر ڈپو (آئی سی ڈی)  میں آج بشمول عام تعطیلات ہفتے کے ساتوں دنوں میں کسٹمز کلیئرنس کے کام کا افتتاح کیا۔

 

اس تقریب میں دہلی کسٹمز زون کے سینئر افسران اور جی آر ایف ایل کے سی ای او نے جو  دہلی کسٹمز بروکرز ایسوسی ایشن کے کسٹوڈین اور صدر ہیں، شرکت کی۔

 

اس تقریب میں معروف تنظیموں جیسے ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ، جندل اسٹینلیس اسٹیل لمیٹڈ، ہیرو موٹو کارپ لمیٹڈ، سوزوکی موٹر سائیکل انڈیا (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ہونڈا موٹر سائیکل اینڈ اسکوٹر انڈیا (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ریکو آٹو انڈسٹریز لمیٹڈ، ہونڈا کارس انڈیا لمیٹڈ، ایشین پینٹس لمیٹڈ، مِٹسوبشی الیکٹرک انڈیا لمیٹڈ، پیناسونک انڈیا (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اورینٹ کرافٹ لمیٹڈ، گرینلم انڈسٹریز لمیٹڈ اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے  شرکت کی۔

 

اپنے کلیدی خطبے میں کسٹمز کے چیف کمشنر نے کہا کہ دہلی کسٹمز انتظامیہ نے 3 ان لینڈ کنٹینر ڈپو میں (آئی سی ڈی) میں ساتوں دن کسٹم کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اتوار اور عوامی تعطیلات کے دن بھی شامل ہیں۔ یہ تینوں آئی سی ڈی سونی پت، گڑھی ہرسارو اور تغلق آباد کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجارت کو مزید آسان بنانے کی طرف ایک لمبی چھلانگ ہو گی۔ انہوں نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ تجارت کو اپنے کسٹمز بروکرز سے ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے اور شپنگ لائنوں سے ڈیلیوری آرڈر اور دیگر سرکاری ایجنسیوں سے این او سی کے کاغذات  پہلے سے ہی  حاصل کرلینے کی ضرورت ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ اس سہولت سے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان فائدہ اٹھائیں گے۔ اس سے کارگو کی تیزی سے کلیئرنس ہو پائے گی۔ اس سے تجارت کے لئے ٹھہرنے کے وقت اور لاگت میں کمی آئے گی۔

 

جناب منیش سکسینہ، کسٹمز کمشنر، آئی سی ڈی پتپر گنج اور دیگر آئی سی ڈی نے مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نئی پہل سے دہلی زون نے کسٹمز کلیئرنس کے عمل کیلئے ٹھہرنے کے وقت کو مزید کم کرنے کے حکومت کے مقصد کے رُخ پر ایک اور قدم اٹھایا ہے۔ اس کے نتیجے میں لاگت میں کمی آئے گی۔

 

کسٹوڈین کے علاوہ تجارتی اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کے نمائندوں نے حالیہ برسوں میں کئے جانے والے مختلف اقدامات کے ذریعے تجارتی سہولت کاری کی دہلی کسٹمز زون کی کوششوں کی تعریف کی۔ ان لوگوں نے چھٹیوں سمیت ہفتے کے ساتوں دن کلیئرنس کے مستقبل رُخی قدم کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ بلا تعطل پیداوار کو یقینی بنائے گا اور اس طرح وہ لوگ صارفین کے تئیں اپنے وعدوں کا پاس رکھنے کے  قابل ہو جائیں گے۔

***

ش ح ۔ ع س۔ ک ا

U-12853


(Release ID: 1771730) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu