صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

چھٹھ پوجا کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Posted On: 09 NOV 2021 4:33PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، جناب رام ناتھ کووند نے چھٹھ پوجا کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا، ’’چھٹھ پوجا کے موقع پر میں ملک اور بیرونی ملک میں رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتاہوں۔

ملک کے قدیم ترین تہواروں میں سے ایک، چھٹھ پوجا اس معنی میں خاص ہے کہ  اس میں ڈوبتے ہوئے سورج کو ’ارگھیہ‘ دینے کی روایت ہے۔  چھٹھ پوجاکے موقع پر عقیدت مند سخت اُپواس (روزہ) کے بعد  ندیوں اور تالابوں میں مقدس غسل کرنے کرکے اس پوجا کا اختتام کرتے ہیں۔  اس طرح یہ تہوار سورج دیوتا اور پوری کائنات کے ساتھ ہمارے تعلقات کا انوکھا اظہار ہے۔

میری دعا ہے کہ یہ تہوار قدرت کے ساتھ ہمارے روایتی تعلقات کو اور مضبوط کرے اور  ماحولیات کے تحفظ میں ہمارے عزائم کو مزید پختہ کرے۔‘‘

صدر جمہوریہ کا پیغام ہندی میں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12667

 

 


(Release ID: 1770316) Visitor Counter : 224