الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی/ ہنرمندی کے فروغ اورصنعتکاری کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے نئے صنعت کاروں کے ساتھ دیوالی منائی


ان کے ساتھ بات چیت کی اور ظہرانے میں حصہ لیا

ہندوستان میں دنیا کا سب سے متحرک نیا صنعتی ماحولیاتی نظام سامنے لانے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی بصیرت کا تذکرہ کیا

ہندوستان میں عمیق ٹیکنالوجیائی ماحولیاتی نظام تیار کرنے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال

نئی صنعتوں کے پاس ہندوستان کے نئے صنعتی ماحولیاتی نظام میں کامیاب ہونے اور

آگےبڑھنے کا بے نظیر موقع ہے کیونکہ دنیا ہندوستان کو قابل اعتماد ٹیکنالوجیائی ساجھے دارکے طور پر دیکھنا چاہتی ہے: راجیو چندر شیکھر

وزیر اعظم مودی حکومت اور معیشت کو تیزی سے ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں: راجیو چندر شیکھر

Posted On: 06 NOV 2021 5:40PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے بنگلور سے سرگرم نئے صنعت کاروں کے ساتھ  آج دیوالی منائی۔ نیسکوم اور ایس ٹی پی آئی  کی طرف سے بنگلور میں  مشترکہ طور پر منعقدہ ایک پروگرام میں وزیر موصوف نے نئے صنعت کاروں  کے ساتھ بات چیت کی اور ان سے اُن کے سفر، انہیں درپیش آزمائشوں اور نئی صنعت کاری کے پروگرام کے لئے حکومت کی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں کے بارے میں ان کی تجاویز سے آگاہی حاصل کی۔

انہوں نے کرناٹک میں باہر سے سرگرم ڈیپ ٹیک، ٹیک وی اور ایس ٹی پی آئی آئی او ٹی اوپن لیب کی نئی صنعتوں کے نمائندوں سے  باہمی بات چیت کی۔ صنعتی رہنما بھی ان  کے ساتھ تھے۔ وزیر موصوف نے نئی صنعتوں کے کھیل کا نقشہ بدلنے والے حل اوران کے ہمہ جہت ڈیجیٹل سفر کے دوران متاثر ہونے والے لوگوں کا بھی جائزہ لیا۔ 2026 تک ہندستان میں عمیق ٹیکنالوجیائی ماحولیاتی نظام کو تیار کرنے کی حکمت عملیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

راجیو چندر شیکھر نے اجتماع سے اپنے خطاب میں ڈیجیٹل انڈیا پروگرام پر وزیر اعظم نریندر مودی کی بصیرت کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ محترم وزیر اعظم نے 3 واضح مقاصد کے ساتھ سال 2015 میں ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کا آغاز کیا۔ ان مقاصد کا تعلق 1) لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے 2) معاشی مواقع کو بڑھانے 3) بعض اسٹریٹجک ٹیکنالوجیوں میں صلاحیتیں پیدا کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ہندستانی معیشت عالمی وبائی کے بعد ڈگر پر لوٹی ہے اس کا بہت کچھ تعلق ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت عزت مآب وزیر اعظم کے ذریعہ رکھی گئی مضبوط بنیادوں سے ہے۔ ملک کے دور دراز علاقوں کے لوگوں تک ایک بٹن کے کلک سے پہنچا جا سکتا ہے۔ اور ایک ایک پیسہ براہ راست مستحقین کے کھاتوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

راجیو چندر شیکھر نے پچھلے 18 مہینوں میں ڈیجیٹل معیشت میں زبردست توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نئی صنعتوں کے لئے کوئی وقت اب سے بہتر کبھی نہیں تھا۔ نئی صنعتوں  کے پاس مواقع کی بہتات ہے اور دنیا کو اب ہندوستان جیسے نئے بھروسہ مند سپلائروں کی تلاش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت اپنی تمام خدمات کو ڈیجیٹلائز کرنے کو ترجیح دیتی ہے اور اس کے نتیجے میں اضافی مانگ پیدا ہوگی۔

راجیو چندر شیکھر نے  صنعت کاری کو چھوٹے شہروں میں پھیلانے اور اس کے اگلے مرحلے کے ساتھ تعاون کے لئے آؤٹ سورسنگ ماڈل کو کو- ڈیولپمنٹ/کو- ورکنگ ماڈل میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

راجیو چندر شیکھر نے اپنا خطاب مکمل کرتے ہوئے نئے صنعتی ماحولیاتی نظام (اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم) کے لئے نریندر مودی حکومت کی حمایت کی توثیق کی۔

اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت تمام ضروری مبنی بر پالیسی تعاون اور مارکیٹ سے ربط کی سہولت  فراہم کرنے کے ساتھ  ان کی مدد کے لئے فعال کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔

ایک گھنٹہ سے سے زیادہ چلنے والے اس انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام غیر رسمی ماحول میں کیا گیا تھا تاکہ خیالات اور تجربات کے کھلے اور آزادانہ تبادلے کی حوصلہ افزائی ہو۔  اس میں صنعتکاروں نے بھرپور شرکت کی اور نئے صنعتی ماحولیاتی نظام کو مزید متحرک بنانے کے لئے اپنے تجربات، درپیش آزمائشوں اور تجاویز کا اشتراک کیا۔

اس سیشن میں خواتین کی قیادت والی نئی صنعتوں کے نمائندے بھی شامل تھے جن کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے حوصلہ افزائی کی تھی۔

دوپہر کے کھانے کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن کا اختتام ہوا۔  صنعت کاروں اور نئے صنعتی نمائندوں نے وزیر موصوف کے ساتھ مقامی پکوانوں کا مزہ لیا اور ایک دوسرے کو  دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔

****

U.No:12582

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1769771) Visitor Counter : 212