صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد107.70 کروڑسے تجاوزکرگئی


شفایابی کی شرح سردست98.23 فیصدہے، جو  مارچ 2020 میں سب سے زیادہ ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 12729نئے معاملے درج ہوئے ہیں

بھارت میں فی الحال148922 مریض زیر علاج ہیں

جانچ کے بعد متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ واری شرح (1.25فیصد) ہے، جو پچھلے 42دنوں سے2 فیصد سے کم ہے

Posted On: 05 NOV 2021 11:00AM by PIB Delhi

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  5,65,276 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد107.70کروڑ (1,07,70,46,116) تک پہنچ گئی ہے۔ اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں 1,08,69,517 سیشنز منعقد کئے گئے۔

آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:

 

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,79,485

دوسری خوراک

92,51,816

 

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,72,227

دوسری خوراک

16001188

 

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

242821083

دوسری خوراک

148013602

 

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

175950688

دوسری خوراک

98224196

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

110379297

دوسری خوراک

67652511

مجموعی تعداد

1077046116

 

پچھلے 24 گھنٹے میں 12165مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 33724959 ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.23 فیصد ہوگئی ہے۔

 

1.png

 

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل  131 دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان 50,000سے بھی کم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 12729 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

2.png

زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال 148922 ہے۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد ملک بھرکے مجموعی متاثرہ معاملوں کا0.43 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔

3.png

 

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 670847نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 61.30 کروڑ (613017614) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست   1.25فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ 42  دنوں سے2 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال  1.90 فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے 32 دنوں سے 2فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار 67  دنوں سے یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

4.png

************

 

ش ح ۔ س ک ۔ ن ا

U. No. 12541



(Release ID: 1769475) Visitor Counter : 152