پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
اب تک 22ریاستوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ اضافی کمی کی ہے
14 ریاستوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ویٹ میں کوئی کمی نہیں کی ہے
Posted On:
05 NOV 2021 9:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 05 نومبر پٹرول اور ڈیزل پر مرکزی ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی واجب کمی کرنے کے حکومت ہند کے فیصلے کے بعد 22 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی صارفین کو راحت دینے کے لیے پٹرول اور ڈیزل پرلگنے والے ویٹ میں اضافی کمی کی ہے۔
تاہم، 14 ایسی ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے ہیں جنہوں نے پٹرول اور ڈیزل پر لگنے والے ویٹ میں کوئی کمی نہیں کی ہے۔ ان ریاستوں میں مہاراشٹر، قومی راجدھانی دہلی ، مغربی بنگال، تمل ناڈو، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کیرالہ، میگھالیہ، انڈمان و نکوبار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، چھتیس گڑھ، پنجاب اور راجستھان شامل ہیں۔
پٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی مرکز کے زیر انتظام لداخ میں کی گئی ہے، اس کے بعد کرناٹک اورپوڈوچیری ہے ۔ مرکز کے زیر انتظام ان خطوں /ریاستوں میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 13.43 روپے، 13.35 روپے اور 12.85 روپے کی کمی کی گئی ہیں۔
ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی مرکز کی زیر انتظام ریاست لداخ میں کی گئی ہے جہاں ڈیزل کی قیمت 19.61 روپے فی لیٹر کم ہو گئی ہے۔ اس کے بعد کرناٹک اور پوڈوچیری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
(U-12567
(Release ID: 1769728)
Visitor Counter : 215