مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

محکمہ ڈاک کے انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک نے، بجاج الائنز لائف انشورنس کے ساتھ، مدتی اور سالانہ مشاہراتی مصنوعات کے لئے، جامع اتحاد کیا


یہ شراکت داری، آئی پی پی بی اور محکمہ ڈاک کےمالیاتی شمولیت کے نقطہ نظر کی تکمیل کرنے کے لئے، فیلڈ فورس کو بااختیار بناتی ہے

Posted On: 11 NOV 2021 5:58PM by PIB Delhi

محکمہ ڈاک کے  انڈیا پوسٹ  پیمنٹس بینک  (آئی پی پی بی ) اور بجاج الائنز لائف انشورنس کمپنی  ( بی اے ایل آئی سی ) نے بینک کے وسیع تر نیٹ ورک کی  650 شاخوں  اور 136000 بینکنگ رسائی  پوانٹس کے ذریعہ صارفین کو  مدتی اور سالانہ مشاہراتی  مصنوعات  کی پیش کش کرنے کے لئے،  آج  ایک  اہم جامع شراکت داری کا اعلان کیا۔اس  ساجھیداری سے صارفین  ، خاص طورپر کمزور طبقات اور بغیر بینک  اور انتہائی کم خدمات والے  علاقوںمیں  رہنے والوں   کو، مالیاتی طورپرمحفوظ اور بااختیار بنائے گا نیز یہ آئی پی پی بی کے  اپنے صارفین  کو ،اضافی اقداری مصنوعات  اور خدمات  پیش کرنے کے مقصد سے ،   قطعی مطابقت رکھتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PhotoofIPPB-DoP-BALICpressmeetZTRM.jpeg

 یہ اعلان  ایک  پریس کانفرنس کے دورا ن کیا گیا،جس میں  محکمہ ڈاک (بی او پی ) ایف ایس  اور آر بی آئی کے  ڈی ڈی جی  جناب پون کمار سنگھ  انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے ایم ڈی اور سی ای او  جناب جے وینکٹا رامو اور بجاج الائنز لائف انشورنس کمپنی   کے  ایم ڈی اور سی ای او  جناب ترون چگھ  اور دیگر  سینئر عہدے داران   نے شرکت کی ۔

بجاج الائنز  لائف اسمارٹ پروٹیکٹ  گول اور بجاج الائنز  لائف  گارنٹیڈ  پنشن  گول   ،  مدتی  اور سالانہ  مشاہراتی  مصنوعات ہیں ، جو  اس جامع اتحاد کے مطابق   پیش کی جائیں گی۔ بجاج الائنزلائف اسمارٹ پروٹیکٹ گول   ایک  جامع  اور اضافی اقداری مدتی  بیمہ مصنوعات  ہے ،جسے  اس خاندان کو  پوری مالیاتی معاونت  فراہم کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے ،جس کی  روزی روٹی کمانے والا غیر متوقع  طورپر  فوت ہوجائے ۔ بجاج الائنز لائف گارنٹیڈ  پنشن گول ایک سالانہ مشاہراتی منصوبہ  ہے ،جس کا مقصد   ریٹائرمنٹٹ  کے بعد کے  اخراجات  کو پورا کرنا ہے کیونکہ  یہ فرد کے زندہ رہنے تک  مقررہ  باقاعدہ آمدنی کی  گارنٹی  فراہم کرتا ہے۔ یہ دونوں  مصنوعات  ، محکمہ ڈاک کی موجودہ  پی ایل آئی ( پوسٹل لائف انشورنس  )  اور آر پی ایل آئی ( دیہی پوسٹل  لائف انشورنس  ) مصنوعات کے علاوہ  صارفین کے لئے دستیاب ہوں گی۔

