امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمے نے تمام ریاستی حکومتوں کے خرید پورٹل کو ضم کرنے کی خاطر ایک ایپلی کشن ایکو سسٹم تیار کیا ہے


کم از کم تھریس ہولڈ پیرا میٹرس (ایم ٹی پیز) والے پورٹل کا انضمام کیا جا رہا ہے

یہ عمل اکتوبر 2021 میں کے ایم ایس 22-2021 کی شروعات کے ساتھ آغاز ہوا

ایم ٹی پیز سے کسانوں کے لئے فصل کی بہترین قیمت ملنی یقینی ہوگی

ایپلی کیشن ایکو سسٹم ،تاجروں اور بچولیوں کو دور رکھے گا

Posted On: 07 OCT 2021 3:15PM by PIB Delhi

تاجروں اور بچولیوں کو دور رکھنے کے ساتھ ساتھ کسانوں کے فائدے کو دھیان میں رکھتے ہوئے خوراک  اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمے نے ایک ایپلی کیشن ایکو سسٹم تیار کیا ہے، جو نگرانی  اور  اسٹریٹجک فیصلہ سازی  کے لئے  کم از کم  تھریس ہولڈ پیرا میٹرس (ایم ٹی پی) کے  نظام والی  سبھی ریاستوں کے خرید پورٹل کے انضمام میں مدد کرے گا۔

یہ عمل اکتوبر  2021  میں  کے ایم ایس  22-2021  کی شروعات کے ساتھ شروع ہوگئی ہے۔ خرید میں بچولیوں سے بچنے  اور کسانوں کو اُن کی پیدا وار کی  سب سے بہترین قیمت  فراہم کرنے کے لئے  خرید کے امور میں  کم از کم تھریس ہولڈ پیرامیٹرس (ایم ٹی پی)  کا استعمال کرنے کی  ضرورت ہے۔ مرکزی پورٹل کے ساتھ ساتھ  انضمام  ریاستوں کے لئے خرید کے اعداد وشمار کے حل میں تیزی لانے اور مرکزی حکومت کے ذریعے ریاستوں کو فنڈ جاری کرنے میں کافی مدد کرے گا۔

فوائد عام طور پر  سماج کے ذریعے حاصل کئے جائیں گے، لیکن  شراکت داروں کے لئے  تصوراتی خصوصی فوائد  درج ذیل  ہیں:

اے-کسان اپنی پیداوار کو مناسب قیمت پر فروخت کرسکیں گے اور  دشوار گزار حالات میں فروخت سے بچ سکیں گے۔

بی-خرید ایجنسیاں: خرید کے کام کاج  کے بہتر بندو بست کے ساتھ  ریاستی ایجنسیاں اور  ایف سی آئی  محدود وسائل کے ساتھ  کامیابی سے  خرید اری کرنے میں اہل ہوں گے۔

سی-دیگر شراکت داروں:  خرید کے امور  کا خود کار  آپریشنز اور  معیاری  اناج کی خرید اور گوداموں میں اس کے  اسٹوریج   کا ایک انضمامی نکتہ نظر پیش کرے گا۔

ایم ٹی پیز جو لازمی طور پر سبھی خرید پورٹل میں یکسانیت   اور  انٹر آپری بلیٹی کو  یقینی بنانے کے لئے شامل کیا جانا چاہئے، وہ  درج ذیل ہیں:

  • کسانوں، بٹائی داروں کا آن لائن رجسٹریشن:  نام، والد کانام، پتہ ، موبائل نمبر، آدھار نمبر، بینک کھاتے کی تفصیلات، زمین کی تفصیلات، (کھاتا / خسرہ)،  ذاتی کاشتکاری،  یا  کرایہ پر زمین / بٹائی داری  کنٹریکٹ۔
  • ریاست کی زمینی ریکارڈ کے پورٹل کے ساتھ درج کسان ڈیٹا کا  انضمام۔
  • ڈیجیٹل کردہ منڈیاں / خرید مرکز کے آپریشنز کا انضمام:  خریدار فروخت کنندہ فارم، فروخت سے ہونے والی آمدنی کا بل تیار کرنا وغیرہ۔
  • کسانوں کو  ایم ایس پی  کے براہ راست  اور فوری  منتقلی کے  لئے پی ایف ایم ایس کے  تیزی سے ایڈوانس منتقلی  (ای اے ٹی) موڈیول کے توسط سے آن لائن ادائیگی۔
  • سی ایم آر / گیہوں  کی فراہم کا انتظام -  منظور شدہ نوٹ  / ویٹ چیک میمو اپ لوڈ کرنے اور اسٹاک  کی تحویل پر  بلنگ کا  خود کار پیدا وار  (یوپی ماڈل)

