دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر ایک ہفتے کے اندر 102 کمیونٹی ریسورس پرسن-انٹرپرائز پروموشن (سی آر پی-ای پی) کو سرٹیفائی کیا گیا

Posted On: 05 NOV 2021 6:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:5  نومبر،2021۔

  • کیڈر-انٹرپرائز پروموشن آف کمیونٹی ریسورس پرسن (سی آر پی-ای پی) دیہی علاقوں میں پیشہ ورانہ معاونت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔
  • سی آر پی-ای پی کو اس سے پہلے ٹریننگ دی جاتی ہے کہ وہ کاروباریوں کے ساتھ کام شروع کریں۔ یہ ٹریننگ، کلاس روم اور فیلڈ ٹریننگ کا امتزاج ہے۔

اسٹارٹ اپ ولیج انٹرپرینیورشپ پروگرام کے تحت ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے ایک حصے کے طور پر 29 اکتوبر تا 4 نومبر،2021 کے دوران 102 کمیونٹی ریسورس پرسنز - انٹرپرینیورشپ پروموشن (سی آر پی-ای پی) کو سرٹیفائی کیا گیا۔

اسٹارٹ اپ ولیج انٹرپرینیورشپ پروگرام (ایس وی ای پی)، دین دیال انتودیا یوجنا-قومی دیہی ذریعہ معاش مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) پروگرام کے تحت ذیلی اسکیم خود امدادی گروپ (ایس ایچ جی) کے اراکین اور ان کے خاندان کے افراد کو غیر زرعی شعبے میں چھوٹے کاروبار قائم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ایس وی ای پی دیہی علاقوں میں کاروبار کی ترقی کے لیے ایک ماحولیاتی نظام تیار کرتا ہے جس میں انٹرپرائز فنڈنگ کے لیے کمیونٹی انٹرپرائز فنڈ (سی ای ایف)، بزنس سپورٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے کمیونٹی ریسورس پرسن-انٹرپرائز پروموشن (سی آر پی-ای پی) کا کیڈر شامل ہے جس میں کاروباری منصوبوں کی تیاری، تربیت، بینکوں وغیرہ سے قرضوں تک رسائی حاصل کرنا اور کاروباری افراد کو معلومات فراہم کرنے کے لیے بلاک سطح پر وقف مرکز شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00109BT.jpg

سی آر پی-ای پی کا انتخاب اس کمیونٹی سے کیا جاتا ہے جہاں پروگرام نافذ کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ مقامی تناظر اور این آر ایل این ایکو سسٹم سے اپنی واقفیت کو سمجھتے ہیں۔ سی آر پی-ای پی بلاک پروگرام مینیجر (بی پی ایم) اور مینٹر کے ساتھ اس پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے بلاک کی سطح پر کلیدی انسانی وسائل ہیں۔ وہ کاروبار کی ترقی، تجارتی منصوبہ کی تیاری، بازار کے رابطے اور صنعتوں کو تعاون فراہم کرنے پر سی بی او کی واقفیت کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JIEG.jpg

سی آر پی-ای پی کو کاروباری افراد کے ساتھ کام شروع کرنے سے پہلے تربیت دی جاتی ہے۔ یہ تربیت کلاس روم اور فیلڈ ٹریننگ کا مرکب ہے۔ کل مدت 56 دن ہے۔ ایک بار جب وہ کلاس روم سیشن کے ذریعے ایک جزو میں تربیت حاصل کر لیتے ہیں، تو ان کے پاس فیلڈ ورک کے اجزاء ہوتے ہیں جہاں وہ کچھ سیکھنے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان سرٹیفیکیشن ایونٹس کے دوران سی آر پی-ای پی نے ایس وی ای پی اسکیم کے تحت دیہی علاقوں میں کاروبار کے فروغ کے اپنے تجربے کا اشتراک کیا۔ انہوں نے کاروبار کرنے کے اقدامات کو سمجھنے اور اسے کامیاب بنانے اور دیہی اداروں کے لیے مضبوط مارکیٹ روابط پیدا کرنے کے لیے اسکیم کے تحت انھیں فراہم کی جانے والی مختلف تربیت، صلاحیت سازی اور باقاعدہ ہاتھ رکھنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12562


(Release ID: 1769672) Visitor Counter : 255


Read this release in: English , Hindi , Punjabi