کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

’’کووڈ آئندہ 25 سال کے لئے تیاری کا ایک بڑا موقع‘‘ :جناب پیوش گوئل


’’ آتم نربھربھارت‘‘ مشن طاقت کی پوزیشن سے دنیا کے ساتھ روابط کے بارے میں ہے

بھارت کی معیشت پٹری پر آگئی ہے : جناب پیوش گوئل

بھارت کثیر جہتی آزادانہ اور منصفانہ تجارت میں یقین رکھتا ہے : جناب پیوش گوئل

Posted On: 11 NOV 2021 8:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11؍نومبر2021:

’’ کووڈ نے آئندہ 25 سال کے لئے بھارت کو تیاری کے لئے ایک بڑا موقع دیا ہے ‘‘، جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں ایک میڈیا کنکلیو میں یہ بات کہی۔

کامرس و صنعت ، ٹیکسٹائل ، صارفین کے امور اور خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر نے کہا کہ بھارت کی معیشت پوری طرح سے پٹری پر آگئی ہے اور رجحانات بہترنتائج  ظاہر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات اعلیٰ سطح پر ہیں اور محض سات ماہ میں تقریباً 235 بلین ڈالر کا نشانہ پہلے ہی حاصل ہوگیا ہے۔  جی ایس ٹی کلکشن 1.3 لاکھ کروڑ روپئے تک پہنچ گیا ہے اور خدمات کے لئے پی ایم آئی  دہائی میں سب سے اونچائی پر ہے۔ صنعت میں ویلیوایشن کافی اچھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن نے وبا سے نمٹنے کے لئے  صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کا ہمیں  موقع دیا جیسا کسی دیگرملک میں نہیںہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی ای کٹس سے لے کر ویکسین تک ہم نے بھارت کے تعلق سے  حل تلاش کرلیا ۔ دنیا بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ  پرزور طریقہ سے واپسی اعلیٰ سطح پر غیر معمولی قیادت کی وجہ سے ہوئی ہے۔

آتم نربھر بھارت کے تعلق سے جناب گوئل نے کہا کہ یہ مشن طاقت کی پوزیشن سے دنیا کے ساتھ  رابطہ قائم کرنے کے بارے میں ہے۔

انہوں نے کہا، ’’ یہ تمام درآمدات بند کرنے کے بارے میں نہیں ہے، یہ ایک مکمل پروگرام ہے جو 1.3 بلین لوگوں کے فائدے کے لئے ہے ‘‘۔

جناب گوئل نے کہا کہ بھارت کثیرسطحی آزاد اور منصفانہ تجارت میںیقین رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ ہم  بھارتی مصنوعات کیصلاحیتاور معیار کو مستحکم کرنے میںیقین رکھتے ہیں۔ پی ایل آئیز کو 13 سیکٹرز میں متعارف کرایا گیا ہے۔ جہاں کہیں گھریلو صلاحیت نہیں ہےدرآمدات  ہوتی ہیں لیکن ہم بھارت کو آتم نربھار بنانے کے لئے کام کررہے ہیں اور بھارت میں صلاحیتوں کو مسحکم کررہے ہیں۔ ‘‘

جناب گوئل نے مزید کہا کہ اب دنیا بھارت کو ایک ابھرتی ہوئی سپر پاور کے طور پر دیکھتی ہے اور اسے ایک قابل اعتماد تجارتی شراکت دار کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایف ٹی ایز، متوازن اور انصاف پر مبنی اور معقول معاہدوں  کے ذریعہ دنیا کے ساتھ روابط قائم کرنے کے دور سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ،’’ان شعبوں میں بھارت کے لئے بڑے مواقع پیدا ہورہے ہیں جو ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کریں گے‘‘۔

 

 

 

************

 

 

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

(U:12766)


(Release ID: 1771089) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Hindi , Marathi