صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ -19 کی تازہ ترین صورت حال

Posted On: 10 NOV 2021 9:19AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،10؍نومبر:ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 109.63 کروڑٹیکے لگائے  جاچکے  ہیں جو کہ ایک بڑی حصولیابی ہے۔

 پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران11466نئے مریض سامنے آئے ہیں

شفایابیوں کی شرح سردست 98.25 فیصد ہے، جو مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11961 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد  کی مجموعی تعداد بڑھ کر           3,37,87,047ہوگئی ہے۔

زیرعلاج مریضوں کی تعداد کل معاملات کے1 فیصد سے بھی کم ہے،سردست یہ شرح 0.41 فیصد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔

ہندوستان میں  فی الحال زیرعلاج  مریضوں کی تعداد  1,39683 ہے، جو کہ گذشتہ  264 دنوں میں سب سے کم ہے۔

جانچ کے بعد  متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ  شرح 2فیصدسے کم (0.90فیصد ) ہے، جو کہ  گزشتہ 37 دنوں میں  2 فیصد سے بھی کم درج ہوئی ہے۔

جانچ کے بعد متاثرہ معاملات کی ہفتہ وار شرح (1.20) ،  پچھلے  47 دنوں سے 2 فیصد سے بھی کم  درج ہورہی ہے۔

اب تک کل 61.85کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

****************

 

ش ح۔ع م  ۔ ع آ 

U. NO. 12687


(Release ID: 1770461) Visitor Counter : 186