وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

پبلی کیشنز ڈویژن نے 40ویں شارجہ بین الاقوامی کتاب میلہ میں شرکت کی

Posted On: 03 NOV 2021 5:00PM by PIB Delhi

 

حکومت ہند کا پریمیئر اشاعتی ادارہ، پبلی کیشنز ڈویژن 3 سے 13 نومبر، 2021 تک شارجہ، متحدہ عرب امارات کے ایکسپوسنٹر میں منعقد میگا بُک فیئر میں اپنی اشاعتوں کی نمائش کر رہا ہے۔

WhatsApp Image 2021-11-03 at 2.12.07 PM.jpeg

دبئی میں ہندوستان کے قونصل جنرل، ڈاکٹر امن پوری ایس آئی بی ایف 2021 میں ڈی پی ڈی اسٹال کی افتتاحی تقریب میں پبلی کیشنز ڈویژن (ڈی پی ڈی) کے لیے تعریفی کلمات لکھ رہے ہیں

دبئی میں ہندوستان کے قونصل جنرل، ڈاکٹر امن پوری نے قونصل (پریس، انفارمیشن، کلچر اور لیبر) محترمہ تاڈو مامو کے ساتھ آج 40 ویں شارجہ بین الاقوامی کتاب میلہ (ایس آئی بی ایف 2021) میں پبلی کیشنز ڈویژن کی اسٹال کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر پوری نے یہ کہتے ہوئے پبلی کیشنز ڈویژن کے تعاون کی تعریف کی کہ ’’پبلی کیشنز ڈویژن متعدد موضوعات پر اعلیٰ معیار کی کتابیں شائع کرکے اہم تعاون فراہم کرتا رہا ہے،‘‘ اور مستقبل کی کوششوں کے لیے اسے نیک خواہشات پیش کیں۔

اس میلہ میں 1566 پبلشرز نے اپنی کتابوں کی نمائش لگائی ہے، جس میں ہندوستان پبلی کیشنز ڈویژن سمیت 87 پبلشرز کے ساتھ ایس آئی بی ایف 2021 میں شرکت کرنے والوں میں سرفہرست ہے۔ اس بین الاقوامی کتاب میلہ کا سبھی کو انتظار رہتا ہے جس میں مشہور و معروف مصنفین جیسے کہ امیتاو گھوش، چیتن بھگت اور  امریکہ کی کم عمر ادیب گیتانجلی راؤ، جو کہ ایک انوینٹر، سائنس داں، اسٹیم پروموٹر، اور ٹائم میگزین کے ذریعے 2020 میں ’کڈ آف دی ایئر‘ کے طور پر پیش کی جانے والی پہلی بچی، کی تصنیفات کو ایک چھت کے نیچے جمع کیا گیا ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن کو جاری رکھتے ہوئے، پبلی کیشنز ڈویژن ہندوستانی جنگ آزادی کی تاریخ اور مجاہدین آزادی پر مبنی 150 سے زیادہ کتابیں قارئین اور کتابوں کے شائقین کو پیش کرے گا۔ قارئین کو ہندوستان کی الگ الگ زبانوں میں کتابیں اور رسائل دریافت کرنے کا بھی موقع ملے گا، جو فن و ثقافت، ہندوستانی تاریخ، مشہور شخصیات، زبان و ادب، گاندھیائی ادب، مذہب اور فلسفہ اور ادب اطفال جیسی تھیم پر مبنی ہوں گے۔ اس کے علاوہ انہیں پبلی کیشنز ڈویژن کے ذریعے خصوصی طور پر شائع کی گئی راشٹرپتی بھون اور وزیر اعظم کی تقریروں پر مبنی کتابیں پڑھنے کا بھی موقع ملے گا۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12520

 

 




(Release ID: 1769352) Visitor Counter : 175