سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سولر آئرننگ کارٹ کا سہرا حاصل کرنے والی نوعمر لڑکی نے سی او پی 26 کے دوران دنیاکو صاف توانائی کی طرف بڑھنے کی تحریک دی

Posted On: 11 NOV 2021 3:28PM by PIB Delhi

 

تمل ناڈو کی ایک 15 سالہ لڑکی نے جسے  شمسی توانائی کے ذریعہ استری کے 'سولر آئرننگ کارٹ' کا تصور سامنے لانے پر ارتھ ڈے نیٹ ورک رائزنگ اسٹار 2021 (یو ایس اے) قرار دیا گیا تھا، حال ہی میں ختم ہونے والی سی او پی 26 کے دوران دنیا کو صاف توانائی کی طرف بڑھنے کی تحریک دی ہے۔

 

اپنے موبائل آئرننگ کارٹ کے عوض، جس میں بھاپ کے لوہے کے باکس کو طاقت دینے کے لئے سولر پینلز کا استعمال کیا جاتا ہے، حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے خود مختار ادارے نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (این آئی ایف) انڈیا کے ذریعہ قائم کردہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اِگنائٹ ایوارڈ حاصل کرنے والی تمل ناڈو کے ترووناملائی ضلع کی 10ویں جماعت کی طالبہ مس ونیشا اوماشنکراب اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (31 اکتوبر - 12 نومبر) کے متعلقین کی 26ویں کانفرنس میں اپنی تقریر کی وجہ سے دنیا کے لئے ایک تحریک بن گئی ہیں۔

 

اُس نے کہا کہ ’’میں یہاں مستقبل کے بارے میں بات کرنے نہیں آئی، میں خود مستقبل ہوں‘‘ ۔ یہ کہہ کر اُس نے دنیا کو قابل تجدید توانائی کی طرف بڑھنے کی ترغیب دی اور اُس سفر کو مہمیز لگائی جو اختراعی عمل کے ساتھ 2019 میں شروع ہوا تھا۔

 

ونیشا کی موبائل آئرننگ کارٹ کا نمونہ جس میں سولر پینلز کا استعمال کرتے ہوئے بھاپ کے لوہے کے باکس کو طاقت دیا جاتا ہے، نیشنل اینوویشن فاؤنڈیشن (این آئی ایف) - انڈیا نے  2019 میں تیار کیا تھا۔

 

سولر آئرننگ کارٹ کا ایک اہم فائدہ یہ ہے۔ یہ صاف توانائی کی طرف ایک خوش آئند تبدیلی کے رُخ پر استری کے لئے کوئلے کی ضرورت کو ختم کر دیتی ہے۔ اس کا جو آخری صارف ہوگا وہ اپنی یومیہ کمائی میں اضافہ کرنے کے لئے گھر گھر پہنچ کر اپنی خدمات پیش کر سکتا ہے۔ آئرننگ کارٹ میں سکے سے چلنے والے جی ایس ایم   پی سی او، یو ایس بی چارجنگ پوائنٹ اور موبائل ریچارجنگ کا نظم کیا جا سکتا ہے، جس سے اضافی آمدنی ہو سکتی ہے۔ یہ کپڑوں پر استری کے لئے لاکھوں چارکول جلانے والی آئرن کارٹس کے لئے شمسی توانائی والا ایک اختراعی متبادل ہے، جو ورکروں اور ان کے خاندانوں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ سورج کی روشنی کی عدم موجودگی میں اس آلے کو پہلے سے چارج شدہ بیٹریوں، بجلی یا ڈیزل سے چلنے والے جنریٹر سے بھی گرم کیا جا سکتا ہے۔

 

ونیشا کی کوششوں نے ہندستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر نمایاں کیا ہے، جو آب و ہوا  میں تبدیلی کے مسئلے کا اختراعی حل سامنے لاتا ہے۔ ممتاز عالمی رہنما جیسے ہندستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی؛ برطانیہ کے وزیر اعظم مسٹر بورس جانسن؛ امریکہ کے صدر مسٹر جو بائیڈن؛دی ارتھ شاٹ پرائز کے بانی پرنس ولیم؛ امریکہ کے خصوصی صدارتی ایلچی برائے موسمیاتی (ایس پی ای سی) جناب جان کیری؛ کیمبرج کے ڈیوک اور ڈچس اور معروف انسان دوست مسٹر مائیکل بلومبرگ ، طالبہ کی اس تقریر کے سامعین میں شامل تھے جس کی عالمی سطح پرتعریف ہو رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q407.png

 

نومبر 2019 میں این آئی ایف کے اِگنائٹ ایوارڈیافتہ ہونے سے نومبر 2021 میں سی او پی 26 چوٹی کانفرنس، گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں منعقدہ  ’’صاف ٹیکنالوجی کی اختراع اور پھیلاؤ کو تیز کرنے‘‘ سے متعلق عالمی رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے دوران ایک اسپیکر کی حیثیت تک مس ونیشا اوماشنکر کا سفر۔

مزید تفصیلات کے لیے تشار گرگ  سے رابطہ کیا جا سکتا ہے: (tusharg@nifindia.org)

U-12749

ش ح - ع س- ک ا

 


(Release ID: 1771036) Visitor Counter : 216