امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم 15 سے 21 نومبر 2021 تک ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منائے گا


ذخیرہ اندوزی، خریداری، گنے کی کاشت کے مسائل پر کسانوں سے براہ راست بات چیت کی جائے گی

صنعت وتجارت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹکسٹائل کے وزیر، جناب پیوش گوئل کرناٹک کے ہبلی میں ڈویژنل آفس اور چنئی کےتنجاوور میں فوڈ سیکورٹی میوزیم کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کریں گے

اتر پردیش کے وارانسی میں مقوی چاول کی اہمیت کے تئیں آنگن واڑی مراکز کے بچوں اور خواتین کو بیدار کرنے کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا

آسام کے چانگساری میں جدید سائلو اورہریانہ کے گروگرام میں تجزیاتی کوالٹی کنٹرول لیبارٹری کا افتتاح کیا جائے گا

Posted On: 14 NOV 2021 11:28AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 14  نومبر      ترقی پسند ہندوستان کے 75 سال مکمل ہونے  اور اس کی شاندار تاریخ کا جشن منانے کے لیے ، محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم ‘آزادی کا امرت مہوتسو’  کے ایک حصے کے طور پر آئندہ ہفتہ خصوصی تقریبات اور پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ تقریبات 15 نومبر کو شروع ہوں گی اور 21 نومبر 2021 کو اختتام پذیر ہوں گی۔

اس دوران، محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم ملک کے مختلف مقامات پر متعدد سرگرمیوں، سیمینار، ویبینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کرے گا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوم آزادی کے موقع پر کہا تھا کہ چاول  کو مستحکم کرنے سے سوء تغذیہ کے مسائل کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ لہٰذا، محکمہ مستحکم  چاول (مقوی)  کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے اور بیداری پیدا کرنے سے متعلق سرگرمیاں انجام دے گا۔

پروگرام کے افتتاحی دن، 'خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیےعوامی تقسیم کے نظام میں اصلاحات کی جانب ہندوستان کا سفر' اور کووڈ – 19 وبائی مرض کے دوران خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ہندوستان کے تجربے پر  پریزنٹیشن دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ، صنعت و تجارت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹکسٹائل کے وزیر جناب پیوش گوئل  ورچوئل طریقے سے کرناٹک کےہبلی میں ڈویژنل آفس اور چنئی کےتنجاوور میں ایک تصویری نمائش کے ساتھ فوڈ سیکورٹی میوزیم کا  ورچوئل  طریقے سے افتتاح کریں گے۔

آئی جی ایم آر آئی، ہاپوڑ، زرعی سائنس کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء میں غذائی تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے علیحدہ پروگرام شروع کرے گا۔

دوسرا دن ڈی بی ٹی سمیت خریداری کی سرگرمیوں کے لیے وقف ہوگا اور ایک مختصر فلم کی نمائش کی جائے گی۔ خریداری مراکز پر کسانوں اور مستحقین کے درمیان بات چیت  کا اہتمام کیا جائے گا۔ نیشنل شوگر انسٹی ٹیوٹ (این ایس آئی) کانپور 50ویں جلسہ تقسیم اسناد کا اہتمام کرے گا۔

اگلے دن، آئی جی ایم آر آئی، ہاپوڑ موثر اسٹوریج اور کوالٹی کنٹرول پر کسانوں کے لیے بیداری پیدا کرنے کا پروگرام منعقد کرے گا۔ مزید برآں، غذائی اجناس کے مختلف اصناف اور مستحکم چاول کی اہمیت پر مزید ایک آگاہی پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔ ‘ان 75 سالوں میں خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے شعبے میں خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے کا سفر’ اور ‘فورٹیفائیڈ چاول کی اہمیت’  پر ​​پریزنٹیشن پیش کی جائیں گی۔

چوتھا دن گنے کے کاشتکاروں کے لیے وقف ہو گا۔ ‘گنے کی کاشت میں بہترین طریقہ کار ’  پر کسانوں، سیلف ہیلپ گروپ کے ساتھ بات چیت کا اہتمام کیا جائے گا۔ گنے کی کاشت کے بہترین طریقہ کار پر  اتر پردیش، مہاراشٹر، بہار، کرناٹک اور پنجاب کے کسانوں، سیلف ہیلپ گروپ اور شوگر ملوں کے ساتھ بات چیت میں لکھنؤ اور کانپور کے متعلقہ ادارے شرکت کریں گے ۔

پانچویں دن کے پروگرام آسام میں طے شدہ ہیں جس میں صنعت و تجارت ، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے وزیر جناب پیوش گوئل چانگساری میں جدید سائلو کا افتتاح کریں گے۔ وہ سٹوریج آپریشن پر مختصر فلم بھی  ریلیز کریں گے۔

اسی دن، اتر پردیش کے وارانسی میں آنگن واڑی مراکز کے بچوں اور ماؤں کے ساتھ غذائیت سے متعلق معلومات اور مستحکم چاول کی اہمیت کے بارے میں ایک عوامی  پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔

چھٹے دن، آئی ایف ایس ، گروگرام میں تجزیاتی کوالٹی کنٹرول لیبارٹری کا افتتاح کیا جائے گا۔ پلاسٹک کے چاول مفروضے کا ازالہ کرنے اور آئی ای سی پیکج (ریڈیو جنگل، سوشل میڈیا کولیٹرل) اور چاول کے استحکام پر مختصر فلموں کی رونمائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سی ڈبلیو سی کے اشتراک سے مستحکم چاول کے موضوع پر نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اتر پردیش، گجرات اور مدھیہ پردیش میں عالمی خوراک  پروگرام کے تعاون سے لوگوں کومستحکم چاول کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مستحکم چاول سے کھانا پکانے کی نمائش اور سوشل میڈیا  پروموشن اور کمیونٹی فیڈنگ کا بھی اہتمام کیا جائےگا۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت پورے ہفتہ چلنے والے پروگراموں کے اختتام کے دن اسٹوریک اور گودام مباحثہ جیسی دیگر اہم سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں کم از کم 200 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن کی شرکت متوقع ہے۔

امور صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے اور سادھوی نرنجن جیوتی ان  تقریبات میں سرگرم انداز میں حصہ لیں گے۔

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی)، نیشنل فوڈ سیکوریٹی ایکٹ (این ایف ایس اے)، ویئر ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈبلیو ڈی آر اے)،  سنٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن (سی ڈبلیو سی)، انڈین گرین اسٹوریج مینجمنٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی جی ایم آر آئی) اور دیگر لوگ اس جشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-12843



(Release ID: 1771716) Visitor Counter : 119