وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او اور بھارتی فضائیہ نے اندرون ملک تیار کردہ اسمارٹ اینٹی-ایئرفیلڈ اسلحہ کے کامیاب پرواز کا تجربہ کیا
Posted On:
03 NOV 2021 5:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی:3 نومبر،2021۔
اہم جھلکیاں:
- سٹیلائٹ نیوی گیشن اور الیکٹرو آپٹیکل سینٹر پر دو مختلف کنفیگریشن کاکام تجربہ کیا گیا
- ملک میں بم کے اس درجے کا پہلا الیکٹروآپٹیکل سیکر پر مبنی پرواز کا تجربہ
- اسلحہ کی درست حملہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے امیجنگ انفرا-ریڈ سیکر تکنیک سے لیس
- 100کلو میٹر کا زیادہ سے زیادہ رینج
دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور بھارتی فضائیہ کے ذریعے مشترکہ طور سے اندرون ملک تیار کردہ اسمارٹ اینٹی ایئرفیلڈہتھیار کی دو پرواز کا تجربہ کیا گیا۔ سیٹیلائٹ نیوی گیشن اور الیکٹرو آپٹیکل سینٹر پر مبنی دو مختلف کنفیگریشن کاکامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ بم کے اس کلاس کا الیکٹروآپٹیکل سیکر پر مبنی پرواز کا تجربہ ملک میں پہلی مرتبہ کیا گیا ہے۔ الیکٹروآپٹک سینٹر کو مقامی طور سے تیار کیا گیا ہے۔ ہتھیار کو مورخہ 28 اکتوبر 2021 اور 3 نومبر 2021 کوراجستھان کے جیسلمیر میں چندن رینج سے بھارتی فضائیہ کے ایئرکرافٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا تھا۔
سسٹم کا الیکٹرو آپٹیکل کنفیگریشن امیجنگ انفرا ریڈ (آئی آئی آر) سیکر ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو ہتھیار کی درستگی کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔ دونوں تجربات میں ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ سسٹم کو زیادہ سے زیادہ 100 کلومیٹر کی رینج کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ نئے آپٹمائزڈ لانچر نے ہتھیار کے آسانی سے ریلیز اور اخراج کو یقینی بنایا۔ مشن کی ضروریات کے مطابق سافٹ ویئر کی طرف سے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جدید رہنمائی اور نیویگیشن الگورتھم، ٹیلی میٹری اور ٹریکنگ سسٹم نے پوری پرواز کے دوران مشن کے تمام واقعات کا احاطہ کیا۔ مشن کے تمام مقاصد حاصل ہوگئے۔
اسمارٹ اینٹی ایئر فیلڈ اسلحہ کو ریسرچ سینٹر عمارت (آر سی آئی) نے ڈی آر ڈی او کی دیگر لیبارٹریوں کے ساتھ مل کر اور بھارتی فضائیہ کے وسیع پیمانے پر فراہم کردہ تعاون کے ساتھ ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ کوالٹی اور ڈیزائن سرٹیفیکیشن ایجنسیوں نے اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل)، بنگلور نے اس ہتھیار کو ہوائی جہاز کے ساتھ مربوط کیا ہے۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور بھارتی فضائیہ اور مشن سے وابستہ ٹیموں کی مشترکہ اور مربوط کوششوں کی تعریف کی ہے۔ ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، سکریٹری، ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور چیرمین، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہتھیار کی کارکردگی اور اعتماد ثابت ہوگیا ہے۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 12517
(Release ID: 1769369)
Visitor Counter : 220