دیہی ترقیات کی وزارت
مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے دھن تیرس پر دیہی‘ اپنی مدد آپ گروپ ’ (ایس ایچ جی)خواتین کو سالانہ ایک لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم کمانے کا منتر دیا
جناب گری راج سنگھ نے این پی اے میں کمی کرکے اسے 2.8 فیصد لانے میں ڈی اے وائی –این آر ایل ایم مشن کی پیشرفت کو سراہا
प्रविष्टि तिथि:
02 NOV 2021 7:11PM by PIB Delhi
دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے دھن تیرس کے مقدس دن کے موقع پر دیہی خواتین کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپےسے زیادہ کرنے کے طورطریقے بتانے میں ان کی رہنمائی کی۔ا سے ‘ایک تحریکی اور حوصلہ افزا مشن ایک لاکھ ’سے تعبیر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مذکورہ پہل دیہاتوں میں بڑی تبدیلی لانے والی ثابت ہوگی ۔
جناب گری راج سنگھ نے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر دیہی ترقی کی وزارت کے ذریعہ منعقدہ خواتین پرڈیوسر کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کے ساتھ بات چیت کے دوران خواتین کو یہ منتر دیا۔
بات چیت کیلئے مہاراشٹر ،جھارکھنڈ ،بہار ،تلنگانہ اور مدھیہ پردیش ریاستوں سے پانچ پرڈیوسر ،انٹرپرائزز کو منتخب کیا گیا۔بات چیت میں مہاراشٹر گڑھ چرولی ایکووین سیلف ریلائنٹ وومین فارمرس پرڈیوسر کمپنی لمیٹڈ ،جھارکھنڈ ویسٹ سنگھ بھوم جھار مہیلا ریشم پرڈیوسر کمپنی لمیٹڈ ،بہار ،پرنیہ ارانیک اگری پرڈیوسر کمپنی لمیٹڈ ،تلنگانہ حیدرآباد بی نشان وومین پرڈیوسر کمپنی ،مدھیہ پردیش شیو پر سہاریہ مہیلا لگھو ون اُپج پرڈیوسر کمپنی لمیٹڈ انٹر پرائزز نے حصہ لیا۔
وزیر موصوف نے شرکا کی ترقی کی کہانیوں چیلنجز اورامنگوں سے متعلق ان کی بات چیت کو توجہ سے سنا اور مستقبل کیلئے ان کی رہنمائی کی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے واضح نعرے کو تحریک دیتے ہوئے جناب گری راج سنگھ نے ٹیم کو ترغیب دلائی کہ اپنی مدد آپ گروپوں یعنی ایس ایچ جی کے کچھ ہی ممبروں کے ذریعہ ایک لاکھ روپے سالانہ آمدنی کا مقصد حاصل کرنا کافی نہیں ہے۔صحیح معنی میں ٹیم کے سبھی ممبروں کی سالانہ آمدنی اتنی ہونی ہی چاہئے۔مرکزی وزیر نے آتم نربھر بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے دی دیز کی رہنمائی کی اور کہا کہ انہیں یقیناً یہ سوچنا چاہئے کہ وہ اپنی آمدنی کو کیسے بڑھاسکتے ہیں ۔انہوں نےکہا کہ اس کے لئے منصوبہ بندی کریں اوردوسروں کو بھی اس بارے میں بتائیں۔اس کے علاوہ مرکز اور ریاستی سرکاریں انہیں اسے بروئے کار لانے میں مدد کریں گی۔
ڈی اے وائی ایل ایم مشن کی پیشرفت کو سراہتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ 2014 میں مشن سے 2.35 کروڑ اپنی مددآپ گروپوں کے ممبر جڑے تھے ،جن کا بینک لنکیج 80 ہزار کروڑ روپے تھااور اس وقت این پی اے 9.5 فیصد تھا ۔انہوں نے کہا کہ اب یہ تعداد ایس ایچ جی ممبروں کے طور پر 8کروڑ خواتین تک ہو گئی ہے جس میں 4 لاکھ کروڑ روپے کا بینک لنکیج ہے اور این پی اے محض 2.8 فیصد ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ 2022-24 تک ایس ایچ جی ممبروں کا دائرہ بڑھ کر 10 کروڑ سے زیادہ ہوجائے گا اور ان کے لئے سالانہ ایک لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کی کمائی کرنا ممکن ہوسکتا ہے جس سے ان کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔وزیر موصوف نے یہ کہتے ہوئے شرکا کے اعتماد کو سراہا کہ اس طرح کا طریقہ کار معاشی طور پر خواتین کو با اختیار بنانے کے خواب کو حقیقت کرنے میں بہت حوصلہ افزا ہے۔
دی دیز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے دھن تیرس کے موقع پر اس طرح کی بات چیت منعقد کرنے کیلئے جناب گری راج سنگھ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت خواتین کو لکشمی کے طور پر با اختیار بنانے میں یقین رکھتی ہے اور پالیسیوں کے ذریعہ ان کے ایک بہتر کل کو یقینی بنانے کیلئے عہد بستہ ہے،جس سے انہیں پورے سال کام کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ وزیر موصوف نے اس طرح کی مثالیں پیش کی کہ کیسے مصنوعات اور ڈبہ بند کرنے کے عمل کو اختیار کرتے ہوئے قدر میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔جنہیں بہتر مارکٹنگ اور دیگر سرکاری اسکیموں کے ساتھ جوڑا جاسکتا ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت فگن سنگھ کولاستے نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا نظریہ ہے کہ معاشی طور پر بااختیار بناکر ہی خواتین کے احترام کو بڑھایا جاسکتا ہےاور ایس ایچ جی کو ایک تحریک میں بدلنے سے اسے جلد ہی بروئے کار لانے میں مدد ملے گی۔اس میٹنگ میں این آر ایل ایم اور ایس آر ایل ایم کے ریاستی عہدے داروں نے شرکت کی ۔
************
ش ح ۔ ش ر۔ م ش
U. No.12621
(रिलीज़ आईडी: 1769981)
आगंतुक पटल : 217