نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں سے آزادی کے جنگجوؤں سے تحریک لینے کی اپیل کی
ہر قسم کی تفریق سے پاک معاشرے کی تعمیر ہی مجاہدین آزادی کی قربانیوں کے لئے حقیقی خراج عقیدت ہے
نائب صدر جمہوریہ نے مذہبی اور روحانی رہنماؤں سے عوام کی خدمت کا پیغام پہنچانے کی اپیل کی
خواتین کو با اختیار بنانا قومی ترقی کے لئے اہم: جناب نائیڈو
نائب صدرجمہوریہ نے سری وشووگنانا ودیا آدھیاتمک پیٹھم کے سابق پجاری (پونٹف) شری عمر علیشا کی زندگی اور پارلیمانی مباحث پر کتاب کا اجرا کیا
Posted On:
05 NOV 2021 12:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،05؍نومبر :نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ملک کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے تحریک لیں اور ایک ہم آہنگ اور جامع سماج تشکیل دینے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی تفریق سے پاک معاشرے کی تعمیر ہی ہمارے مجاہدین آزادی کو حقیقی خراج عقیدت ہے۔
جناب نائیڈو ، وشاکھا پٹنم میں شری وشووگنانا ودیا آدھیاتمک پیٹھم کے سابق پجاری ( پونٹف )شری عمر علیشا کی زندگی اور پارلیمانی مباحث پر ایک کتاب کے اجراء کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ نائب صدر جمہوریہ نے آزادی کی جدو جہد کے دوران شری علیشا کو ان کے تعاون کے لئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہیں ایک انسان دوست کے طور پر بیان کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے ادبی اور سماجی شعبوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے شری عمر علیشا کی کوششوں کا ذکر کیا۔
شری عمر علیشا کے روحانی نقطۂ نظر کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر نے مشورہ دیا کہ مذہبی اور روحانی رہنماؤں کو عام لوگوں تک ‘‘ خدمت’’ کا پیغام پہنچانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو یہ بتانا چاہئے کہ روحانیت اور خدمت علیحدہ نہیں ہیں اور وہ بنیادی طور پر سماجی بہبود چاہتے ہیں۔
نائب صدر نے مزید کہا کہ تیز رفتار قومی ترقی کے لئے خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے فرد، خاندان اور قوم کی معاشی خوشحالی کے لئے بچوں کی تعلیم کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
آندھر پردیش کے ریاستی وزیر سیاحت جناب متّم سیٹّی سری نواسن راؤ، سری وشو وگنانا ودیا آدھیاتمک پیٹھم کے سابق پجاری شری عمر علیشا، مصنفین، ماہر لسانیات اور دیگر نے اس تقریب میں شرکت کی۔
***************
( ش ح ۔ک ا ۔ش ت(
U-12548
(Release ID: 1769551)
Visitor Counter : 249