شراکت داری کے بارے میں  بات چیت کرتے ہوئے  محکمہ ڈاک کے سکریٹری جناب ونیت پانڈے نے کہا ‘‘ انڈیا پوسٹ میں   ہم  ان لاکھو ں افراد کی زندگیوں  کو بہتر بنانے کے تئیں  پر عز م ہیں، جنہیں   بیمہ اور دیگر  مالی خدمات تک   رسائی کی آسانی دستیاب نہیں ۔ یہ شراکت داری   صارفین کو ایک اجتماعی شمولیاتی  طریقے پر اپنے مالی مقاصد کا انتظا م کرنے کے قابل بنائے گی۔ صارفین    ، محکمہ ڈاک کی بچت والی مصنوعات  حاصل کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ان  مدتی اور سالانہ مشاہراتی    بیمہ مصنوعات کو  بھی حاصل کرسکتے ہیں تاکہ   اپنی  طویل مدتی مالی ضروریات کو  پورا کرسکیں ۔’’

انڈیا پوسٹ  پیمنٹس بینک کے  ایم ڈی اور سی ای او جناب جے وینکٹ رامو نے کہا ‘‘  مالی تحفظ کو یقینی بنانے  اور غیر متوقع طبی ہنگامی صورتحال  سے نمٹنے کی ضرورت کے باعث  حالیہ دنوں میں   زندگی بیمہ ایک موثر  سرمایہ کاری  کا وسیلہ بن کر ابھرا ہے ۔ آئی پی پی بی ، اپنے صارفین کو  پردھان منتری  جیون جیوتی بیمہ یوجنا کی  پہلے پیش کش کرچکا ہے، جو  ایک یکساں سماجی تحفظاتی   دائرہ کار وضع کرنے   اور انتہائی دبے کچلے اور محروم طبقات کے لئے   کم  لاگت  والا بیمہ   حاصل کرنے کے سرکار کے  مشن سے  مطابقت رکھتا ہے۔ان  مدتی اور سالانہ مشاہراتی مصنوعات کے ساتھ ہی  ، بجاج الائنز لائف  کے ساتھ ہماری شراکت داری   میں مزید  توسیع ہوگئی ہے ۔ بینکا ری  کے  رسائی پوانٹس    کے  ہمارے  بڑے اور جامع نیٹ ورک  اور  گرامین ڈاک سیوکوں    اور ڈاکیوں  کے ذریعہ  ،  ہم اپنے صارفین کو جامع  مالی  حل  پیش کرنے کے لئے عہد بند ہیں۔ ’’

بجاج الائنز لائف انشورنس کمپنی  کے ایم ڈی اور سی ای او  جناب ترون چگھ نے کہا ‘‘  ہم لوگ  عوام کی زندگی کے مقاصد کو  بہتر بنانے کے تئیں   کام جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمیں  آئی پی پی بی   اور  ڈی او پی  کے ساتھ  شراکت کرکے  اعزاز حاصل ہوا ہے جوکہ  لاکھوں صارفین کے لئے بھروسے مند ساجھیدارہیں۔ ہمارے لئے یہ ایک نیا سنگ میل ہے ، کیونکہ   ہم پہلے ایسے   زندگی بیمہ   فراہم کرنے والے   ہیں  ،جو آئی پی پی بی  اور ڈی او پی  کے متنوع  نیٹ ورک کے ذریعہ صارفین کو ،   اقدار بردار   مصنوعات   کی  پیش کش کررہے ہیں۔  ہیں اس بات کا اعتماد ہے  کہ یہ شراکت داری  صارفین کے مختلف    حلقوںمیں زندگی بیمہ  حاصل کرنے  میں اضافے کے لئے  ایک مربوط کردار ادا کرے گی۔  اس اتحاد کے تئیں  ہماری  تکنیک سے لیس خدمات   اور    دیگر  تکنیکی سہولیات  کو،  آسان تجربہ کرنے  اور  اچھے ذہنی جذبات کے ساتھ   حاصل کرنے کی  آسانی کے مدنظر ، تیار کیا گیا ہے۔

ڈی او پی  - آئی  پی پی بی – بی اے ایل آئی سی  صارفین کو  پیش کی جانےوالی  منفرد خدمات   :

  •  مدتی اور سالانہ مشاہراتی مصنوعات   یعنی   بجاج  الائنز اسمارٹ پروٹیکٹ گول   اور بجاج الائنز لائف گارنٹیڈ  پنشن گول۔یہ دونوںمصنوعات  آسان فروخت کے   ،پی او ایس   پلیٹ فارم  پر  دستیاب ہیں۔
  • مدتی مصنوعات یعنی  بجاج  الائنز اسمارٹ پروٹیکٹ گول   میں   میچوورٹی  پر قسط کی  واپسی کا اختیار  بھی ہے۔
  • سالانہ مشاہراتی    مصنوعات   یعنی  بجاج  الائنز اسمارٹ پروٹیکٹ گول، متعلقہ فنڈ کی موت کی صورت میں   وراثت کے طور پر خریداری کی قیمت کی  واپسی   کی بھی پیش کش کرتی ہے۔
  • آخری سرے تک  اور حکومت  ہند  کے  ڈجیٹل خواندگی    کے ویژن میں   حصہ رسدی کو یقینی بنانے کے لئے  ،  100فیصد ڈجیٹل  خریداری  کا سفر  ۔

انڈیا پوسٹ  پیمنس  بینک کے بارے میں 

 انڈیا پوسٹ  پیمنٹس   بینک (آئی  پی پی بی ) ،  مواصلات کی وزارت کے  محکمہ ڈاک کے تحت  قائم کیا گیا ہے ،جس میں  100 فیصد حصص  حکومت ہند کی ملکیت  ہے ۔ آئی پی پی بی  کا آغاز   وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے   یکم ستمبر  2018  کو کیا تھا۔  اس بینک کا قیام  اس  نقطہ نظر سے کیا گیا ہے  کہ اسے  ہندوستان میں  عام آدمی کے لئے انتہائی قابل رسائی ، کم لاگت اور  بھروسے مند  بینک بنایا جائے ۔ آئی  پی پی بی  کا بنیادی  منشور،  بغیر بینک والے اور  بینک کی انتہائی کم خدمات والوں  کے لئے ،تمام رکاوٹوں کو ختم  کرنا  اور  155000 ڈاک خانوں  ( 135000دیہی علاقوںمیں )  اور 300000 ڈاک ملازمین پر مشتمل جامع    نیٹ ورک    کے ذریعہ  آخری  سرے تک  پہنچناہے۔

بجاج الائنزلائف  انشورنس کمپنی کے بارے میں 

بجاج الائنزلائف  ، ہندوستان میں سرکردہ نجی زندگی بیمہ کمپنیوں  میں سے  ایک ہے ۔یہ کمپنی  ،   اپنی ہی دو بااختیار اور کامیاب  کمپنیوں کےدرمیا ن   شراکت داری بھی رکھتی  ہے –جوکہ بجاج فن سرو  لمٹیڈ ، جو   ہندوستان کے  انتہائی متنوع غیر  بینکاری   مالیاتی اداروں میں سے ایک ،  اور الائنز ایس  پی  ،جو  دنیا کے   سرکردہ  اثاثے کے  انتظام کرنے والوں اور  بیمہ فراہم کرنے والوں میں  سے ایک ہے۔

بجاج الائنز لائف نے 2001  میں  اپنی کارروائیاں شروع کی تھیں اور دو سے کم دہائیوں میں اس نے  پورے ملک میں  اپنے وجود کو  واضح توسیع دی ہے ۔  یہ  اپنی  509شاخوں  ،  80000+ ایجنٹوں  ( 30 جون  2021 کے مطابق )  اور بھروسے مند  شراکتداروں کے جامع   سیٹ  نیز اپنے آن لائن  سیلز چینل  کے ذریعہ  لاکھوں صارفین   کو خدمات فراہم کررہا ہے۔

*************

ش ح۔ اع۔رم

U-12773



(Release ID: 1771142) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Tamil