وزارت دفاع
دفاع کے سکریٹری نے این ڈی سی میں ’فورس اِن اسٹیٹ کرافٹ‘ نامی کتاب کا اجراء کیا
Posted On:
13 NOV 2021 12:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13 نومبر 2021:
دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے 13 نومبر 2021 کو نئی دہلی میں نیشنل ڈفینس کالج (این ڈی سی) میں کمانڈینٹ ایئر مارشل دیپ تیندو چودھری اور این ڈی سی میں پریزیڈنٹس چیئر آف ایکلینس ایئر وائس مارشل (ڈاکٹر) ارجن سبرامنیم (سبکدوش) کے ذریعہ مرتب کردہ کتاب ’’فورس اِن اسٹیٹ کرافٹ‘‘ کا اجراء کیا۔ یہ کتاب دہشت گردی مخالف مہمات، شمال مشرقی خطے میں تصادم، فضائی طاقت، نیوکلیائی صورتحال، وغیرہ جیسے موضوعات پر مضامین کا ایک مجموعہ ہے، جو بھارت کی قومی سلامتی کی تصوراتی تفہیم اور پہلوؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔
کتاب میں تعاون دینے والے تمام حضرات مسلح افواج کے جید سورماں رہے ہیں، جن کے پاس فوجی کاروائیوں کا وسیع تجربہ ہے اور افواج اور اس کے استعمال سے متعلق متعدد اہم بنیادی باتوں کے بارے میں سمجھ رہی ہے۔ چونکہ قومی سلامتی کا موضوع ہر ایک شہری کو متاثر کرتا ہے، اس لیے ماہرانہ حکمرانی میں افواج سے متعلق امور کی نفیس اور لطیف سمجھ کی طویل عرصے سے ضرورت رہی ہے، اور اس کتاب سے اس خلاء کو پر کرنے کی امید کی جاتی ہے۔
اپنے خطاب میں، دفاع کے سکریٹری نے اتنے کم عرصے میں کئی نامور مصنفین کے نظریات کو جمع کرنے اور انہیں ایک کتاب کی شکل میں مرتب کرنے کی کوششوں کے لیے کمانڈینٹ این ڈی سی ایئر مارشل دیپ تیندو چودھری اور این ڈی سی میں پریزیڈنٹس چیئر آف ایکسلینس ایئر وائس مارشل (ڈاکٹر) ارجن سبرامنیم (سبکدوش) کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے اس کتاب کے اجراء کو ایک این ڈی سی کی قیادت کا ایک قدم قرار دیا اور ملک بھر کے یکساں فکر کے مخزن اور تربیتی اداروں سے ماہرانہ حکمرانی کے فن کی تیزی سے بدلتی فطرت کے بارے میں تفہیم فراہم کرنے کے لیے اس طرح کی پہل قدمیاں متعارف کرانے کی اپیل کی۔
یہ تعلیمی کوشش، جو این ڈی سی کی جانب سے کی گئی اپنی نوعیت کی اولین پہل قدمی ہے، ایک جامع قومی سلامتی گفت و شنید کا موقع فراہم کرتی ہے، جو بہتر پالیسیوں، حکمت عملیوں اور نظریات کی تشہیر اور ان کا مستقبل کے منظرنامے میں کس طرح بہترین طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے، کے بارے میں بہتر خیالات پیداکرے گی۔یہ پالیسی سازوں، قانون سازوں، سفراء حضرات، ماہرین تعلیم اور قیادت کے لیے قومی سلامتی کے مختلف امور کی تمام سطحوں پر ایک قابل بھروسہ کتاب ہے۔
جموں و کشمیر کے سابق گورنر جناب این این ووہرا، وویکانند بین الاقوامی فاؤنڈیشن کے ڈائرکٹر اور قومی سلامتی کے سابق نائب مشیر ڈاکٹر اروِند گپتا، لندن کے کنگس کالج کے بین الاقوامی روابط کے پروفیسر اور نئی دہلی میں واقع آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے تحقیق کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ہرش وی پنت اور جے این یو کے پروفیسر راجیش راج گوپالن جیسے معروف حضرات نے اس کتاب کی حمایت کی ہے۔
*********
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. NO. 12816
(Release ID: 1771455)
Visitor Counter : 132