وزارت دفاع
ایئرفورس کمانڈروں کی کانفرنس نومبر 2021
Posted On:
10 NOV 2021 4:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10نومبر؍2021:
ایئرفورس کمانڈروں کی دوسری دو سالہ کانفرنس کا افتتاح عزت مآب رکشا منتری نے 10نومبر 2021ء کو ایئر ہیڈکوارٹر (وایو بھون)میں کیا۔ چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل وی آر چودھری پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وی ایم، اے ڈی سی نے عزت مآب رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ، سی ڈی ایس جنرل بپن راوت پی وی ایس ایم، یو وائی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی اور دفاعی پیداوار کے سیکریٹری جناب راج کمار کا استقبال کیا۔سی اے ایس نے آئی اے ایف کمانڈروں کا تعارف عزت مآب رکشا منتری سے کرایا۔
کانفرنس کے افتتاح کے دن عزت مآب رکشا منتری نے ایئر فورس کمانڈروں سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں رکشا منتری نے اعلیٰ سطح کی تیاریاں بنائے رکھنے، شارٹ نوٹس پر ردعمل کی صلاحیت،آپریشن اور اَمن بحالی کے کاموں میں پیشہ ورانہ طورپر اعلیٰ معیارات کا مظاہرہ کرنے کےلئے انڈین ایئرفورس کی ستائش کی۔رکشا منتری نے ہماری سرحدوں پر خلاف ورزیوں کی صورتحال پر تبصرہ کیا اور کہا کہ مسلح افواج کو کسی بھی ناگہانی کے لئے مختصر وقت میں جواب دینے کےلئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کے تنازعات میں انڈین ایئر فورس کا رول بہت اہم ہے اور اِسے اے آئی ، بِگ ڈاٹا ہینڈلنگ اور مشین لرننگ کے ذریعے فراہم کی جانے والی صلاحیتوں اور مواقع کا بہتر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ حکومت ہند کے ذریعے’میک اِن اِنڈیا‘ پہل کے توسط سے سودیشی کَرن کے شعبے میں کوشش بار آور ثابت ہورہی ہے اور ایل سی اے ایم کے ون 1 اور سی-295کے احکامات سودیشی خلائی شعبے میں نئے مواقع پیدا کریں گے۔واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے ذکر کیا کہ اجتماعیت کو بڑھانا ضروری ہے اور مختلف متبادل کی باریکی سے جانچ کرنے کے بعد بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جانا چاہئے اور اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے مشوروں کو ملحوظ خاطر رکھا جانا چاہئے۔آر ایم نے کمانڈروں کو ’’غیریقینی کے مابین یقین کو یقینی بنانا‘‘کے کانفرنس کے عنوان کے لئے قابل عمل حل تیار کرنے کی غرض سے غوروفکر کرنے کےلئے متحرک کیا۔ بعد ازاں سی اے ایس نے رکشا منتری کو انڈین ایئر فورس کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کی۔
سی اے ایس نے تمام کمانڈروں کو خطاب کیا اور ہمارے مخالفین کے ذریعے کسی بھی بزدلانہ کوشش پر فوری اور منہ توڑ جواب دینے کےلئے کثیر رُخی صلاحیت سازی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے ہندوستانی فوج اور ایئر فورس کے ساتھ مشترکہ تربیت پر بھی زور دیا، تاکہ مستقبل کے ٹکراؤ میں جنگی طاقت کے شمولیاتی استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔سی اے ایس نے وباء سے پیدا ہوئے چیلنجوں کے باوجود اعلیٰ سطح کی تیاریاں بنائے رکھنے کےلئے تمام کمانڈروں کی ستائش کی۔
کمانڈروں کی کانفرنس 10 نومبر 2021ء سے 12 نومبر 2021ء تک منعقد کی جارہی ہے۔جغرافیائی –سیاسی پس منظر میں غیر یقینی صورتحال میں مسلح افواج کے لئے تربیت، سازو سامان اور تیزی سے تبدیلیوں کے عین مطابق ہونے کےلئے خود کو لازمی بنانا چاہئے۔ کانفرنس کے دوران کمانڈر اُن حالات پر بحث و مباحثہ اور غور وفکر کریں گے، جو قومی سلامتی کو متاثر کرسکتی ہے اور آپریشن کی صلاحیتیں بڑھانے کی تدابیر پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔افرادی قوت کے مؤثر استعمال کے لئے تربیتی صلاحیت کو مضبوط کرنے اور انسانی وسائل کی پالیسیوں کو موافق بنانے سے متعلق ایشوز پر بھی غورو خوض کیا جائے گا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 12709)
(Release ID: 1770760)
Visitor Counter : 180