وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نائب امیر البحر کرشنا سوامی ناتھن نے چیف آف اسٹاف، ویسٹرن نیول کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

Posted On: 07 NOV 2021 2:20PM by PIB Delhi

 

نائب امیر البحر کرشنا سوامی ناتھن نے 04 نومبر 21 کو مغربی بحری کمان کے چیف آف اسٹاف کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

یکم جولائی 1987 کو ہندوستانی بحریہ میں شامل ہونے والے امیر البحر سوامی ناتھن مواصلات اور الیکٹرانک جنگی سرگرمیوں کے ماہر اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھدکواسلا،جوائنٹ سروسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، شریوینہم، برطانیہ؛ کالج آف نیول وارفیئر، کارنجااور امریکہ کے نیول وار کالج، نیو پورٹ، رہوڈ آئی لینڈ سابق طالب علم ہیں۔

وہ اتی وششٹ سیوا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل یافتہ ہیں۔ انہیں اپنے بحری کیرئیر میں کئی اہم آپریشنل، اسٹاف اور تربیتی تقرریاں ملیں جن میں میزائل جہازوں آئی این ایس ودیوت اور وناش؛ میزائل کارویٹ، آئی این ایس کولش؛ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر، آئی این ایس میسور اور طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ کی کمان شامل ہیں۔

فلیگ رینک پر ترقی کے بعد انہوں نے کوچی میں جنوبی بحری کمان کے صدر دفتر میں چیف اسٹاف آفیسر (ٹریننگ) کے طور پر خدمات انجام دیں اور ہندوستانی بحریہ میں تمام تربیتوں کے اہتمام میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ہندوستانی بحریہ کی اُس حفاظتی ٹیم کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا جو بحریہ کے تمام عمودی حصوں میں آپریشنل حفاظت کی نگرانی کرتی ہے۔ وہاں سے وہ فلیگ آفیسر سی ٹریننگ کے طور پر ہندوستانی بحریہ کے ورک اپ آرگنائزیشن کی سربراہی کے لئے گئے اور اس کے بعد فلیگ آفیسر کمانڈنگ ویسٹرن فلیٹ کی انتہائی باوقار تقرری پانے کا اعزاز حاصل کیا۔ واقعات سے بھر پور اِس فلیٹ کمانڈ کی تکمیل کے بعد انہیں فلیگ آفیسر آف شور ڈیفنس ایڈوائزری گروپ اور ایڈوائزر آف شور سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس حکومت ہند مقرر کیا گیا۔ اپنی موجودہ ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے وہ یہ ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔
ایڈمرل سوامی ناتھن کی تعلیمی قابلیت میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی سے بی ایس سی؛ کوچین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کوچی سے ٹیلی کمیونیکیشن میں ایم ایس سی؛ کنگز کالج، لندن سے ڈیفنس اسٹڈیز میں ایم اے؛ ممبئی یونیورسٹی سے اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ایم فل؛ اور ممبئی یونیورسٹی سے انٹرنیشنل اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں شامل ہیں۔

****

U.No:12599

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1769871) Visitor Counter : 202