نیتی آیوگ

بھارت نے کوپ -26 میں یوم ٹرانسپورٹ منایا

Posted On: 10 NOV 2021 7:45PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے  کوپ – 26 ، بھارت میں یوم ٹرانسپورٹ کے موقع پر  گاڑیوں سے  صفر آلودگی کے اخراج کے لئے سیاسی تعاون بڑھانے کی خاطر   عالمی  فورم    زیرو – ا میشن وہیکل ٹرانزیشن کونسل (زیڈ ای وی ٹی سی) کےچوتھے وزارتی ڈائیلاگ میں شرکت کی۔ زیڈ ای وی ٹی سی  نے  زیڈ ای ویز  میں منتقلی ،  تیزی سے  فعال بنانے،  سستی رسائی اور  تمام کے لئے  ای وی ایس میں منتقلی کو آسان بنانے  میں  درپیش  اہم چیلنجوں سے  اجتماعی طور پر نمٹنے کے لئے دنیا کے  سب سے بڑے  آٹو موبائل مارکیٹ  کے  نمائندوں  اور وزیروں کو  یکجا کیا۔

 ہندوستان نے  الیکٹر ک گاڑیوں کو تیزی سے اپنانے کی خاطر پالیسی متعارف کرانے پر پہلے سے ہی بڑی جدو جہد کر رکھی ہے۔ 10  نومبر  کو  حکومت نے  تمام الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق معلومات کے لئے ای وی ایس ،  وَن اسٹاپ ڈسٹینیشن سے متعلق  ای- امرت پورٹل کی شروعات کی۔

حکومت ہند کی جانب  سے نیتی آیوگ نے  آج  گاڑیوں سے  آلودگی کے صفر اخراج  کے لئے  عالمی سطح پر  مرکوز  غیر  مشروط اور  کوپ – 26  اعلامیہ کی  کھلے دل سے حمایت کی۔

متعدد شراکت داروں  -  آٹو موٹیو مینوفیکچررس، سرکاریں، کارو باری ، بیڑے کے مالکان وغیرہ نے  گاڑیوں سے  آلودگی کے صفر  اخراج  کی افزائش  اور  اس کو اپنانے کے لئے  سرگرمی سے کام کرنے کی خاطر  اعلامیہ تیار کیا ہے۔

اُبھرتے ہوئے بازار کے طور پر بھارت نے  ملک کے دو بڑے  بیڑے  اور  تین گاڑیوں   کی منتقلی  کی ضرورت کو اجاگر کیا ، جو  گاڑیوں سے صفر اخراج  میں  ملک کے اندر  80  فیصد  سے زیادہ آٹو موبائل  پر مشتمل ہیں۔

عہد لینے والے دستخط کنندگان نے  تمام ترقی یافتہ ممالک سے  بین الاقوامی تعاون کو تقویت بخشنے  کی اپیل کی۔ ای وی ایس میں  منتقلی کے لئے نئے  مالیاتی  آلات  تیار کرنے اور مضبوط سپلائی چین  کے قیام کے لئے ایک ٹھوس  عالمی کوشش کی ضرورت ہے۔ ای وی تحریک کو  ایک ایکوسسٹم کی بھی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ  نئے روز گار کے مواقع  اور دیسی  اور اختراعی سپلائی چین کے لئے بھی کوشش  کی جانی چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع ح۔ ق ر

U-12738



(Release ID: 1770886) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu