قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی
azadi ka amrit mahotsav

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی کمپنیوں (ایم ایس ایم سی)کے لئے قانونی آڈِٹ اور آڈِٹنگ کے معیارات پرمشاورت پیپر-تبصرہ داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 30نومبر 2021ء تک کی توسیع

Posted On: 09 NOV 2021 7:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،09نومبر؍2021:

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی کمپنیوں(ایم ایس ایم سی) کے لئے قانونی آڈٹ اور آڈِٹنگ کے معیارات پر مشاورت پیپر پر تبصرے جمع کرنے کی آخری تاریخ 10 نومبر سے بڑھا کر 30 نومبر 2021ء کردی گئی ہے۔ مشاورت پیپر کو  :

 https://nfra.gov.in/sites/default/files/NFRAConsultationPaperMSMCs_0.pdfدیکھا جاسکتا ہے۔

تبصرے یا تو ای میل کے ذریعے comments-tac.paper@nfra.gov.inبھیجیں یا پھر این ایف آر اے کو درج ذیل پتے پر بذریعہ ڈاک روانہ کریں۔

سیکریٹری،

نیشنل فائننشیل رپورٹنگ اتھارٹی، 7واں-8واں فلو،ہندوستان ٹائمز ہاؤس، 20-18،

کستوربا گاندھی مارگ، نئی دہلی-110001

 

این ایف آر اے کے بارے میں

 

نیشنل فائننشیل رپورٹنگ اتھارٹی (’’ایف ایف آر اے‘‘یا ’’اتھارٹی‘‘)، اکتوبر 2018ء میں ہندوستا ن میں حساب کتاب دیکھنے اور آڈِٹنگ کے لئے ایک آزاد ریگولیٹر کے طورپر تشکیل دی گئی تھی۔این ایف آر اے کا چارٹر اسے ایک ایسی تنظیم ادارے کی شکل میں رکھتا ہے، جسے سالمیت  ، غیر جانب داری اور شفافیت جیسی اقدار کے لئے جانا  جاتاہے۔کسی بھی طرح کی سفارش کرنے میں این ایف آر اے ایسی سفارشات پر کاروبار کرنے میں آسانی پر اثرات کو ذہن میں رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔ کمپنی ایکٹ 2013 کی دفعہ 132(2)(اے)کے لئے این ایف آر اے کو کمپنیوں یا کمپنیوں کے زمرے یا اُن کی آڈِٹنگ کےلئے آڈِٹنگ پالیسیوں اور معیارات کو تیار اور مقرر کرنے کےلئے مرکزی حکومت کو معاملے کی نوعیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سفارشات دینی ہوتی ہیں۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 12677)


(Release ID: 1770387) Visitor Counter : 172


Read this release in: Telugu , English , Marathi , Hindi