پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پچیس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے پٹرول اور ڈیزل کی لگنے والے ویٹ کی شرح میں تخفیف کی ہے

Posted On: 12 NOV 2021 6:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12/نومبر 2021 ۔ پچیس ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اب تک صارفین کو راحت دینے کے لئے پٹرول اور ڈیزل پر لگنے والے ویٹ کی شرح میں متناسب کمی کی ہے۔ یہ قدم بھارت سرکار کے ذریعے 3 نومبر 2021 کو کئے گئے فیصلے کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس میں پٹرول اور ڈیزل پر لگنے والی سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپئے کی کمی کی گئی تھی۔ ایسا کرتے وقت ریاستوں سے بھی اپیل کی گئی تھی کہ وہ صارفین کو راحت دینے کے لئے پٹرول اور ڈیزل پر لگنے والے ویٹ کی شرح میں متناسب کمی کریں۔

وہ ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے جنھوں نے پٹرول اور ڈیزل پر لگنے والے ویٹ میں تخفیف نہیں کی ہے وہ ہیں: مہاراشٹر، قومی راجدھانی خطہ دہلی، مغربی بنگال، تمل ناڈو، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کیرالہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور  راجستھان۔  لکشدیپ میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومت فی الحال جو پٹرول اور ڈیزل خریدتی ہے اس پر کیرالہ کو  ویٹ چکایا جاتا ہے، جبکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس صفر ہے۔

ویٹ میں کمی کے بعد پٹرول کی قیمت میں سب سے زیادہ 16.02 روپئے فی لیٹر کی کمی پنجاب میں آئی ہے، اس کے بعد لداخ کا نمبر ہے جہاں 13.43 روپئے کی کمی آئی ہے۔ اس کے بعد کرناٹک کا نمبر ہے جہاں 13.35 روپئے کی کمی ہوئی ہے۔ پٹرول سب سے زیادہ انڈمان و نیکوبار میں سستا ہے، جہاں اس کی قیمت 82.96 روپئے فی لیٹر ہے، جبکہ ایٹانگر، اروناچل پردیش میں اس کی قیمت 92.02 روپئے فی لیٹر ہے۔ راجستھان کے جے پور میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 117.45 روپئے ہے، جبکہ مہاراشٹر کے ممبئی میں اس کی قیمت 115.85 روپئے فی لیٹر ہے۔

جہاں تک ڈیزل کا تعلق ہے تو سب سے زیادہ 19.61 روپئے فی لیٹر کی کمی لداخ میں ہوئی ہے، اس کے بعد کرناٹک کا نمبر ہے جہاں 19.49 روپئے فی لیٹر کی کمی آئی ہے۔ اس کے بعد نمبر پڈوچیری کا ہے جہاں فی لیٹر 19.08 روپئے کی کمی آئی ہے۔ ڈیزل سب سے سستا انڈمان و نیکوبار میں ہے جہاں اس کی قیمت 77.13 روپئے فی لیٹر ہے، جبکہ آئیزول، میزورم میں یہ 79.55 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ راجستھان کے جے پور میں ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 108.39 روپئے ہے، جبکہ ویژاگ، آندھرا پردیش میں اس کی قیمت 107.48 روپئے ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.12801


(Release ID: 1771305) Visitor Counter : 225