شہری ہوابازی کی وزارت
جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے بھوپال – رائے پور روٹ پر پہلی براہ راست پرواز کا افتتاح کیا
Posted On:
02 NOV 2021 2:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی:2 نومبر،2021۔شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج بھوپال (مدھیہ پردیش) – رائے پور (چھتیس گڑھ) روٹ پر انڈیگو ایئر لائنز کی پہلی براہ راست پرواز کو ہری جھنڈی دکھائی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان، وزیر داخلہ اور ٹرانسپورٹ، مدھیہ پردیش، جناب بھوپیندر سنگھ، طبی تعلیم، بھوپال گیس سانحہ ریلیف اور بازآبادکاری کے وزیر جناب وشواس سارنگ، اراکین پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، جناب راماکانت بھارگواش، جناب سنیل کمار سونی بھی اس تقریب میں ورچوئل طور پر شامل ہوئے۔
پرواز کے افتتاح کے موقع پر جناب سندھیا نے کہا کہ ‘‘کل ہم نے مدھیہ پردیش کا یوم تاسیس منایا، اور آج ہم مدھیہ پردیش کی راجدھانی کو چھتیس گڑھ کی راجدھانی سے جوڑ رہے ہیں۔ بھوپال ہمیشہ سے جھیلوں کے شہر کے طور پر جانا جاتا ہے اور رائے پور کی اپنی قدرتی خوبصورتی ہے۔ یہ صرف پچھلے 7 برسوں میں ہوا ہے کہ دونوں شہروں میں ترقی نے تحریک حاصل کی ہے۔ رائے پور ہوائی اڈہ ملک کے 22ویں مصروف ترین ہوائی اڈے کا درجہ رکھتا ہے اور بھوپال ہوائی اڈے کی توسیع کے لئے بات چیت بھی شروع کر دی گئی ہے۔ بھوپال ہوائی اڈے پر کارگو ٹرمینل تیار کرنے اور ایم آر او سہولیات قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کے لیے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا لائسنس بھی واجب الادا ہے۔ پہلے بھوپال صرف 5 شہروں سے جڑا ہوا تھا، اب یہ ملک کے 9 شہروں سے جڑا ہوا ہے۔ جلد ہی ہم ریاست کے فضائی باہمی کنیکٹیویٹی کو بڑھانے کے لیے بھوپال کو ریوا سے بھی جوڑ رہے ہیں۔ پچھلے 4 مہینوں تک مدھیہ پردیش صرف 27 شہروں سے جڑا ہوا تھا، اور اب یہ 50 شہروں سے جڑا ہوا ہے۔ ہم نے مدھیہ پردیش کے لئے فضائی کنیکٹیویٹی کے معاملے میں 50 فیصد کامیابی حاصل کی ہے’’۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ‘‘اڑان اسکیم کے تحت ہم عوام کے لئے ہوائی سفر کو فروغ دینے کے لئے کرایے کو عام آدمی کے لئے قابل رسائی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 2025 تک ہم موجودہ 136 ہوائی اڈوں سے 200 سے زیادہ ہوائی اڈوں کو چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سے قبل براہ راست پروازوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو دونوں شہروں کے درمیان سفر کرنے کے لئے 12 گھنٹے سے زیادہ کا سفر کرنا پڑتا تھا۔ یہ نیا روٹ نہ صرف علاقائی فضائی کنیکٹیویٹی میں اضافہ کرے گا بلکہ ان شہروں کے درمیان تجارت، کاروبار اور سیاحت کو بھی فروغ دےگا’’۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 12469
(Release ID: 1769019)
Visitor Counter : 209