بھارت سرکار  کے مجوزہ  منظم  پورٹل پر  اے پی  آئی  پر مبنی  انضمام  کے ذریعہ  ڈیٹا  بھیجا جائے گا، جس سے فائدہ اٹھانے والے کسانوں / بٹائی داروں ،  چھوٹے  ، متوسط  طبقے کے کسانوں کی تعداد ، پیدا وار ، خرید کی مقدار ، ادائیگی کے طریقہ کار، مرکزی   پول اسٹاک کی  فہرست بند، بندو بست کی  بروقت  معلومات  حاصل ہوگی۔

یہاں یہ ذکر کرنا مناسب ہوگا کہ سبھی ریاستوں میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی پر مبنی  آلات  کے نفاذ  کے  مختلف  پیمانے  ہیں۔ اس کے علاوہ  مقامی ضروریات اور روایات  کی ترجیحات کے سبب  ایک  کل بھارتی معیاری خرید   کا ایکو سسٹم موجود نہیں تھا۔

خرید نظام میں  تنوع کے سبب  مرکزی حکومت کی اسکیموں  کو نافذ کرنے کے لئے نظاماتی  اور نفاذ  ،دونوں چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مختلف ریاستوں کے ساتھ  خرید کے امور  کا حل ، کبھی کبھی  ایک لمبی  کھینچی  قواعد ہوتی ہے، جس سے ریاستوں کو فنڈ جاری کرنے میں تاخیر ہوتی ہے، جس سے بچا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ غیر معیاری  خرید کے کام کاج / وسائل  بھی  ان نا اہلی کا سبب بنتے ہیں، جن سے بچا جا سکتا ہے۔ خرید کے معاملے میں نا اہلی  سے  بچولیوں کو حوصلہ ملتا ہے۔

بلا شبہ مرکزی حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود پر  بہت زور دیتی  ہے اور ایم ایس پی  پر مبنی خرید  یہ  یقینی بنانے کا روایتی  طریقہ  ہے کہ کسانوں کو اُن کی پیداوار کی  مناسب قیمت ملے۔ یہ  مرکز کے مقاصد کو حاصل کرنے اور قومی فوڈ سکیورٹی ایکٹ  کے نفاذ میں مدد کرتا ہے۔ کام کاج  کا  پیمانہ  ملک کو  خرید کے امور میں شفافیت  اور افادیت  کے زیادہ سے زیادہ  سطح حاصل کرنے میں مدد کے لئے ضروری ہے، جو آخر کار ملک کے لوگوں کے لئے خوراک کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔

بھارت سرکار نے متعدد پلیٹ فارموں پر  ریاستی حکومتوں اور دیگر  سرکاری  خرید کی ایجنسیوں کو  خرید کے کام کاج کے لئے کم از کم تھریس ہولڈ  پیرا میٹرس کی تعمیل کی ضرورت کے بارے میں بتایا ہے۔ ساتھ ہی مرکز نے  خوراک  اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمے سے متعلق  ریاستی حکومتوں کے ساتھ  تبادلہ خیال کے دوران  انہیں کم از کم تھریس ہولڈ  پیرا میٹرس کے مرکزی پورٹل ، یعنی  مرکزی اناج  کی خرید کا پورٹل (سی ایف پی پی) کے ساتھ  انضمام کی  ضرورت کے بارے میں بھی بتایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

I

ش ح۔ ع ح۔ ق ر

U-12774


(Release ID: 1771132) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu