وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کیدارناتھ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا


وزیر اعظم نے آدی شنکرآچاریہ سمادھی کا افتتاح کیا اور آدی شنکرآچاریہ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

اس موقع پر ملک بھر میں چار دھام سمیت جیوترلنگوں اور جیوتش پیٹھ پر مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا

ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کیرالہ کے کلاڈی میں منعقدہ خصوصی پروگراموں میں شرکت کی

آدی شنکر کی ادویت کی بنیادی تعلیمات جامعیت، مساوات، علم کے حصول اور بحث و مباحثے کے ماحول کو فروغ دیتی ہیں: جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 05 NOV 2021 8:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 05  نومبر       وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیدارناتھ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے آدی شنکرآچاریہ سمادھی کا افتتاح کیا اور آدی شنکرآچاریہ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے زیر تکمیل اور جاری بنیادی ڈھانچے کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اور معائنہ کیا۔ وزیر اعظم نے کیدارناتھ مندر میں پرارتھنا بھی کی۔ کیدارناتھ کی تقریب کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں 12 جیوترلنگوں، 4 دھاموں اور عقیدت کے بہت سے مقامات پر بھی پرارتھنا اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان  تمام تقریبات کو  کیدارناتھ دھام کی اہم تقریب سے منسلک کیا گیا ۔

مکمل پریس ریلیز کے لیے یہاں کلک کریں

ثقافت، سیاحت اورشمال مشرقی خطے کی ترقی ( ڈونر) کے وزیر جناب جی کشن ریڈی آج کیرالہ کے کلاڈی میں آدی شنکرآچاریہ مندر کا دورہ کیا اور کیدارناتھ میں وزیر اعظم کے پروگرام میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی جس میں آدی شنکرآچاریہ کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی شامل تھی۔ کلاڈی آدی شنکرآچاریہ کی جائے پیدائش ہے۔

ٹویٹ: https://twitter.com/kishanreddybjp/status/1456510490947948544?s=20

وزیر اعظم کے ذریعہ مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح سے پہلے، مرکزی وزیر نے کلاڈی میں اجتماع سے خطاب کیا اور آدی شنکرآچاریہ کی اہم خدمات کے بارے میں باتیں کیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ آدی شنکرا کی ادویت کی بنیادی تعلیمات جامعیت، مساوات، علم کے حصول اور بحث و مباحثہ اور غور و فکر کے ماحول کو فروغ دیتی ہیں۔

آدی شنکرا ذات پات کے امتیاز کے خلاف  آواز بلند کرنے والے ہندوستان کے ابتدائی سماجی اصلاح کاروں میں سے ایک تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں سیکھنے اور صحت مندانہ گفتگو کے کلچر کو شنکرآچاریہ نے فروغ دیا ، خاص طور پر ہمارے نوجوانوں میں اور اب ہندوستان کی آزادی کے 100 سال مکمل ہونے پر 2047 کے لیے ایک ایسی راہ ہموار ہونی چاہیے جس سے ملک کو وشو گرو (عالمی رہنما) بنایا جا سکے۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ شنکرآچاریہ اپنی حقیقی زندگی کے تجربات اور چنڈال جیسے افراد کے ساتھ بات چیت کے عمل سے متاثر تھے۔ وزیر موصوف نے وضاحت کی کہ ان تمام  چیزوں نے شنکرآچاریہ کو مساوات اور یگانگت کے جذبے کی طرف راغب کیا  اور وہ ذات پات  پر مبنی  امتیاز سلوک کے خلاف لڑنے والے ابتدائی سماجی مصلحین میں سے ایک بن گئے۔

مرکزی وزیر نے کہا "جگد گرو ایک ہی چھت کے نیچے ہندو مذہب کے مختلف  رسم و رواج کو اکٹھا کیا اور ہندوستان کے چاروں کونوں میں 4 پیٹھوں کو روحانی دارالحکومت کے طور پر قائم کیا۔ 12 جیوترلنگ جن میں کیدارناتھ بھی شامل ہے، یہ  شنکرآچاریہ کی تعلیمات کی وسیع رسائی کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری وراثت اور ثقافت کو تمام ہندوستانیوں کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے وزیر اعظم نے ہمیشہ سخت محنت کی ہے۔ کیدارناتھ میں بنیادی ڈھانچے کے کلیدی پروجیکٹوں کا افتتاح نہ صرف تیرتھ یاتریوں  کی رسائی کو بہتر بناتا ہے بلکہ قدرتی آفات سے تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔ جن کاموں کو مکمل کیا گیا ہے ان میں سرسوتی ریٹننگ وال (پانی وغیرہ روکنے کے لیے بنائی گئی دیوار)، منداکنی ریٹننگ وال اور منداکنی ندی  پر گروڈ چٹی پل کی تعمیر شامل ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ہماری آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر عوامی شراکت داری والے کئی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں ، آدی شنکرآچاریہ کی بے مثال حکمت اور بیش بہا خیالات نے ہمارے معاشرے پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

تقریب کے بعد، ثقافت، سیاحت اورشمال مشرقی خطے کی ترقی ( ڈونر) کے مرکزی وزیر نے سیاحت و ثقافت کی وزارت کے تحت مختلف دفاتر کا جائزہ بھی لیا۔ اس میں کیرالہ میں  محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) کا تریشور سرکل سرکل، ساؤتھ زون ثقافتی مرکز (ایس زیڈ سی سی)  اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس(آئی جی این سی اے)تریشور اور وزارت سیاحت کا علاقائی ڈائریکٹوریٹ شامل تھا۔ کیرالہ حکومت کے تحت کیرالہ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (کے ٹی ڈی سی) کے اراکین بھی موجود تھے۔

ٹویٹ: https://twitter.com/kishanreddybjp/status/1456569307400310784?s=20

شام کو مرکزی وزیر نے ایک ثقافتی پروگرام میں حصہ لیا جس میں شعبہ موسیقی ، شری شنکرآچاریہ سنسکرت یونیورسٹی، کالاڈی کے اراکین اور طلباء کے ذریعہ آدی شنکرآچاریہ کی کئی مشہورتخلیقات پڑھی گئیں ۔

پوسٹ:

https://www.facebook.com/gkishanreddy/videos/587478242309905/?extid=NS-UNK-UNK-UNK-IOS_GK0T-GK1C&ref=sharing
11 جیوترلنگوں، 4 جیوتش پیٹھ اور چار دھام (بدریناتھ، دوارکا، پوری اور رامیشورم) میں بھی بیک وقت پروگرام منعقد کیے گئے ۔ پروگراموں میں روایت کے مطابق صبح کی آرتی اور اس کے بعد ویدک منتر شامل تھے۔ وزارت ثقافت نے جیوترلنگوں /جیوتش پیٹھ کے احاطے یا قریبی مقام پر ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا۔

پوری میں  ہونے والے ثقافتی پروگرام کی کچھ جھلکیاں:

WhatsApp Image 2021-11-05 at 18.48.03(1).jpeg

WhatsApp Image 2021-11-05 at 18.48.03(2).jpeg

WhatsApp Image 2021-11-05 at 18.48.03(3).jpeg

WhatsApp Image 2021-11-05 at 18.48.03.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-12566


(Release ID: 1769712) Visitor Counter : 203