اقلیتی امور کی وزارتت
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ 10 نومبر کو متھرا کے ورندا ون میں ’’برج راج اُتسو‘‘ اور ’’ہنر ہاٹ‘‘، ’’کوشل کوبیر کا کمبھ‘‘ کا افتتاح کریں گے
ہندوستان کے صدیوں پرانے اور موروثی آرٹ اور کرافٹ کے فروغ، تحفظ اور انہیں بازار اور مواقع فراہم کرنے کا مناسب پلیٹ فارم ’’ہنر ہاٹ‘‘، ’’سودیشی‘‘ اور ووکل فار لوکل‘‘ مہم کو مضبوطی عطا کر رہا ہے: جناب مختار عباس نقوی
Posted On:
08 NOV 2021 3:01PM by PIB Delhi
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ ورندا ون میں 10 نومبر کو ’’برج راج اُتسو‘‘ اور ’’ہنر ہاٹ‘‘، ’’کوشل کوبیر کا کمبھ‘‘ کا افتتاح کریں گے۔
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی، رکن پارلیمنٹ محترمہ ہیما مالنی، اتر پردیش کے بجلی کے وزیر جناب شری کانت شرما، اتر پردیش کے وزیر کابینہ جناب لکشمی نارائن چودھری، یو پی برج تیرتھ وکاس پریشد کے نائب چیئر مین جناب شیلجا کانت مشرا اور دیگر شخصیات بھی متھرا کے ورندا ون میں 31ویں ’’ہنر ہاٹ‘‘ کے افتتاح کے موقع پر موجود رہیں گی۔
جناب نقوی نے آج نئی دہلی میں کہا کہ ہندوستان کے صدیوں پرانے روایتی آرٹ اور کرافٹ کے فروغ، تحفظ اور انہیں بازار اور مواقع فراہم کرنے کا مناسب پلیٹ فارم ’’ہنر ہاٹ‘‘، ’’سودیشی‘‘ اور ’’ووکل فار لوکل‘‘ مہم کو مضبوط کر رہا ہے۔ ’’ہنر ہاٹ‘‘ نے دیسی کاریگروں اور دستکاروں کو اقتصادی طور پر با اختیار بھی بنایا ہے۔
جناب نقوی نے کہا کہ ’’ہنر ہاٹ‘‘ کی ’’وشو کرما واٹیکا‘‘ میں یہ کاریگر اور دستکار لائیو کرکے دکھاتے ہیں کہ ان خوبصورت چیزوں کو ہاتھ سے کیسے بنایا جاتا ہے۔ متھرا کے ورندا ون کے کمبھ میدان میں 10 سے 19 نومبر کو منعقد ہونے والے ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں ’’سرکس‘‘ بھی دکھایا جائے گا، جہاں پر ہندوستانی سرکس سے وابستہ فنکار الگ الگ قسم کے روایتی تفریحی شو پیش کریں گے۔
برج تیرتھ وکاس پریشد، شاندار برج کلچر کے فروغ کے لیے ورندا ون میں 10 نومبر سے 10 روزہ برج راج مہوتسو کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ اس ایونٹ کے دوران برج کلچر سے متعلق مذہبی، روایتی، فوک ڈانس اور کلچرل پروگرام پیش کیے جائیں گے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ’’ہنر ہاٹ‘‘ کے ’’برج راج اتسو‘‘ میں تقریباً 400 کاریگر، دستکار اور پکوان بنانے کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ اتر پردیش، راجستھان، دہلی، ناگالینڈ، مدھیہ پردیش، منی پور، بہار، آندھرا پردیش، جھارکھنڈ، گوا، پنجاب، اترا کھنڈ، لداخ، کرناٹک، گجرات، ہریانہ، جموں و کشمیر، مغربی بنگال، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو اور کیرالہ سمیت 30 سے زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کاریگر اور دستکار، لکڑی، پیتل، بانس، شیشہ، کپڑے، کاغذ اور مٹی وغیرہ سے بنے اپنے دیسی ساز و سامان ساتھ لائیں گے۔ ملک کے مختلف حصوں کے روایتی سبزی خور کھانے بھی ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں دستیاب کرائے جائیں گے۔
انو کپور، کیلاش کھیر، سریش واڈکر، پونیت اسر (مہابھارت شو کی نمائش کے لیے)، سدا نند وشواس، انوپ جلوٹا جیسے مشہور و معروف فنکار اور مشہور بھجن گلوکار عثمان میر، گلوکارہ رانی اندرانی اور دیگر گلوکار اور مشہور فنکار روزانہ شام کو ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں مختلف ثقافتی اور موسیقی کے پروگرام پیش کریں گے۔
جناب نقوی نے کہا کہ گزشتہ تقریباً 6 سالوں سے ’’ہنر ہاٹ‘‘ کے ذریعے 6 لاکھ سے زیادہ کاریگروں، دستکاروں اور ان سے وابستہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ ’’ہنر ہاٹ‘‘ ورچوئل اور آن لائن پلیٹ فارم http://hunarhaat.org اور جی ایم پورٹل پر بھی دستیاب ہے۔ ملک و بیرون ملک کے لوگ ڈیجیٹل اور آن لائن طریقے س بھی ’’ہنر ہاٹ‘‘ کے سامانوں کی خریداری کر سکتے ہیں۔
اگلا ’’ہنر ہاٹ‘‘ لکھنؤ میں (12 سے 21 نومبر تک)، پرگتی میدان، نئی دہلی میں (14 سے 27 نومبر تک)، حیدرآباد میں (26 نومبر سے 5 دسمبر تک)، سورت میں (10 سے 19 دسمبر تک)، نئی دہلی میں (22 دسمبر 2021 سے 2 جنوری، 2022 تک) منعقد کیا جائے گا۔ آنے والے دنوں میں ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا انعقاد میسور، گوہاٹی، پونہ، احمد آباد، بھوپال، پٹنہ، پڈوچیری، ممبئی، جموں، چنئی، چنڈی گڑھ، آگرہ، پریاگ راج، گوا، جے پور، بنگلورو، کوٹا، سکم، سرینگر، لیہہ، شیلانگ، رانچی، اگرتلہ اور دیگر مقامات پر کیا جائے گا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:12627
(Release ID: 1770044)
Visitor Counter : 174