وزارت آیوش

تجارتی میلے میں نئی آیوروید  پر مبنی خوردنی اشیا  شامل کی جائیں گی

آیوش  وزارت کا اسٹال آئی آئی ٹی ایف – 2021 میں لگایا جائے گا

Posted On: 13 NOV 2021 6:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،13 نومبر، 2021/ پکائے جانے کے لیے تیار چیزیں پوری طرح تیار ہیں جس سے کہ ذیابیطس ، موٹاپے، دیرینہ درد اور خو ن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے لازمی غذا فراہم ہوگی ۔ یہ فراہمی بھارت کے بین الاقوامی میلے کے لیے ہال نمبر 10 میں آیوش کی وزارت کا اسٹال  سب سے زیادہ پرکشش ہوگا۔

نیٹرا سیوٹیکلس عام طور پر ان مصنوعات کو  کہا جاتا ہے جو ان خوردنی وسائل سے حاصل کی جاتی ہیں جن میں صحت کے اضافی فائدے موجود ہوتے ہیں۔  یہ مصنوعات  پاؤڈر کی شکل میں پیک ہوتی ہے اور یہ اشیا مہابھائی شجیا کے تحت آیوروید کے آل انڈیا ادارے کے ریسرچ اسکالرز نے تیار کی ہیں۔ ، جو ادارے کا ایک مجوزہ خوردنی اشیا کا اسٹارٹ اپ ہے۔ آیوروید انسٹی ٹیوٹ آیوش کی وزارت کے تحت ایک تحقیقی ادارہ ہے۔

آیوش کی وزارت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ دواؤں کے ساتھ ساتھ ہمیں اپی غذا کا بھی دھیان رکھنا چاہیے۔  ہمارے قدیم نسخوں میں بھی ان چیزوں کو تیار کرنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔ ان طریقوں میں قرص ، ایپی ٹائزر،  سفوف اور لڈو وغیرہ بھی شامل ہے۔

ان میں نئے طریقوں کے علاوہ آیوروید پر مبنی خوراک آیوش کے ساتھ مفت صلاح مشورہ ، یوگ کی تربیت اور نوجوانوں کے لیے پرکشش تحفے  آیوش کی وزارت کے اسٹال کی دوسری خاصیتیں بھی ہوں گی۔ یہاں آنے والے لوگ آیوش کی مختلف چیزوں کو چخ بھی سکیں گے جیسے ہلوا گھیور، آملے کا مربہ، گل کند اور یونانی  ہربل چائے ۔

تجارتی میلا ایک بڑا میلا ہوتا ہے جس کا انعقاد تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ہر سال کیا جاتا ہے نیز اس کا انعقاد مصنوعات سازوں،  تاجروں  ، برآمد کاروں اور درآمدکاروں  کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فرہام کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس میلے کے شروع کے پانچ دن 14 نومبر سے 18 نومبر تک تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے وقف ہوں گے ۔ اور یہ تجارتی میلہ عام لوگوں کے لیے 19 نومبر کو کھولا جائے گا۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقعے پر منعقدکیا جا رہا ہے  جو اس سال آتم نربھر بھارت کے موضوع پر مبنی ہے۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –12829



(Release ID: 1771569) Visitor Counter : 125