قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب ارجن منڈا  نے آزادی کا امرت مہوتسو کا حصہ،قبائلی تہواروں اور اترا کھنڈ میں تاسیسی ہفتے کا افتتاح کیا

Posted On: 12 NOV 2021 1:16PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر  جناب ارجن منڈا  اور اترا کھنڈ کے وزیراعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی نے  11 نومبر 2021  کو  اترا کھنڈ کے دہرا دون میں تین روزہ  اترا کھنڈ قبائلی تہوار  کا افتتاح کیا۔ اترا کھنڈ قبائلی تہوار  آزادی کا امرت مہوتسو  کی تقریبات کا حصہ ہے ، جو ملک  بھر میں منایا جا رہا ہے اور  15  سے 22  نومبر  2021  تک  امرت مہو تسو کا ایک ہفتہ طویل  تقریبات سے قبل منعقد کیا  جانے والا  تعارفی  پروگراموں میں سے ایک ہے۔ امرت مہو تسو  سرکاری نکتہ نظر اور جن بھاگیداری ، ریاستی  قبائلی تحقیق کے ساتھ ساتھ  ثقافتی مرکز  اور عجائب گھر  (ٹی آر آئی)  کا مجموعہ  ہے۔ جس  نے  قبائلی امور کی وزارت  کے ساتھ مل کر  مالا مال روایات ، ثقافت ، فن ، دستکاری  اور اترا کھنڈ کے قبائلیوں کی خوراک یعنی  جونسری، تھارو، بُکسا، بھوتیا اور راجی کے  فروغ  اور اس کی نمائش کے لئے مشترکہ طور پر  میلے کا انعقاد کیا ہے۔

اس موقع پر  جناب منڈا  نے  قبائلی برادری کی  مجموعی ترقی کے لئے وزیراعظم جناب  نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت  کے عزم کا اعتراف کیا۔ انہوں نے  15  نومبر  2021  کے دن  کو ’’جن جاتی گورو دیوس‘‘ کے طو رپر  قرار دیئے جانے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

جناب منڈا  نے قبائلی برادریوں کی  ترقی کے لئے اترا کھنڈ حکومت کی  ستائش کی  اور انہیں مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے  2 ای ایم آر ایس اور  مجاہدین آزادی کے لئے ایک میوزیم  قائم کرنے اور  قبائلی طلباء  کے لئے  5000 ٹیبلٹ کی تقسیم  کے سلسلے میں وزیراعلیٰ  کے مطالبات کی تکمیل کا وعدہ کیا۔ انہوں نے  اترا کھنڈ کے شہریوں  اور اترا کھنڈ کے قبائلی برادری کا  میلے کا انعقاد  اور  جوش وخروش کے ساتھ تقریب میں شرکت کے لئے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر  جناب ارجن منڈا  نے  بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کی، جو ایک  مجاہدین آزادی تھے اور ’’جل، جنگل اور زمین‘‘  کے لئے لڑتے ہوئے  اپنی  زندگی  قربان کردی تھی۔

انہوں نے  اترا کھنڈ  حکومت سے  آرٹیکل 275 اور  وزارت کی دیگر اسکیموں کے تحت  تجاویز بھیجنے کی اپیل کی، جنہیں    ہندوستان کی آئین کے ضابطہ 275  کے تحت  قبائلیوں کو با اختیار بنانے کے لئے ایک طویل راستے سے گزرنا ہوگا۔ انہوں نے  ایکلویہ ماڈل کے رہائشی اسکول، کالسی دہرا دون کے طلباء اور اساتذہ  کو معیاری تعلیم میں ایک رول ماڈل کے طور پر ابھرنے  اور تعلیمی شعبے میں اپنی غیر معمولی  کارکردگی کے لئے  مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے  جنگلات کے حقوق کا ایکٹ  اور  کمیونٹی  فارسٹ رائٹس کے سلسلے میں برادریوں کو تعلیم دینے اور قبائلی برادریوں کا  ذریعہ معاش بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اترا کھنڈ کے وزیراعلیٰ جناب پشکر سنگھ  دھامی نے  مجاہدین آزادی ویر شہید کیسری چند جی کو خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ  اترا کھنڈ کے مجاہدین آزادی کی سر زمین  رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں مالا مال اور  متنوع قبائلی فن  اور ثقافت کا مظاہرہ کیا گیا۔

اس تقریب میں توجہ کا مرکز  اترا کھنڈ کی تمام پانچ قبائلیوں کی جھانکی رہی ہے، جس نے  اترا کھنڈ کی روایتی ،ثقافتی اقدار کو دکھایا ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع ح۔ ق ر

83U-127


(Release ID: 1771178) Visitor Counter : 359


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu