وزارات ثقافت
وزیر اعظم 5 نومبر کو کیدارناتھ جائیں گے اور شری آدی شنکراچاریہ سمادھی کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم شری آدی شنکراچاریہ کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے
اس موقع پر چار دھام سمیت جیوترلنگاس اور جیوتش پیٹھ پر پروگرام منعقد کئے جائیں گے
مرکزی وزارت ثقافت کیرالا کے کالاڈی میں آدی شنکراچاریہ کی جائے پیدائش پر خصوصی پروگرام کا اہتمام کرے گی
مرکزی وزارت سیاحت نے پرشاد اسکیم کے تحت ‘کیدارناتھ کی مربوط ترقی’ پروجیکٹ کو مکمل کیا ہے
Posted On:
03 NOV 2021 3:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی:3 نومبر،2021۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی 5 نومبر کو کیدارناتھ، اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے۔ وہ کیدارناتھ مندر میں پوجا کریں گے اور شری آدی شنکرآچاریہ سمادھی کا افتتاح کریں گے اور شری آدی شنکرآچاریہ کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ سمادھی کو 2013 کے سیلاب میں تباہ ہونے کے بعد دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ کلیدی بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے جو مکمل ہو چکے ہیں، جن میں سرسوتی ریٹیننگ وال آستھا پتھ اور گھاٹ، منداکنی ریٹیننگ وال آستھا پتھ، تیرتھ پروہت ہاؤسز اور دریائے منداکنی پر گروڈ چھتی پل شامل ہیں۔ یہ پراجیکٹس 130 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل کئے گئے ہیں۔
وزیر اعظم 180 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جن میں سنگم گھاٹ کی از سر نو تعمیر، فرسٹ ایڈ اور سیاحوں کے لئے سہولتی مرکز، انتظامیہ دفتر اور ہسپتال، دو گیسٹ ہاؤس، پولیس اسٹیشن، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، منداکنی آستھا پتھ قطار بندوبست اور رین بسیرا اور سرسوتی شہری سہولتوں کی عمارت شامل ہیں۔ وزیر اعظم سرسوتی آستھا پتھ سے متصل جاری کاموں کا بھی جائزہ لیں گے اور اس کا معائنہ کریں گے۔
2013 میں کیدارناتھ میں قدرتی آفت کے بعد اس کی تعمیر نو کا کام 2014 میں شروع کیا گیا تھا۔ کیدارناتھ میں تعمیر نو کا پورا کام وزیر اعظم کی ذاتی رہنمائی میں شروع کیا گیا ہے، جنہوں نے مسلسل اس منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور اس کی نگرانی کی اور وہاں دوبارہ ترقی کا کاموں کے لئے اپنا وژن پیش کیا۔
اس موقع پر چار دھاموں (بدری ناتھ، دوارکا، پوری اور رامیشورم) سمیت ملک بھر کے جیوترلنگاس اور جیوتش پیٹھ پر بھی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ پروگرام میں صبح کی روایتی آرتی کے بعد ویدک منتر شامل ہوگا۔ ثقافت کی وزارت جیوترلنگاس/جیوتش پیٹھ کے احاطے یا قریبی مقام پر ثقافتی تقریبات کا اہتمام کرے گی۔ پروگراموں میں مقامی زبان یا سنسکرت میں کیرتن/بھجن/شیوا ستوتی شامل ہوں گے جس کے بعد شیوا تانڈو یا اردھنیشور روپ پر مبنی کلاسیکی رقص پرفارمنس ہوگی۔ وینا، وائلن، بانسری کے ساتھ کلاسیکی موسیقی آلات کی پرفارمنس بھی ہوگی۔
(آستھا پتھ)
(ریاضت کیلئے گپھا)
(سنگم گھاٹ پر پلیٹ فارم)
ثقافت اور سیاحت نیز شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کیرالہ کے کلاڈی میں واقع شنکرآچاریہ مندر میں پروگرام کی قیادت کریں گے جو آدی شنکرآچاریہ کی جائے پیدائش ہے۔ مندر کے مقام کے قریب پروگرام منعقد کئے جائیں گے جن میں دیگر پروگراموں کے علاوہ شعبہ برائے موسیقی، شری شنکراچاریہ سنسکرت یونیورسٹی، کلاڈی کے ذریعے آدی شنکرآچاریہ کے میوزک کمپوزیشن کو بجانا اور شعبہ برائے رقص، شری شنکراچاریہ سنسکرت یونیورسٹی، کلاڈی کے ذریعے آدی شنکراچاریہ کی کمپوزیشن پر کلاسیکل ڈانس (بھارت ناٹیم اور موہنیاٹم) پرفارمنس آف ڈانس شامل ہیں۔
مرکزی وزارت سیاحت نے پرشاد اسکیم کے تحت ’کیدارناتھ کی مربوط ترقی‘ کے تحت کئی کام مکمل کئے ہیں۔ مربوط پروجیکٹ کے تحت کئی پروجیکٹ کے اجزاء جیسے کہ سناگھاٹ، رودر پریاگ میں کفایتی حفظان صحت کے کھانے کی دکان، ٹوائلٹ بلاک، ایکو لاگ انٹرپریٹیشن سنٹر، معلوماتی نشان، تلوارہ میں پارکنگ، بیٹھنے کے انتظامات، سولر ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹ، ٹوائلٹ بلاک، سمتی اشارے؛ بیٹھنے کا انتظام، 3 ریسٹ شیلٹر، 2 ویو پوائنٹ، پروٹیکشن والز، ٹوائلٹ بلاک، اگستمونی میں پارکنگ، اکو لاگ ہٹس، انٹرپریٹیشن سنٹر، پرساد شاپس، یوکھی مٹھ میں ملٹی لیول پارکنگ، گپتاکاشی میں سولر ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹ، ٹھوس فضلات بندوبست، کلیمتھ میں فوڈ کیوسک، ریٹیننگ وال، سیتا پور میں بیٹھنے کا انتظام، ٹورسٹ انفارمیشن سینٹر، سولر ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ پروجیکٹ کے تحت سی سی ٹی وی، نگرانی، وائی فائی کی تنصیب سمیت سات مقامات پر آئی ای سی بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ پروجیکٹ کی تمام منظور شدہ منصوبے جون 2021 میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں۔ کیدارناتھ پروجیکٹ کی مربوط ترقی کے لیے منظور شدہ پروجیکٹ کی لاگت 34.78 کروڑ روپے ہے۔
منصوبے کی مکمل تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں۔
کیدارناتھ عقیدت مندوں کے درمیان ایک پرکشش اور مقبول سیاحتی مقام کے طور پر سامنے آرہا ہے۔ ریاضت گپھا، جس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 17 گھنٹے تنہائی میں گزارے، عقیدت مندوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ حکومت نے اس قدیم گپھا کو تعمیر نو کے منصوبے کے تحت بھیروناتھ مندر کے سامنے مراقبہ کے لیے تیار کیا ہے۔ یہ وزیر اعظم کے مراقبہ کے سیشن کے بعد ہوا کہ گپھا ہندوستانی اور بین الاقوامی عقیدتمندوں میں مقبول ہوگئی۔
مقامی انتظامیہ کے ذریعہ کیدارناتھ دھام میں مزید تین گپھائیں بھی تیار کی جارہی ہیں۔ یہ تینوں گپھائیں کیدارناتھ کے قریب 12,500 فٹ کی بلندی پر بنائی جا رہی ہیں تاکہ عقیدت مند تنہائی اور سکون میں مراقبہ کر سکیں۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 12512
(Release ID: 1769351)
Visitor Counter : 205