نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

خصوصی ضروریات والے لوگوں کو ہمارے قرب کی ضرورت ہوتی ہے نہ کہ ہمدردی کی: نائب صدر


اگر سازگار ماحول تیار کیا جائے تو خصوصی طور پر معذور افراد کسی بھی شعبے میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں - نائب صدر

نائب صدر نے نجی شعبے کو معذوروں کو روزگار فراہم کرنے کی ترغیب دی

نائب صدر نے نیلور میں معذور افراد کے لیے علاقائی تربیتی مرکز کے عملے اور تربیت یافتہ افراد سے بات چیت کی

دیہی خواتین کے لیے ایک پیشہ ورانہ تربیتی مرکز ’کوشلیہ سدنم‘ کا افتتاح کیا

Posted On: 13 NOV 2021 1:16PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ایک جامع معاشرے کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا جو معذور افراد کی ضروریات کے تئیں حساس ہو۔ انھوں نے کہا کہ خصوصی ضروریات کے حامل افراد کو ہمدردی کی نہیں بلکہ ہمارے قرب کی ضرورت ہوتی ہے۔

آج نیلور، آندھرا پردیش میں ’معذور افراد کی ہنر مندی اور بحالی کے لیے کمپوزٹ ریجنل سنٹر (CRC)‘ کے عملے اور تربیت یافتہ افراد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ اگر ایک قابل اور سازگار ماحول تیار کیا جائے، تو مختلف طور پر معذور افراد کسی بھی شعبے میں سبقت حاصل کر سکتے ہیں۔

حال ہی میں منعقدہ ٹوکیو پیرا اولمپکس میں ہندوستان کی شاندار کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ پیرا اولمپکس کے ذریعے دکھائے گئے عزم اور محنت نے لاکھوں ہندوستانیوں کو متاثر کیا ہے۔ انھوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ہمت اور قوت ارادی سے کسی بھی معذوری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے رکاوٹوں سے آزاد سفر کے لیے معذور-دوستانہ عوامی بنیادی ڈھانچہ بنانے پر زور دیا۔ ہنر مندی کی تربیت کے ذریعے معذوروں کو بااختیار بنانے کے لیے CRC کی تعریف کرتے ہوئے، انھوں نے نجی شعبے کو بھی ترغیب دی کہ وہ آگے آئیں اور فعال طور پر معذور لوگوں کو روزگار فراہم کریں۔

اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے معذور مستحقین میں امدادی سامان اور آلات بھی تقسیم کیے۔

سی آر سی نیلور، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی امپاورمنٹ آف پرسنز ود انٹلیکچوئل ڈس ایبلٹیز (NIEPID)، سکندرآباد کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کر رہا ہے، اور فی الحال خاص طور پر معذور افراد کو دیگر امور کے علاوہ مختلف پیشہ ورانہ تجارتوں جیسے ڈیٹا انٹری آپریشن، سلائی مشین آپریشن، آفس اسسٹنٹ ٹریننگ اور ایل ای ڈی بورڈ بنانے میں مہارت کی ترقی کے لیے تربیت فراہم کر رہا ہے۔

اس موقع پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی امپاورمنٹ آف پرسنز وِد انٹلیکچوئل ڈس ایبلٹیز، سکندرآباد (NIEPID) کے عہدیداران، سی آر سی، نیلور کا عملہ اور زیر تربیت افراد موجود تھے۔

اس کے بعد، نائب صدر جمہوریہ نے نیلور کے سورن بھارت ٹرسٹ میں کوشلیہ سدن - دیہی سیلف امپاورمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (RSETI) کا افتتاح کیا۔ پیشہ ورانہ تربیتی مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنانا ہمارے ملک کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ کوشلیہ سدن کی توجہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر جناب نائیڈو نے ٹرسٹ میں چنچو قبائلی بچوں سے بھی بات چیت کی جو سری سائلم، آندھرا پردیش کے قریب ایراگونڈاپلیم گاؤں سے آئے تھے۔

جناب مگنتا سری نواسولا ریڈی، رکن لوک سبھا، جناب کامنینی سری نواس، سابق وزیر، آندھرا پردیش اور دیگر معززین موجود تھے۔

  **************

 

ش ح۔ ف ش ع- ف ک   

U: 12818



(Release ID: 1771449) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil