وزارت دفاع

بھارتی بحریہ کو چوتھی اسکارپین آبدوز ’ویلا‘ سونپی گئی

Posted On: 09 NOV 2021 5:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 /نومبر 2021 ۔ بھارتی بحریہ کو پروجیکٹ – 75، کی چوتھی آبدوز، یارڈ 11878 کو 9 نومبر 2021 کو سونپی گئی۔ پروجیکٹ – 75 میں اسکارپین ڈیزائن کی 6 آبدوزوں کی تعمیر شامل ہے۔ ان آبدوزوں کی تعمیر فرانس کے میسرس نیول گروپ کے تعاون سے ممبئی میں واقع مجگاؤں ڈوک شپ بلڈرس لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) میں کی جارہی ہے۔ 6 مئی 2019 کو آبدوز ’ویلا‘ کو پانی میں اتارا گیا تھا۔ کووڈ سے متعلق بندشوں کے باوجود ہتھیار اور سینسر آزمائش سمیت سبھی اہم بندرگاہی اور سمندری آزمائشوں کی تکمیل کررہی ہے۔ ان آبدوزوں میں سے تین پہلے سے ہی بھارتی بحریہ کی مہم میں شامل ہیں۔

آبدوز کی تعمیر ایک پیچیدہ عمل ہے، کیونکہ اعلیٰ معیار والے سبھی آلات کو چھوٹا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے آبدوز کی تعمیر کی دشواریاں بڑھ جاتی ہیں۔ ایک بھارتی یارڈ میں ان آبدوزوں کی تعمیر ’خود کفیل بھارت کی سمت میں‘ ایک اور قدم ہے۔

جلد ہی اس آبدوز کو بھارتی بحریہ میں شامل کیا جائے گا اور بھارتی بحریہ کی صلاحیت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)D2S8.jpeghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(4)9BYM.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)B8B2.jpeghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)XB8L.jpeg

 

******

 

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.12674



(Release ID: 1770385) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil